Common frontend top

کوئٹہ


کرونا سے تیسری ہلاکت، متاثرین کی تعداد495 ہوگئی ،کوئٹہ میں جزوی لاک ڈائون: لوگ تین روز گھروں میں رہیں: وزیراعلیٰ سندھ

هفته 21 مارچ 2020ء

لاہور، اسلام آباد ، کراچی، پشاور، کوئٹہ (جنرل رپورٹر ،خبر نگار خصوصی ،نامہ نگار ،سٹاف رپورٹر،نیوز رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض چل بسا،ملک میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی جبکہ 46 نئے کیس سامنے آنے کے بعدمتاثرین کی تعداد495ہوگئی ۔سندھ 252، پنجاب96،بلوچستان 92، خیبرپختونخوا23 ، گلگت بلتستان 21، اسلام آباد10 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آچکاجبکہ 5مریض صحتیاب ہوچکے ۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کرونا وائرس سے پہلے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ 77سالہ شخص نجی ہسپتال میں دوران علاج انتقال کر گیا۔وزیر صحت سندھ
مزید پڑھیے


کرونا کے153نئے کیس، واہگہ بارڈر بھی سیل: میڈیکل پلان آف ایکشن تیارکرلیا:پاک فوج

جمعه 20 مارچ 2020ء
لاہور،اسلام آباد،کراچی، کوئٹہ ،پشاور (رپورٹنگ ٹیم،92 نیوز رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں) ملک بھر میں کرونا وائرس کے 153نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 457 ہوگئی۔ بلوچستان 58، پنجاب 45، سندھ 37، خیبر پختونخوا 4 اور گلگت میں 8 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔راولپنڈی میں بھی کروناکاپہلامریض سامنے آگیا ہے ۔وزیراعلی پنجاب عثما ن بزدار نے اپنے ٹویٹ میں اس کی تصدیق کی ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 ہو گئی،ذرائع کے مطابق 40سالہ زیب کو 4 روز قبل ایئرپورٹ سے بینظیرہسپتال منتقل کیاگیا تھا، زیب نوردبئی سے پاکستان پہنچاتھا۔ وزیر
مزید پڑھیے


سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے ،پی آئی اے نے ہزاروںکرایہ مانگ لیا

جمعه 20 مارچ 2020ء
کوئٹہ (رپورٹ: خلیل احمد) پاکستان سے سعودی عرب عمرے پر جانے والے سینکڑوں افراد بمعہ اہل خانہ جدہ میں پھنس گئے ہیں۔ پی آئی اے نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وطن واپس لانے کیلئے 75 ہزار فی کس کرایہ طلب کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمرے پر جانے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے فلائی دبئی کی پروازپر وطن واپس آنا تھا،سعودی حکام کے فلائی دبئی پر پابندی عائد کرنے کے باعث پرواز ان زائرین کو واپس نہیں لاسکی۔ عمرہ زائرین کے صورتحال سے اپنے ٹریول ایجنٹس کو مطلع کیا جس پر انہیں جدہ کے مختلف ہوٹلز میں
مزید پڑھیے


کرونا پر چینی قوم کی یکجہتی متاثر کن،ہمیں بھی ضرورت:صدر

جمعرات 19 مارچ 2020ء
اسلام آباد، لاہور،کوئٹہ(وقائع نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر،این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ ہر گھر کے ہر فرد کی ہے ، چین سے قومی یکجہتی سے متاثر ہو کر آیا ہوں ، یہاں وہی یکجہتی قائم اور سب مل کر کام کریں۔بدھ کو اپنے ویڈیو بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ چین میں 15 یونیورسٹیوں کے طلبہ سے ملاقات ہوئی جن کو بہت اچھا رکھا گیا ہے ۔جو متاثر ہوئے اور آئیسو لیشن میں رہے ، ان سب نے بھی چینی حکومت کی تعریف کی ۔ انہوںنے کہاکہ صدر شی،کانگریس کے صدر اور سب
مزید پڑھیے


پاکستان میں بھی کرونا سے 2جاں بحق،مریض 304 ،یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی

