BN

کھیل



ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے :ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا

منگل 19 نومبر 2019ء
لاہور(کلچرل ر پو ر ٹر ) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا ہے کہ الحمرا کلچرل کمپلیکس،لاہور آرٹس کونسل کے ذیلی کمپلیکس ہونے کے ناطے ایک اہم ادبی و ثقافتی ادارہ کی حیثیت رکھتا ہے ،اس پلیٹ فارم سے عوام کے لئے معیاری اور سماجی اقدار کے مطابق زیادہ سے زیادہ پروگرام پیش کرنے کے اقدامات کئے جائیں، نوجوان مصوروں کو زیادہ سے زیادہ موقع کی فراہمی کیلئے نمائشوں کا بلاتعطل انعقا د یقینی بنایا جائے ، ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ایک اجلاس
مزید پڑھیے


پی سی بی اور یو اے ای بورڈ کے تعلقات خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں: عاقب جاوید

منگل 19 نومبر 2019ء
ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کی وجہ سے پی سی بی کے یو اے ای اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کیساتھ تعلقات خراب ہوتے ہو ئے دکھائی دے رہے ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ پی سی بی کے مائنڈ سیٹ کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، پہلے کہتے ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت دینی چاہیے اور پھر ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران ہی خود فٹنس کیمپ کا اعلان کر دیتے ہیں۔ ، فٹنس
مزید پڑھیے


پاکستان کے 7 کرکٹرز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ان ایکشن ہونگے

منگل 19 نومبر 2019ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے 7 کرکٹرز آئندہ ماہ ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے ، ڈھاکہ کی ٹیم میں تین پاکستانی کرکٹرز شامل ہیںجنہوں نے پی سی بی سے این او سی کیلئے رابطہ کرلیا ہے۔بنگلہ دیش پریمئر لیگ 11 دسمبر سے 16 جنوری تک جاری رہے گی، لیگ میں پاکستان کے 7 کرکٹرز بھی ایکشن میں ہوں گے ۔کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ منعقد ہوئے ۔ سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بائولر وہاب ریاض اور جارح مزاج بیٹسمین آصف علی ڈھاکہ پلاٹون کی نمائندگی کریں گے ۔فاسٹ بولر محمد عامر کھلنہ ٹائیگرز کی ٹیم میں
مزید پڑھیے


قائد اعظم ٹرافی : سنٹرل پنجاب کیخلاف میچ میں سندھ کی پوزیشن مستحکم

منگل 19 نومبر 2019ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے آٹھویں راؤنڈ کے پہلے روز بلوچستان کے سپنر محمد اصغر کے 5 شکار، ناردرن کے عمر امین اور علی سرفراز کی نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں سندھ کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ سنٹرل پنجاب نے سندھ کے خلاف پہلی اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 216رنز بنالئے ۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب کے کامران اکمل 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ عثمان صلاح الدین 50 رنزبناکر کریز پر موجود ہیں۔ تابش خان نے 3 اور انور علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یو بی ایل
مزید پڑھیے


پاکستان سے باہر ڈیوس کپ، اعصام الحق کا بھارت کیخلاف کھیلنے سے انکار

منگل 19 نومبر 2019ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے احتجاجاً بھارت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے سے انکار کر دیا ہے ۔اعصام الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ٹی ایف ڈیوس کپ ٹائی پاکستان سے باہر ہوتا ہے تو وہ احتجاجاً شرکت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنے کو ترجیح دی ہے ، یہ ملک کے وقار کے لیے کھڑے ہونے کا وقت ہے ۔اعصام الحق نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کے خلاف غیر منصفانہ فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اﷲ
مزید پڑھیے




پی سی بی کے تین بڑے غیر حاضر ، بورڈ میں معاملات ٹھپ

منگل 19 نومبر 2019ء
لاہور(احتشام الحق) پاکستان کرکٹ بورڈکے تین بڑوں کی بورڈ سے غیر حاجری کے بعد بورڈ میں روزمرہ کے معاملات ٹھپ ہو کر رہ گئے ،پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان آسٹریلیا میں ہیں، سی او او سبحان احمد مبینہ طور پر ناراضگی کے باعث چھٹیوں پر ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی نجی دورہ پر انگلینڈ میں ہیں۔ بورڈ کے تین اہم عہدیداران موجود نہ ہو نے سے بورڈ کے معاملات رک گئے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے درمیان اختلافات میں کمی نہیں آئی
مزید پڑھیے


(عمان کو شکست)پاکستان ایمرجنگ کپ سے دو قدم دور

منگل 19 نومبر 2019ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان اوپنر حیدر علی کی سنچری اورخوشدل شاہ کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت اومان کو147رنزسے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی ٹرافی سے دوقدم دور رہ گیا۔پاکستان کی یہ ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے ۔ پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر 319 رنزبنائے ۔ اوپنر حیدر علی نے سنچری سکور کی۔روحیل نذیر اور خوشدل شاہ نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ہدف کے تعاقب میں اومان کی پوری ٹیم 172رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ خوشدل شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ
مزید پڑھیے


بدزبانی : جیمز پیٹنسن پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سے باہر

پیر 18 نومبر 2019ء
سڈنی(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے ڈومیسٹک میچ میں حریف ٹیم کے کھلاڑی سے بدزبانی پر جیمز پیٹنسن کو معطل کردیا ہے جس کے بعد اب وہ پاکستان کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔کرکٹ آسٹریلیا نے پیسر جیمز پیٹنسن کے جرم کی تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم اتنا ضرور آگاہ کیا کہ انہوں نے وکٹوریا اور کوئنز لینڈ کے درمیان ڈومیسٹک میچ میں فیلڈنگ کے دوران حریف کھلاڑی کے ساتھ بدزبانی کی تھی جس کے بعد انہیں معطل کردیا گیا اور اب پاکستان کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔جیمز پیٹنسن کا کہنا ہے کہ میچ
مزید پڑھیے


آسٹریلوی سر زمین پر 5 کامیاب پاکستانی بلے باز

پیر 18 نومبر 2019ء
سڈنی( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی سرزمین پر پانچ کامیاب پاکستانی بلے بازوں کے نام آج بھی یاد کئے جاتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں قومی ٹیم کے کپتان مقرر کیے جانے والے اظہر علی 81.20 کی بیٹنگ اوسط کے ساتھ آسٹریلیا میں بطور پاکستانی اوپنر سب سے کامیاب رہے ہیں ۔ اظہر علی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 205 رنز بنا کر آسٹریلیا میں ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ۔سعید انور نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 47.00 کی متاثر کن اوسط کے ساتھ 282 رنز بنائے ۔ ان کے 119 رنز کو آج
مزید پڑھیے


’’مجھے اللہ مل گیا‘‘ نیوزی لینڈ کے نامو ر رگبی پلیئر کے الفاظ

پیر 18 نومبر 2019ء
ویلنگٹن ( سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے رگبی پلیئر سونی بل ولیمز کو اسلام قبول کیے ہوئے 10 سال ہو چکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ یا اللہ میری رہنمائی فرما، مجھے استقامت عطا فرما، مجھے بہتر انسان بنا اور بہتر شخص بنا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سونی بل ولیمز نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اسلام قبول کرنے سے قبل میں گناہ کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا۔ میں خود کو بہت کچھ سمجھتا تھا، جو میں نہیں تھا ۔اب میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔ولیمز کا
مزید پڑھیے