Common frontend top

کھیل


فخر کی بیٹنگ بائولرز کو پریشان کر رہی ہے : زمان

هفته 19 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندر کے فاسٹ بائولر زمان خان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں جیسن رائے بائولروں کو پریشان کر رہے ہیں تو ہمارے پاس بھی فخر زمان ہیں جو اچھا کھیل رہے ہیں ان کی تسلسل کے ساتھ شاندار بیٹنگ دوسرے بائولروں کو پریشان کر رہی ہے ۔زمان خان نے اپنی بولنگ کے حوالے سے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں یارکرز اور سلور ون کی شروع سے پریکٹس کر رہا ہوں انہی کی ضرورت ہوتی ہے جب کچھ سمجھ نہیں آتا عاقب جاوید بتا دیتے ہیں ۔
مزید پڑھیے


بین کٹنگ کا انٹرویو لینے پر حسن کا ایرن سے سوال

هفته 19 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سُپر لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے پشاور زلمی کے بین کٹنگ کے انٹرویو کے دوران آکر ایرن سے شکوہ کر ڈالا۔پریزنٹر ایرن ہالینڈ پشاور زلمی کی فتح کے اہم کردار بین کٹنگ کا انٹرویو لے رہی تھیں۔ انٹرویو میں حسن علی بیچ میں آجاتے ہیں اور ایرن سے سوال کرتے ہیں کہ آپ ہمیشہ بین کٹنگ کا انٹرویو ہی کیوں کررہی ہوتی ہیں؟تا ہم ایرن ، بین کٹنگ سے اپنا انٹرویو جاری رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیے


شاہنواز دھانی امپائر علیم ڈار کو چکما دے کر نکل گئے

هفته 19 فروری 2022ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ ایمپائر علیم ڈار کی ملتان سلطانز کے فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی کو پکڑنے کی ناکام کوشش کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے پی ایس ایل) کے 25 ویں میچ میں شاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ کی وکٹ لی تو جشن کے لیے دوڑ پڑے تاہم اس دوران علیم ڈار نے انہیں پکڑنے کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی دھانی نے دوڑ لگائی تو علیم ڈار انہیں پکڑنے کے لیے لپکے تاہم وہ ان کو چکما دے کر بھاگ نکلے ۔یہ مناظر دیکھنے کے بعد گرائونڈ
مزید پڑھیے


پی ایس ایل7، عمران طاہر کے ہمشکل کی سٹیڈیم آمد

هفته 19 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل سابق جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا فین اور ہم شکل بلال طاہر ملاقات کی آس لیے قذافی سٹیڈیم پہنچ گیا۔عمران طاہر کے ہم شکل بلال طاہر کا کہنا ہے کہ میں 13 سال سے کوشش کر رہا ہوں کہ عمران طاہر سے ملاقات کروں۔انہوں نے کہا کہ ’مجھے اللہ تعالی نے ہی ایسا بنایا ہے ، عمران طاہر سے شکل ملتی ہے ، میں جہاں سے بھی گزرتا ہوں لوگ کہتے ہیں عمران طاہر گزر رہا ہے ۔
مزید پڑھیے


دورہ پاکستان، لابوشین نے گھر میں انوکھی پچ بنا لی

جمعه 18 فروری 2022ء
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بیٹسمین آسٹریلین مارنس لابوشین نے بھی ٹریننگ کا منفرد طریقہ نکال لیا ہے ۔مارنس لابوشین نے گھر میں گھومتی گیندوں کی پریکٹس کے لئے انوکھی پچ تیار کی ہے ، انہوں نے پچ میں ربڑ کے میٹ پر ایلو مینیم اور دیگر شیٹس لگا دیں۔آسٹریلوی بیٹر کا کہنا ہے کہ برصغیر میں پچز اسپن ہوتی ہیں، میں نے ایسی پچ بنائی ہے جس پر سپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس بھی ہوگی اور تفریح بھی ہوگی۔ میں نے اس پچ پر کھیلنے سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔
مزید پڑھیے



کیویز ہنری کی7 وکٹیں ، پروٹیز 95 پر آئوٹ

جمعه 18 فروری 2022ء
کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک) میٹ ہنری کی تباہ کن بولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 95 پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں پر 116 رنز بنا لئے ۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پروٹیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زبیر حمزہ 25 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ۔ میٹ ہنری نے کیریئر بیسٹ بولنگ کی اور 23 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 116 رنز بنا لئے
مزید پڑھیے


بابر اعظم سے گفتگو ، ردعمل دیکھ کرحیران ہوں: وسیم

جمعه 18 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)کراچی کنگز کے صدر اور مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز باؤنڈری پر بابر سے بات کرنے پر ردعمل دیکھ کر حیران ہوں۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ رات میں نے بابر سے صرف یہ کہا کہ’’ہمارے باؤلرز یارکر کیوں نہیں کروا رہے ۔‘‘وسیم اکرم نے کپتان کراچی کنگز کی تعریف میں کہا کہ ’بابر ایک شاندار لڑکا ہے ۔ یاد رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کے آخر میں باؤنڈری لائن پر آ کر وسیم اکرم نے بابر سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیے


ریو اوپن ٹینس :سپین کے چاروں کھلاڑی ہار کر ایونٹ سے باہر

جمعه 18 فروری 2022ء
ریو ڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک) برازیل میں جاری ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز ایونٹ میں چار کوارٹر فائنلز میں چاروں ہسپانوی کھلاڑی شکست سے دوچار ہوگئے ۔ فورتھ سیڈ پابلو کیرینو بوسٹا کو اٹالین حریف فیبیو فوگنینی، نمبر 8 سیڈ اسپینش البرٹ راموس ونولاس کو ان کے ہموطن پابلو اندوجار اور فرنینڈو ورڈاسکو کو ارجنٹائن کے فیڈریکو کوریا نے اپ سیٹ شکست دے دی۔ تھرڈ سیڈ ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹزمین نے اسپین کے پیڈرو مارٹینیز کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
مزید پڑھیے


ورلڈ کپ: ویمن کرکٹ ٹیم کا کرائسٹ چرچ میں قرنطینہ ختم

جمعه 18 فروری 2022ء
کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے گئی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کرائسٹ چرچ میں آئسولیشن ختم ہوگئی۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ کے ہوٹل منتقل ہوگئی ہے ، ویمن کرکٹرز نے پہلا ٹریننگ سیشن بھی کیا، پہلا سیشن فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ تک محدود رہا۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا تھا کہ ہمارا ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے ، پاک بھارت میچ کسی بھی کھلاڑی کیلئے صلاحیتیں دکھانے کا سنہری موقع ہوتا ہے ۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل نیوزی لینڈ میں
مزید پڑھیے


PSL میں تماشائیوں کی سو فیصد آمد ، سکیورٹی مزید سخت

جمعرات 17 فروری 2022ء
لا ہو ر(کر ائم ر پو رٹر)پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیزن سیون کے صوبائی دارلحکومت میں جاری میچز میں شائقین کی سو فیصد آمد کے حکومتی فیصلے کے بعد لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے آٹھویں اور سیریز کے تیئسویں میچ کے پر امن انعقاد کے لئے سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو کی قیادت میں لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے تھے ۔سی سی پی
مزید پڑھیے








اہم خبریں