Common frontend top

کوئٹہ


ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن ہوئی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا کہہ دیا:وزیراعظم

جمعرات 30  ستمبر 2021ء

اسلام آباد، کوئٹہ (سپیشل رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ، کرپشن کے خاتمے سے خوشحالی آئے گی، ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن ہوئی، ایف آئی اے سے تحقیقات کا کہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں جھل جھائو۔بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرا عظم نے کہا سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن ملک کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے ، 2013 کے فرق کے باوجود آج سڑکیں سستی بن رہی ہیں،
مزید پڑھیے


مچھ : چوکی پر حملہ، سپاہی شہید،2 جوان زخمی: وزیرستان، مستونگ میں 2 دہشتگرد ہلاک

پیر 27  ستمبر 2021ء

اسلام آباد،راولپنڈی،کوئٹہ(خصوصی نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز ) وزیرستان اور مستونگ میں فورسز کی کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ مچھ میں چوکی پرحملہ میں سپاہی شہید اور 2 فوجی جوان زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پرحملہ کر دیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئر کور کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی کی،فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہید ہوگیا جبکہ دو فوجی جوان زخمی ہوگئے ۔ سکیورٹی فورسز نے شمالی وریزستان کے علاقہ دوسالی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔پاک
مزید پڑھیے


کورونا :84 اموات، پابندیوں اور تعلیمی اداروں کی بندش میں15ستمبرتک توسیع؛ چترال کے 65طلبہ متاثر،8 سکول بند

جمعه 10  ستمبر 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،پشاور،کوئٹہ(رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید 84 افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد 26497 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.43فیصد رہی،4062نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 91589ہو گئے ،5383مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید 4136مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔ ابتک کورونا ویکسین کی کل 65505999خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 951140 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ابتک 20912015افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق این سی
مزید پڑھیے


کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکار شہید،17زخمی

پیر 06  ستمبر 2021ء

کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور (خبر نگار خصوصی ،92 نیوز رپورٹ ، نیوز ایجنسیاں) کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر خودکش دھماکے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 17 اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے ، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے مستونگ روڈ پر چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا،واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے
مزید پڑھیے


بلوچستان :فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، کیپٹن شہید،2جوان زخمی؛ شمالی وزیرستان : آپریشن میں دہشتگرد ہلاک

پیر 23  اگست 2021ء
اسلام آباد،راولپنڈی،کراچی ،کوئٹہ(خصوصی نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل گچک کے علاقے ٹوبو میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں کیپٹن کاشف شہید اوردو جوان زخمی ہو گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹوبو میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشتگردوں کی جانب سے لگائی گئی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، زخمی جوانوں کو خضدارکے طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔کیپٹن کاشف شہیدکی نمازجنازہ راولپنڈی میں اداکی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ ،سینئر فوجی حکام اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے
مزید پڑھیے



75واں یوم آزادی آج، وزیراعظم نے ’’ گرین پاکستان ڈے ‘‘قرار دے دیا: رات 12بجتے ہی شہری سڑکوں پر نکل آئے

هفته 14  اگست 2021ء

لاہور،اسلام آباد،پشاور ،کوئٹہ،کراچی(اپنے رپورٹر سے ،کرائم رپورٹر،نامہ نگار،وقائع نگار،سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) قوم 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائیگی۔ وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کو گرین پاکستان ڈے قرار دیتے ہوئے قوم سے پودے لگانے کی اپیل کردی۔رات 12بجتے ہی لاہور،اسلام آباد،کراچی،کوئٹہ،پشاور،گلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں آزادی کاجشن منانے کاسلسلہ شروع ہوگیا،بڑی تعدادمیں شہری سڑکوں پرنکل آئے ،کراچی اورکوئٹہ میں آتشبازی،لبرٹی چوک لاہورمیں لیزرلائٹ شوہوا۔آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے ۔ یوم آزادی پر ایوان صدر میں پرچم کشائی کی مرکزی جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی تقاریب ہونگی۔ وفاقی دارالحکومت میں31
مزید پڑھیے


کوئٹہ: سی ٹی ڈی کا آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک؛ تیسرے روز چوتھا کریکر دھماکہ

بدھ 11  اگست 2021ء
کوئٹہ( آن لائن ،صباح نیوز) کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرے روز چوتھا دھماکہ ہوگیا۔ کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم کارروائی میں فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے ، مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر علاقے کو گھیرے
مزید پڑھیے


ثنااللہ زہری ،عبدالقادر بلوچ ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل؛ بلوچستان کا اگلا وزیراعلیٰ جیالا ہوگا: بلاول

پیر 09  اگست 2021ء
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ( ن )کے نواب ثنااللہ زہری اورجنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ۔ ق لیگ کے کرنل ریٹائرڈ یونس چنگیزی، نیشنل پارٹی کے نواب محمد خان شاہوانی بھی جیالے بن گئے ۔ ن لیگ سے سردار چنگیز ساسولی ،میر عبدالر حمان زہری ، نواب شیر باز نوشیروانی ، میر عرفان کرد اور میر غازی خان پندرانی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ۔ انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کوئٹہ میں ہونے والے جلسے میں کیا۔ جلسے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا نواب ثنااللہ زہری اور
مزید پڑھیے


کوئٹہ میں 2 دھماکے :2 اہلکار شہید،22 افرادزخمی، فیروز والہ میں 3 افغان دہشتگرد ہلاک؛ ڈی آئی خان میں کالعدم تنظیم کاکمانڈر مارا گیا

پیر 09  اگست 2021ء
کوئٹہ ،لاہور،شیخوپورہ ،ڈی آئی خان (92 نیوز رپورٹ، سپیشل رپورٹر، نمائندگان) کوئٹہ میں 2 دھماکوں میں 2 اہلکار شہید اور 22 افراد زخمی ہو گئے ۔ فیروز والہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 افغان دہشتگرد ہلاک، ڈی آئی خان میں بھی کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ دھماکوں سے گونج اٹھا، 2 دھماکوں میں 2 اہلکار شہید، اہلکاروں سمیت22 افراد زخمی ہو گئے ۔کوئٹہ میں پہلے دھماکے میں بلوچستان اسمبلی کے قریب سریناچوک پر پولیس کی وین کو نشانہ بنایا گیا، دھماکہ خیزموادموٹرسائیکل میں نصب کیاگیاتھا جو اچانک زور دار دھماکے سے
مزید پڑھیے


’’شہید کی جو موت ہے ، وہ قوم کی حیات ہے ‘‘ ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا

جمعرات 05  اگست 2021ء

لاہور،راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ،کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک،کرائم رپورٹر، نیوز رپورٹر، نامہ نگار،، صباح نیوز، وقائع نگار، سپیشل رپورٹر، اے پی پی ،سٹاف رپورٹرز ) ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ،اس سلسلہ میں لاہور اور کراچی سمیت کئی شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،جس میں شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شمعیں بھی روشن کی گئیں،لاہور میں شہید ڈی آئی جی سید احمد مبین کی قبر پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش
مزید پڑھیے








اہم خبریں