Common frontend top

کھیل


کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل 7 سے کچھ نئے چہرے مل گئے

بدھ 23 فروری 2022ء
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ کو پی ایس ایل 7 سے بھی کچھ نئے چہرے مل گئے ۔ ماضی میں حسن علی، شاداب خان، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے اسی ٹورنامنٹ سے شہرت حاصل کی۔ اس سال بھی اس ٹورنامنٹ سے کئی ایسے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جو مستقبل میں پاکستان ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔زلمی کے اوپنر محمد حارث ، یونائیٹڈ کے محمد اعظم، سلمان ارشاد شامل ہیں جبکہ ۔ پاکستان سپر لیگ میں ایک جانب نئے کھلاڑی جان دار کارکردگی سے سب کی نظروں میں ہیں ایسے میں سپاٹ فکسنگ کیس میں 18ماہ کی
مزید پڑھیے


دبئی ٹینس: جوکووچ اور مرے نے اولین رکاوٹ عبور کرلی

بدھ 23 فروری 2022ء
دبئی (سپورٹس ڈیسک) دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے نے حریف کھلاڑیوں کو زیر کر دیا۔ سربیا کے نوواک جوکووچ نے اٹلی کے لورینزو موسیٹی کو 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ جوکووچ کا کووڈ ویکسینیشن معاملے پر آسٹریلیا سے ملک بدری کے بعد یہ پہلا میچ تھا۔ سابق عالمی نمبر ایک برطانوی اینڈی مرے نے آسٹریلین کوالیفائر کرس او کونیل کیخلاف سخت مقابلے میں 6-7، 6-3 اور 7-5 سے کامیابی حاصل کی۔
مزید پڑھیے


دورہ پاکستان : آسٹریلیا کی 16رکنی وائٹ بال ٹیم کا اعلان

بدھ 23 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک) دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی آسٹریلوی وائٹ بال سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ایرن فنچ کریں گے جبکہ شین ایبٹ، آشٹن اگر، جیسن بہرنڈورف، الیکس کیری، نیتھن ایلس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین، مچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ڈیوڈ وارنر ،گلین میکسویل، مچل سٹارک ،پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ وائٹ بال سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔چیئرمین نیشنل
مزید پڑھیے


ونٹر اولمپکس کا اختتام، ناروے نے میدان مار لیا

پیر 21 فروری 2022ء
بیجنگ (سپورٹس ڈیسک) تمام 109 میڈل مقابلوں کا فیصلہ ہونے کے بعد بیجنگ میں 2022 کے سرمائی اولمپکس کا باضابطہ اختتام ہو گیا ہے ۔ تین ہفتوں کے مشتمل میگا ایونٹ میں ناروے نے سب سے زیادہ کل 37 تمغے اور سب سے زیادہ 16 طلائی تمغوں کے ساتھ ممتاز مقام حاصل کیا ۔اس کے ساتھ ناروے نے سب سے زیادہ طلائی تمغوں کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔ 16 طلائی تمغوں کے ساتھ اس نے 8 چاندی اور 13 کانسی کے تمغے بھی جیتے ۔ جرمنی 12 گولڈ، 10 سلور اور 5 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
مزید پڑھیے


اتحاد پنجاب پولو کپ ٹیم نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس نے جیت لیا

پیر 21 فروری 2022ء
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیر اہتما م تاریخی اتحاد پنجاب پولو کپ 2022ء ٹیم نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم باڑیز کو 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور پولو کلب میں تاریخی اتحاد پنجاب کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی امریکن قونصل جنرل ولیم مکانول، اتحاد ٹیکسٹائل کے سی ای او شیخ ناظم، لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، سیکرٹری آغا مرتضیٰ علی خان، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اور پولو کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی
مزید پڑھیے



وسیم اکرم باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

پیر 21 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے اہم رکن اور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم 20 فروری بروز اتوار کو باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے 1985 سے 2003 پر مشتمل اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں 915 وکٹیں اور 6615 رنز سکور کیے ۔آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے باضابطہ طور پر انہیں پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرتے ہوئے ایک اعزازی ٹوپی اور ایک
مزید پڑھیے


خواہش ہے پی ایس ایل فائنل لاہور اور ملتان میں ہو: علی ترین

پیر 21 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) علی ترین نے کہا ہے کہ پلے آف میں لاہور اور ملتان کے بڑے مقابلے کا انتطار ہے ۔رضوان کی لیڈرشپ سے ٹیم کی پرفارمنس کا گراف بلند ہوا ہے ۔ملتان سلطان کے سابق شریک مالک علی ترین نے گزشتہ روز بات کرتے ہوئے کہا کہ کوچ اینڈی فلاور، مشتاق احمد اور عبدالرحمن بھی زبردست کام کررہے ہیں ۔خواہش ہے کہ پی ایس ایل فائنل میں بھی لاہور کے ساتھ جوڑ پڑے ۔
مزید پڑھیے


کیل بروک سے ناک آئوٹ شکست ، عامر خان کا ریٹائر منٹ پر غور

پیر 21 فروری 2022ء
مانچسٹر (92 نیوزرپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کیریئرکی اہم فائٹ ہار گئے ، حریف کیل بروک نے عامر خان کو ناک آؤٹ کردیا،12راؤنڈز پر مشتمل فائٹ چھٹے راؤنڈز میں ختم کرنا پڑگئی،مانچسٹر ارینا میں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں عامر خان کو سپورٹ کرنے پہنچے تھے لیکن عامر خان کسی ایک راؤنڈ میں بھی کیل بروک پر حاوی نہ ہو سکے یہاں تک کے ان کیلئے دفاع کرنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا،ریفری نے عامر خان کی حالات دیکھ کر میچ ختم کر دیا اور کیل بروک کو فاتح قرار دیدیا، فاتح باکسر ابتداء
مزید پڑھیے


سلطانز کی ریکارڈ 9ویں فتح، کنگز کے بعد گلیڈی ایٹرز بھی ٹائٹل کی دوڑ سے آئوٹ

پیر 21 فروری 2022ء

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 29 میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر ریکارڈ 9ویں فتح حاصل کی جبکہ 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 23 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم نے پی ایس ایل کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ، وہ اس ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں 9 میچز ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی جبکہ کنگز کے بعد گلیڈی ایٹرز بھی ٹائٹل دوڑ سے باہر ہو گئی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے
مزید پڑھیے


ورلڈ اور ایشین سنوکر ، 4 رکنی قومی ٹیم کااعلان

هفته 19 فروری 2022ء
کراچی(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ سنوکر چیمپئن اور ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے لیے 4 رکنی پاکستان سنوکر ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ، ٹیم میں 2 جونیئر اور 2 سینئر کیوئسٹ شامل ہیں۔ورلڈ اور جونیئر ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 1 تا 11مارچ قطر کے شہر دوحہ میں ہوگی۔ورلڈ چیمپئن شپ میں محمد سجاد، محمد آصف اور احسن رمضان شرکت کریں گے جبکہ شیخ مدثر کے ساتھ احسن رمضان ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں بھی ایکشن میں ہوں گے ۔ایونٹ کے اختتام کے دوسرے ہی روز ایشین سنوکر چیمپئن شپ دوحہ میں ہی ہوگی۔اس میں محمد سجاد اور احسن رمضان شرکت کریں
مزید پڑھیے








اہم خبریں