جمعرات 19 مارچ 2020ء

اسلام آباد ،پشاور ،لاہور، مردان، گلگت، کراچی،ملتان ، مظفرگڑھ ،ڈی جی خان ،سکھر (خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر،نامہ نگار ، وقائع نگار ، سٹاف رپورٹر ،خصوصی رپورٹر،جنرل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ، بیورو رپورٹ، 92 نیوز رپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )پاکستان میں بھی کروناوائرس سے دو مریض جاں بحق ہو گئے ، کرونا وائرس کے مزید67 کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 304 ہو گئی ۔ خیبر پختونخوا میں کرونا سے متاثرہ 2مریض جاں بحق ہوگئے ۔ مردان کا رہائشی 50سالا سعادت خان9مارچ کو سعودی عرب سے پاکستان آیا تھا اور17مارچ کو اس میں کرونا کی تصدیق
مزید پڑھیے



کرونا مریضوں کی تعداد 237 ، سندھ میں جزوی لاک ڈائون، سعودی عرب میں باجماعت نماز پر پابندی

بدھ 18 مارچ 2020ء
لاہور،کراچی ،کوئٹہ ،پشاور،ملتان ،بیجنگ،واشنگٹن،ریاض (نمائندہ خصوصی سے ،جنرل رپورٹر، نیوز رپورٹر،92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)ملک بھر میں کرونا وائر س کے مزید 53مصدقہ کیسز سامنے آگئے ، متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر237 ہوگئی۔ سندھ میں 172، پنجاب 26، بلوچستان 16، خیبر پختونخوا 16، اسلام آباد2 اور گلگت کے 5 شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ۔گزشتہ روز پنجاب میں 24، تفتان سے سکھر منتقل زائرین میں مزید 15، کراچی میں 7، بلوچستان میں6 اور خیبرپختونخوا میں ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پنجاب
مزید پڑھیے


کرونا وائرس میں مبتلا ہونیکی خبریں بے بنیاد ہیں :ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

بدھ 18 مارچ 2020ء
کوئٹہ (این این آئی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف من گھڑت افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتاہوں۔یہ بات انہوں نے منگل کی شب گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صحت مند اور توانا ہوں، منگل کو دفتر گیا تھا کام بھی کیا۔ کچھ لوگوں کو کام کرنے والے لوگ پسند نہیں ہوتے ۔
مزید پڑھیے


تفتان سے زائرین کوبراہ راست آبائی علاقوں میں بھیجنے کافیصلہ

منگل 17 مارچ 2020ء
کوئٹہ (خ ن )وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس سے نمٹنے اوراس حوالے سے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال، زائرین کے لئے تفتان اور کوئٹہ میں قائم قرنطینہ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں ، دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کی واپسی سے متعلق امور، صوبے میں صحت کے نظام اور کرونا وائرس کے تدارک کی احتیاطی تدابیرکے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ کی تجویزپرتفتان میں موجود
مزید پڑھیے


کروناسے بچائو: تعلیمی ادارے ،مدارس، شادی ہال، مغربی سرحدیں بند، یوم پاکستان پریڈ منسوخ: سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلے

هفته 14 مارچ 2020ء
اسلام آباد،لاہور، پشاور،کوئٹہ(نامہ نگار،وقائع نگا ر خصوصی ،نیوز رپورٹر،خبر نگار خصوصی ،سٹاف رپو رٹرز، خصوصی نمائندہ ،نمائندہ خصوصی سے ،جنرل رپورٹر، نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) کروناوائرس کی سنگین صورتحال اور شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ملک بھر کے تعلیمی ادارے ،مدارس،شادی ہال ، مغربی سرحدیں بند اور عوامی تقریبات منسوخ کردی گئیں جبکہ 23مارچ کو یوم پاکستان کی مسلح افواج کی پریڈ اور دیگر تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی
مزید پڑھیے


کرونا سے 136ملک متاثر، ہلاکتیں 5397 ، امریکہ، سپین میں ایمرجنسی نافذ ،کراچی میں نیا کیس رپورٹ

هفته 14 مارچ 2020ء
کراچی،لاہور ، اسلام آباد، کوئٹہ ، بیجنگ، واشنگٹن، نیویارک ،ٹورنٹو ( سٹاف رپورٹر ،جنرل رپورٹر ، لیڈی رپورٹر،92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کرونا وائر س سے مزید423افراد ہلاک ہوگئے ،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد5,397 ہو گئی ۔کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اورمریض سامنے آگیاجس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی تعداد 22 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 52سالہ شخص میں کروناوائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ متاثرہ شخص نے اسلام آباد سے کراچی کا سفر کیا تھا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ شخص کے بیرون ملک سفر کی کوئی ہسٹری موجود نہیں۔ سندھ میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں