Common frontend top

کھیل


پاورلفٹر سہیل سسٹرز کو 4 لاکھ 80 ہزار کا چیک دیا گیا

جمعه 04 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کا ایک اور اہم اقدام، پاور لفٹنگ اتھلیٹس سہیل سسٹرز کو سال بھر کے فوڈ سپلیمنٹ کیلئے 4لاکھ 80ہزار روپے کے چیک دے دئے ۔ تیمور بھٹی نے کہاکہ پہلی سپورٹس پالیسی کے تحت سہیل سسٹرز کو فوڈ سپلیمنٹ کیلئے سال بھر کا خرچہ دیدیا۔سہیل سسٹرز کو ہر کھلاڑی ماہانہ 10ہزار روپے ، سالانہ ایک لاکھ 20ہزار روپے دیئے ہیں۔ سہیل سسٹرز میں سائبل، ٹوینکل، وینرونیکا اور مریم شامل ہیں۔
مزید پڑھیے


کامن ویلتھ گیمز برطانوی وفد کی لاہور آمد

جمعه 04 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) برمنگھم برطانیہ کے سات رکنی وفد کی پی او اے ہاوس لاہور آمد۔ لارڈ میئر برمنگھم کونسلر محمد افضل نے برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیے


عابد علی نے بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی

جمعه 04 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے نیٹس میں بیٹنگ شروع کر دی، عابد علی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کوچز اورڈاکٹر کی نگرانی میں بیٹنگ ٹریننگ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے مشکل وقت گزر گیا۔
مزید پڑھیے


تاریخی ٹیسٹ سیریز ، پی سی بی نے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

جمعرات 03 مارچ 2022ء
راولپنڈی، لاہور ( رپورٹر92نیوز، سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے لیے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے ۔ انگلینڈ کے راب کی، آسٹریلیا کے مائیکل کیسپرووچ، پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس، بازید خان اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز پر مشتمل پینل سیریز میں کمنٹری کرے گا۔آسٹریلیا کے سابق اوپنر سائمن کیٹچ صرف بینو قادر ٹرافی میں کمنٹری کریں گے ۔ یہ ان کا اور مائیکل کیسپروچ کا پاکستان میں کمنٹری ڈیبیو ہوگا۔اس کے علاوہ زینب عباس اور سکندر بخت پری میچ
مزید پڑھیے


پاک آسٹریلیا سیریز کی کوریج کیلئے 28 ایچ ڈی کیمرے استعمال ہونگے

جمعرات 03 مارچ 2022ء
راولپنڈی (فیصل منصور)پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز کی کوریج کے دوران کل28 ایچ ڈی کیمرے استعمال کیے جائیں گے ۔اس دوران ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی اور ایلٹرا ایج کیمروں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔پاکستان میں موجود شائقین کرکٹ اس سیریز کے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس، پاکستان کے علاوہ جنوبی ایشیامیں سونی،آسٹریلیا میں فوکس اسپورٹس، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اتصالات، کیریبین میں فلو سپورٹس، نیوزی لینڈ میں سکائے نیوزی لینڈ، یوکے میں سکائے سپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیریز کے تمام میچز
مزید پڑھیے



پنڈی سٹیڈیم میں شاہینوں اور کینگروز کی بھر پور پریکٹس

جمعرات 03 مارچ 2022ء
راولپنڈی( رپورٹر92نیوز)پنڈی ٹیسٹ سے قبل شاہینوں اور کینگروزنے بھرپور پریکٹس کی۔ آسٹریلیا کے علاوہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی بھرپورٹریننگ کی۔ دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن آج آخری روز بھی جاری رہے گا۔ راولپنڈی میں کھیلنا اچھا لگ رہا ہے : عثمان خواجہ کا اردو میں پیغام راولپنڈی( رپورٹر92نیوز)پاکستان آئے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے شائقین کیلئے اردو میں پیغام جاری کر دیا ۔ٹوئٹر پر غیر ملکی صحافی نے عثمان خواجہ سے ورچوئل گفتگو کی۔اپنے پیغام عثمان خواجہ نے کہا کہ اپنے ملک جہاں میں پیدا ہوا اور راولپنڈی میں کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ 2019 کے بعد غیر ملکی سرزمین
مزید پڑھیے


ڈی ایچ اے قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ ، ٹیم ایونٹس واپڈا کے نام

جمعرات 03 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)کیپٹن فصیح بابر امین شہید سپورٹس کمپلیکس فیز 6 ڈی ایچ اے لاہورمیں ہونے والی انسٹھویں ڈی ایچ اے قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مقابلے گزشتہ روز شروع ہوگئے ۔ 6 مارچ تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کے پہلے روز ٹیم ایونٹ کے فائنلز واپڈا کے نام رہے ۔ جس میں واپڈا نے سندھ کو ہرا کر ویمن ٹیم ایونٹ کا فائنل 3-0 سے اپنے نام کر لیا ۔ مینز ٹیم ایونٹ کا فائنل بھی واپڈا کے کھلاڑیوں کے نام رہا جس میںواپڈا نے خیبر پختونخوا کو 3-0 سے مات دی ۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری
مزید پڑھیے


شاندار کارکردگی ، ریسلر انعام بٹ کو 10 لاکھ کا چیک دیا گیا

جمعرات 03 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ورلڈچیمپئن ریسلرانعام بٹ کو شاندار کارکردگی پر 10لاکھ روپے کا انعامی چیک دیاہے ۔ صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے انعام دینے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انعام بٹ نے 2021ء میں اٹلی اور یونان میں ہونیوالی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں 2گولڈ میڈل جیتے ، انعام بٹ پاکستان کا سپوت ہے ،نوجوان ریسلرنے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ، پوری قوم کو انعام بٹ پر فخر ہے ، انعام بٹ کی کامیابی
مزید پڑھیے


قلندرز نے سلطانز سے تاج چھین لیا، PSL7 کے بادشاہ بن گئے:صدر،آرمی چیف نے بھی میچ دیکھا

پیر 28 فروری 2022ء

لاہور(سپورٹس رپورٹر ،کرائم رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک) لاہوریوں کاسات سال بعدطویل انتظار ختم ہوگیا،لاہور قلندرز دفاعی چیمپین ملتان سلطانزکو 42رنز سے شکست دیکرپہلاپی ایس ایل چیمپئن بن گیا۔ لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، خوشدل شاہ 32 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ،ملتان سلطانزکے 5کھلاڑی ڈبل فگرزمیں داخل نہ ہوسکے ۔تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔اننگز کے تیسرے ہی اوور میں آصف آفریدی کو چھکا مارنے
مزید پڑھیے


پاک آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ : سکیورٹی انتظامات مکمل ، فوج کی مدد لی جائیگی

هفته 26 فروری 2022ء
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ،پاک فوج کی مدد لی جائیگی ۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے ملحقہ تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے ،راولپنڈی فوڈ سٹریٹ، علامہ اقبال پارک اور ڈبل روڈ کو سیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیموں کی آمد رفت کے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی،راولپنڈی میٹروبس سروس کا روٹ محدود کیا جائے گا،راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے ،راولپنڈی ٹیموں کی آمد رفت موقع پر زیرو ٹریفک روٹ لگایا جائے گا،راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے 350 اہلکار بھی تعینات ہوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں