Common frontend top

کوئٹہ


ایس اوپیز بنا کرتمام کاروبارکھولیں گے :عمران خان

هفته 16 مئی 2020ء

اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور ،کوئٹہ، راولپنڈی (سپیشل رپورٹر،لیڈی رپورٹر،نامہ نگار، کامرس رپورٹر ، سٹاف رپورٹر،نامہ نگار خصوصی، 92 نیوز رپورٹ ) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایس اوپیز بنا کرتمام کاروبارکھولیں گے ،وزیراعظم نے تمام صوبوں سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی اپیل کردی جس پر پنجاب اور خیبرپختونخوا تیار ہوگئے جبکہ سندھ اور بلوچستان نے انکارکردیا ،ملک میں پروازیں آج جزوی بحال ہوجائیں گی جبکہ پنجاب میں شاپنگ مالز کھولنے کا بھی فیصلہ ،پبلک مقامات پر ہر شہری کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیاگیا۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس میں وزرائاور معاون خصوصی اور مشیروں کے ہمراہ میڈیا سے خطاب
مزید پڑھیے


وزیر خزانہ بلوچستان بھی کورونا کا شکارہوگئے

جمعه 15 مئی 2020ء
کوئٹہ (این این آئی)وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا۔صحت یاب ہو رہا ہوں، دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
مزید پڑھیے


مارکیٹوں میں دوسرے روزبھی رش: حفاظتی پابندیاں نظرانداز، وفاق، پنجاب ،سندھ کا پھرسخت لاک ڈاؤن کا انتباہ

بدھ 13 مئی 2020ء
لاہور،اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ (کامرس رپورٹر، ایجوکیشن رپورٹر، کرائم رپو رٹر،92نیوز،نیٹ نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ملک میں کورونا کیسزمیں اضافہ کے باوجودمارکیٹوں میں عوام کے رش ،دکانداروں اور خریداروں کی جانب سے دوسرے روزبھی حفاظتی پابندیاں نظرانداز کئے جانے پر وفاق،پنجاب اورسندھ نے پھر لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کا انتباہ کردیا۔گزشتہ روزوفاقی وزیر منصوبہ بندی اور کورونا سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے سربراہ اسد عمر نے اسلام آباد ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالات دیکھ کر ایسا لگا جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں بلکہ کورونا ختم ہونے کا
مزید پڑھیے


ڈیڑھ ماہ بعد کاروبار شروع ، چھوٹی دکانیں کھل گئیں: پنجاب میں جمعہ،ہفتہ ،اتوارمکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

اتوار 10 مئی 2020ء
لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، ملتان، سرگودھا (جنرل رپورٹر،نامہ نگار،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں،سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر) ملک کے بیشتر علاقوں میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ڈیڑھ ماہ سے بند کاروبارگزشتہ روز سے دوبارہ شروع ہوگیا،چھوٹی دکانیں کھل گئیں تاہم بڑے شاپنگ مالز، بڑی مارکیٹیں،پلازے ، پبلک ٹرانسپورٹ بندرہی۔ پنجاب حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن میں اکتیس مئی تک توسیع کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، صوبے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن اور4 دن تمام دوکانیں کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔صوبہ میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگاجبکہ 4 دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی
مزید پڑھیے


چاروں صوبے پیر سے لاک ڈائون میں نرمی پر متفق، پنجاب میں 6شہر بندرکھنے کی تجویز

هفته 09 مئی 2020ء
لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ(اپنے رپورٹر سے ،92 نیوز رپورٹ،سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چاروں صوبوں نے لاک ڈاؤن آج کے بجائے پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا،پرسوں سے چھوٹے کاروبارکھول دیئے جائیں گے ، پنجاب حکومت نے 6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کی تجویز دیدی۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج سے لاک ڈاؤن کھولنے کے بیان سے کچھ کنفیوژن پیدا ہو گئی تھی جسے صوبائی حکومتوں نے پریس کانفرنس کر کے دور کردیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے زیر صدارت اجلاس میں لاہورمیں انسداد کورونا کیلئے علیحدہ مؤثر مینجمنٹ پالیسی مرتب کرنے اور کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام
مزید پڑھیے



