Common frontend top

کھیل


قومی T20 اوپنرز ICC رینکنگ میں سب سے اوپر

جمعرات 17 فروری 2022ء
دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹو نٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی اوپنگ جوڑی بیٹرز کی ٹاپ ٹو پوزیشن پر موجود ہے ۔بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں ، محمد رضوان دوسرے اور جنوبی افریقہ کے آئیڈن مارکرم تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے کے ایل راہول کا چوتھا اور ویرات کوہلی کا دسواں نمبر ہے ۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔بائولرز
مزید پڑھیے


آج کا میچ

جمعرات 17 فروری 2022ء
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی شام ساڑھے 7 بجے
مزید پڑھیے


ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بین کٹنگ اور سہیل تنویر پر جرمانہ

جمعرات 17 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے بائیسویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے بین کٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر پر میچ فیس کا 15 ، 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔دونوں کھلاڑی میچ کے دوران نامناسب اشارہ کرنے پرپی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.6کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے


پنجاب پولو کپ : ڈائمنڈ پینٹس اور باڑیز کی ٹیمیں فاتح

جمعرات 17 فروری 2022ء
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام تاریخی اتحاد پنجاب پولو کپ 2022ء کے دوسرے دن دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں ڈائمنڈ پینٹس اور باڑیز کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے پرانے پولو ایونٹ کے دوسرے روز تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم ری ماؤنٹس کو 7-4.5 سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹیم باڑیز نے ڈی ایس پولو /رضویز کو 8-7 سے ہرا دیا۔ آج بروز جمعرات دوپہر دو بجے ایچ
مزید پڑھیے


پاکستان کے واحد ایتھلیٹ محمد کریم کا ونٹر اولمپکس میں سفر ختم

جمعرات 17 فروری 2022ء
بیجنگ(سپورٹس ڈیسک) ونٹر اولمپکس میں شریک پاکستان کے واحد ایتھلیٹ محمد کریم کا سفر بھی ختم ہوگیا، وہ الپائن سکیٹنگ کے ایونٹ کو فنش نہ کرسکے ۔محمد کریم الپائن اسکیئنگ کے مینز سلالوم کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئے اس ایونٹ میں 88 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔صرف 52 ایتھلیٹس ہی ریس فنش کرسکے ۔
مزید پڑھیے



آسٹریلوی فاسٹ بولر مائیکل نیسر دورۂ پاکستان سے باہر

جمعرات 17 فروری 2022ء
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی فاسٹ بائولر مائیکل نیسر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل نیسر کی سکین رپورٹ کے بعد سائیڈ سٹرین کی تصدیق ہوگئی ہے ، جبکہ ان کی کرکٹ میں واپسی کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ پاکستان کے لیے مائیکل نیسر کی جگہ فاسٹ بولر مارک سٹیکٹی کی آسٹریلوی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے ۔مائیکل نیسر پاکستان کا دورہ کرنے والی اٹھارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیے


زاہد رشید ایشین اوبسٹکل سپورٹس فیڈریشن کے ڈی جی مقرر

جمعرات 17 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے زاہد رشید ایشین اوبسٹکل سپورٹس فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل بن گئے ۔ایشین اوبسٹکل سپورٹس فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ورچوئل ہوا جس میں زاہد رشید پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے زاہد رشید کا انتخاب دوسال کے لیے عمل میں لایا گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بطور پاکستانی ایشین اوبسٹکل فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی سربراہی کرنا ان کے ساتھ ملک کے لیے بھی اعزاز یے ۔ ورلڈ اوبسٹکل سپورٹس فیڈریشن کا ہیڈ کوارٹر لوزانے سوئٹزرلینڈ میں یے جبکہ ایشیا میں اس کی بنیاد عمان میں دو ہزار
مزید پڑھیے


گولڈ کپ ہاکی: واپڈا، نیوی ، پیٹرولیم اور پنجاب کلر سیمی فائنل میں

جمعرات 17 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان کمشنر گوجرانوالہ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، ماڑی پیٹرولیم اور پنجاب کلرز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئیں۔ سیمی فائنلز ایک روزہ وقفہ کے بعد 18 فروری کو کھیلے جائینگے ۔ پاکستان واپڈا پاکستان نیوی کے مدمقابل ہوگی جبکہ پنجاب کلرز ماڑی پیٹرولیم سے نبرد آزما ہوگی۔ پہلا سیمی فائنل 3:00 بجے دن جبکہ دوسرا سیمی فائنل 6:00 بجے شام برقی روشنائیوں میں کھیلا جائیگا۔ جبکہ فائنل 19 فروری کو کھیلا جائیگا۔
مزید پڑھیے


پی ایس ایل:گلیڈی ایٹرز کو شکست ، زلمی کی چوتھی کامیابی

بدھ 16 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل 7 کے بائیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے ہراکر ٹورنامنٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ ول سمیڈکی 99 رنز کی شاندار اننگز رائیگاں گئی۔ 186 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بناسکی۔ اوپنر ول سمیڈ کی 99 رنز کی اننگز میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے ۔ ول سمیڈ کے علاوہ ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے دیگر بیٹرز میں کپتان سرفراز احمد 25، جیسن رائے 13 اور افتخار احمد
مزید پڑھیے


کرناٹک: مسلم طالبات کاحجاب اتارنے سے انکار، امتحان کا بائیکاٹ، 8 مارچ عالمی یوم حجاب منانے کی تجویز

بدھ 16 فروری 2022ء
بنگلورو،اسلام آباد، بریڈ فورڈ (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع شیوموگا کے گورنمنٹ ہائی سکول کی 13طالبات کو سکول کے گیٹ پر روک کر حجاب اتارنے پر مجبور کیاگیا تاہم دسویں جماعت کے ابتدائی امتحانات کیلئے سکول آنے والی طالبات نے حجاب اتارنے سے انکار کر دیا ۔طالبات کو گیٹ پر اساتذہ نے روک کر حجاب اتارنے کے لیے کہا جس پر طالبات نے امتحان کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ والدین نے بھی بچیوں کا ساتھ دیا ۔ دوسری طرف مدھیہ پردیش کے ایک سکول میں باحجاب طالبات کوہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں