BN

کھیل



سرفراز کو دوبارہ ٹی ٹونٹی کپتان بنانے کی باز گشت سنائی دینے لگی

بدھ 13 نومبر 2019ء
کراچی ( رپورٹ: طارق اسلم ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو ٹرن کی پالیسی کو اپناتے ہوئے ٹی ٹونٹی کی کپتان دوبارہ سرفراز احمد کو دینے کا فیصلہ کرلیاہے ،آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سرفراز احمد ہی پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے ، جس کے لئے سرفراز احمد کو گرین سگنل مل گیا، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اور سرفراز احمد کے درمیان کپتانی سے استعفیٰ دینے کے معاملہ پر جو تلخ کلامی ہوئی تھی، اس معاملے میں دونوں کے ایک برطانوں دوست نے صلح صفائی کراکے معاملہ طے کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق سرفراز
مزید پڑھیے


بلائنڈ ٹی ٹونٹی : پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

بدھ 13 نومبر 2019ء
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 6 ٹی۔20 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اجمان اوول کرکٹ گرائونڈ (دبئی) میں کھیلے گئے پہلے ٹی۔20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے ۔پیٹر بولٹ اور جسٹن ہولنگ سوورتھ نے 34، 34 رنز بنائے ۔ پاکستان کی طرف سے شاہ زیب حیدر نے 2 جبکہ محسن خان، ہارون خان اور محمد شاہ
مزید پڑھیے


ایشیا کپ: قومی ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی

بدھ 13 نومبر 2019ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی بنگلہ دیش پہنچ گئی۔سعود شکیل ٹیم کے کپتان دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، عمیر بن یوسف، حسن محسن، خوشدل شاہ، سیف بدر، عمران رفیق، محسن، عاکف ، حسنین، ثمین گل، عماد ، اسد اور عمر شامل ہیں ۔ پاکستان اپنا پہلا میچ کل افغانستان سے کھیلے گا ۔
مزید پڑھیے


کو کا بورا کا ستعمال اچھی بات ہے : اعزاز

بدھ 13 نومبر 2019ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں مرحلے کے میچ میں بلوچستان کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے سینٹرل پنجاب کے اعزاز چیمہ نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہو تی ہے کہ وہ جہاں بھی کرکٹ کھیلیں پوری محنت سے کھیلیں اور پرفارم کریں ۔اعزا ز چیمہ نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کوکا بورا کا گیند استعمال اچھی بات ہے ۔
مزید پڑھیے


قائد اعظم ٹرافی: عمران بٹ کی سنچری ، بلوچستان کی پوزیشن مستحکم

بدھ 13 نومبر 2019ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ کے دوسرے روزعمران بٹ کی سنچری نے میچ میں بلوچستان کی پوزیشن مستحکم کردی، خیبرپختونخوا کے احمد جمال نے ایک اننگز میں 6 وکٹیں لیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں بلوچستان کے 450 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 28 رنز بنالئے ۔ بلوچستان کے عمران بٹ 137 رنز بنائے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ناردرن کے 408 رنز ،سندھ نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنالیے ہیں۔ایبٹ آباد میں چار روزہ میچ میں خیبرپختونخوا نے پہلی اننگز میں
مزید پڑھیے




قومی کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

بدھ 13 نومبر 2019ء
لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا،عدالت نے سات یوم میں عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کرکٹر شرجیل خان کی درخواست پر سماعت کی، کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شائیگان اعجاز چدھڑ نے دلائل دئیے ،انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کاسپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں رہا،وفاقی حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کر رکھاہے ،شرجیل خان کو عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی
مزید پڑھیے


پی سی بی کااقبال امام کو ویمنز ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ

بدھ 13 نومبر 2019ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے اقبال امام کو قومی ویمنز ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے ۔بورڈحکام نے اقبال امام کو یہ عہدہ سونپنے پر اتفاق کیاہے ، قومی ویمنز ٹیم کی اگلی سیریز ملائیشیا کے خلاف انگلینڈ کے خلاف ہے جس کے لئے نومبر کے آخری ہفتے میں پاکستانی ٹیم نے روانہ ہوناہے ۔ اس کے بعد قومی ویمنز ٹیم آسٹریلیا میں ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرے گی۔اقبال امام اس سے پہلے گرین شرٹس کے ساتھ عبوری ہیڈ کوچ کے طورپر ذمہ داریاں نبھارہے تھے ۔
مزید پڑھیے


پریکٹس میچ : قومی باؤلرز بھی فارم میں آگئے ، آسٹریلیا اے 122 پر ڈھیر

بدھ 13 نومبر 2019ء
پرتھ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اے کے خلاف ٹور میچ میں پاکستان نے شاندار پرفارمنس دکھا کر آسٹریلیا کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ بیٹنگ کے بعد باؤلرز نے بھی حریف بیٹسمینوں کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کی آسٹریلیا اے کے خلاف ٹور میچ میں شاندار کارکردگی کے باعث میچ پاکستان کے ہاتھ میں آ گیا ہے ، اظہر علی الیون نے فتح کے دروازے پر دستک دیدی ہے ۔ پہلے دن قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے ۔ بابر اعظم اور اسد شفیق نے سنچریاں داغیں تھیں، دوسرے روز قومی
مزید پڑھیے


سنوکر : نیشنل بینک کا ورلڈ چیمپئن محمد آصف کو ساڑھے 7لاکھ روپے دینے کا اعلان

بدھ 13 نومبر 2019ء
کراچی(سپورٹس ڈیسک)نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے ورلڈاسنوکر چمپئین شپ جتنے پر عالمی چیمپئن محمدآصف کو 750,000 لاکھ روپے کش انعام دینے کااعلان کیا اور کہاکہ آج بڑی خوشی کا مقام ہے کہ میں عالمی چیمپئن سے ملاقات کررہا ہوں اور میرے لئے بڑی خوشی اس بات کی ہے کہ نیشنل بینک کی آج 70 ویں سالگرہ کا دن ہے مزیدکہاکہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور عالمی چیمپئن محمدآصف پر ہمیں فخرہے نیشنل بینک کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر نیشنل بینک کے ایگزیکٹو،آفیسران و ملازمین اور میڈیا کے نمائندوں سے
مزید پڑھیے


پاکستانی کرکٹر حمزہ قاسم ڈریمز 2 پلے کی ٹاپ 50 لسٹ میں شامل

بدھ 13 نومبر 2019ء
ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک)سید حمزہ قا سم ایک اُبھر تے ہوئے پاکستانی کرکٹر ہیں جنہیں ان کی صلاحیتوں کی بناء پر ڈریمز 2 پلے کے ٹاپ 50 پلیئر ز کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ ڈریمز 2 پلے ابو ظہبی ٹی 10 لیگ کے آفیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پارٹنرز ہیں جنہوں نے ICC سے منظور شدہ T10 کرکٹ لیگ کے لئے تمام دنیا سے بہترین ابھر تے ہوئے کرکٹرزکو ڈیجیٹل Submission کی دعوت دی اس پول میں دنیا بھر کے ہزاروں کرکٹرز نے اپنے پرو فائلز بھیجے جن میں سے 50 بہترین کا انتخا ب کیا گیا اور
مزید پڑھیے