سندھ کا وفاقی فیصلے پر آج ردعمل متوقع بلوچستان میں ہفتہ بعد فیصلہ ہوگا

جمعه 08 مئی 2020ء
کراچی ، کوئٹہ(92 نیوزرپورٹ)سندھ حکومت نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بحال نہ کرنے کافیصلہ کرلیا، وزیراعلی ہائوس میں صوبائی وزراکامشاورتی اجلاس ہوا،لاک ڈائون سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلوں کاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں سندھ حکومت نے مختلف آپشنزپرغورکیا،سندھ حکومت نے لاک ڈائون پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے پرطبی ماہرین سے بھی مشاورت کرلی،وزیراعلی سندھ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوسے بھی مشاورت کی، ذرائع کے مطابق وفاق کے بعض فیصلوں سے صوبائی حکومت کوخدشات ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے آج وفاقی حکومت کے فیصلوں پرردعمل اور اپنے فیصلوں کااعلان متوقع ہے ، وزیراعلی سندھ یاصوبائی وزراکی جانب سے پریس کانفرنس کاامکان ہے
مزید پڑھیے


متعدد صنعتیں، کاروبار بحال، پنجاب،خیبر پختونخوا،بلوچستان میں لاک ڈاؤن میں توسیع

جمعرات 16 اپریل 2020ء
لاہور،کوئٹہ،پشاور(نمائندہ خصوصی سے ،جنرل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ توسیع کئے جانے کے بعد ملک بھر میں متعدد مخصوص دکانیں اور کاروبار کھل گئے ۔ دکانیں اورمختلف صنعتوں کو کھولنے کی اجازت ملنے کے ساتھ ہی گھروں سے باہر نکلنے والے لوگوں کی تعدادمیں اضافہ ہوگیا اور سڑکوں پر بھی ٹریفک زیادہ نظر آئی۔الیکٹریشن، پلمبر، حجام، بڑھئی، درزی ،آٹو ورکشاپس ،ٹائر پنکچرز ،سپیئر پارٹس کی دکانیں ، ڈرائی کلینرز، بک اینڈ سٹیشنری شاپس، ویٹرنری سروسز، رئیل سٹیٹ دفاتر،شیشہ سازی کے یونٹس، پیپر اینڈ پیکیجنگ، نرسریاں صبح 9 سے شام 5
مزید پڑھیے


بلوچستان :3 وزرا ایک پارلیمانی سیکرٹری کا مستعفی ہونے کا اعلان

اتوار 12 اپریل 2020ء
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ؍ این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے 3صوبائی وزرا اور ایک پارلیمانی سیکرٹری نے استعفے دینے کا اعلان کردیا۔ہفتے کو بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزرا نورمحمد دمڑ، مٹھا خان کاکڑ، حاجی محمد خان طوراوتمانخیل ، پارلیمانی سیکرٹری سردار مسعود لونی نے کوئٹہ میں ملاقات کے بعد مشترکہ فیصلہ کیا کہ وہ عہدوں سے مستعفی ہوجائیں گے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے نام استعفے بھی لکھ دیئے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کا مقصد صوبے کے عوام کی بلاتفریق خدمت تھا لیکن صوبے کے پشتون
مزید پڑھیے


غربت تیزی سے بڑھ رہی: لاک ڈاؤن نرمی کافیصلہ 14 اپریل کو ہوگا: وزیراعظم

جمعه 10 اپریل 2020ء

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے بچائو کیلئے عائد لاک ڈائون کی وجہ سے ملک میں غربت تیزی سے پھیل رہی ہے ، لہٰذا لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق فیصلہ 14 اپریل کو ہوگا۔گزشتہ روز کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال و دیگر رہنمائوں کیساتھ میڈیا سے گفتگو ،بلوچستان کابینہ اور ارکان صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ایسی صورتحال پیدا ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں، میرے کوئٹہ آنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم ایک قوم بن
مزید پڑھیے


کورونا چیلنج، امداد کی تقسیم آج شروع ہوگی: وزیراعظم

جمعرات 09 اپریل 2020ء
اسلام آباد،کراچی،کوئٹہ،پشاور(سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر، 92 نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کو پاکستان کیلئے چیلنج قراردیتے ہوئے احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا آج سے آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی کس 12ہزار روپے دینگے اور اگلے اڑھائی ہفتوں میں144ارب تقسیم کرینگے ۔ گزشتہ روز وزیر اعظم آفس سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ پانچ کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں اسلئے ہمیں لاک ڈائون کا اٹلی، سپین ، چین
مزید پڑھیے








اہم خبریں