Common frontend top

کھیل


آج پاکستان کیلئے بیٹنگ آسان نہیں ہوگی : عثمان خواجہ

جمعه 25 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے ویڈیو لنک کانفرنس میں کہا ہے کہ اس ٹور میں اچھی بیٹنگ کی ہے جس کی خوشی ہے ۔ پچ پر گیند سپن ہونے لگا ہے اور ریورس بھی ہورہا ہے جس کے باعث جلد ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔ پانچویں روز پچ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں ہو گا ۔ سٹیو اسمتھ اچھے فیلڈر ہیں بعض اوقات باؤنس کے باعث مسئلہ ہو جاتا ہے ۔ ہمارے پیسرز نے اچھا آغاز کیا ہے اسپنرز نے بھی اچھی باؤلنگ کی ہے ۔ عثمان خواجہ کاکہنا تھا کہ پاکستانی شائقین نے بہت سپورٹ کیا اور
مزید پڑھیے


21 رنز پر7آئوٹ: جلد وکٹیں گرنے کا ریکارڈ، پاکستان 268 پر ڈھیر

جمعرات 24 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی بیٹنگ لائن نے جلد وکٹیں گرنے کی تاریخ رقم کردی ہے ۔کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کی آخری 5 وکٹیں صرف 5 رنز کے اضافے پر گریں، جو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ۔ماہرین کے مطابق آسٹریلوی بائولرز نے کپتان بابراعظم سمیت آخری 5 کھلاڑیوں کو 264 سے 268 رنز کے درمیان آؤٹ کیا۔تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے آخری 7 کھلاڑی مجموعی طور پر 20 رنز پر پویلین لوٹے ۔پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا
مزید پڑھیے


لاہور ٹیسٹ، اظہر علی نے 7 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کرلیا

جمعرات 24 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کُن میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر اظہر علی نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔اظہر علی نے 94 ٹیسٹ میچز میں 7 ہزار رنز مکمل کرلیے ، اور اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست شامل ہوگئے ۔اظہر علی سات ہزار ٹیسٹ رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں اور مجموعی طور پر 54ویں بیٹر بن گئے ۔ان کرکٹرز میں یونس خان ، جاوید میانداد، انضمام الحق اور محمد
مزید پڑھیے


وقار یونس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

جمعرات 24 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے ہیں،وہ بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز اعزازی ٹوپی اور پلاک وصول کر کے پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنے ۔وقار یونس نے پاکستان کی جانب سے 373 ٹیسٹ اور 416 ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں۔ وقار یونس نے کہا کہ وہ ایک ایسے موقع پر کہ جب ان کی والدہ اور اہلیہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں وہ پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر فخر محسوس کرتے
مزید پڑھیے


ٹیسٹ رینکنگ : بابر اعظم کی ترقی

جمعرات 24 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ کی اننگز کے بعد تین درجے ترقی کر لی۔ بابر اعظم اب عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
مزید پڑھیے



لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز یوم پاکستان کے نام

بدھ 23 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے یوم پاکستان کرکٹ فینز کے ہمراہ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ تیسرے ٹیسٹ کا تیسرے روز یوم پاکستان کے نام کردیا،23 مارچ کی مناسبت سے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوگا،کھیل کے آغاز میں دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں کھڑی ہوں گی،قذافی سٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کئے جائیں گے،ملکی اور غیرملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کریں گے ۔
مزید پڑھیے


آسٹریلیا 391 پر آؤٹ ، پاکستان کا 1 وکٹ پر 90 سکور

بدھ 23 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاک آسٹریلیا سیریز کے قذافی سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بلے باز کھیل پر چھائے رہے ,آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالیے ۔لاہور ٹیسٹ کا دوسرا روزبلے بازوں کے نام رہا۔ دوسرے روز مجموعی طور پر 249 رنز اسکور ہوئے جبکہ چھ وکٹیں گریں۔آسٹریلیا نے 232 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور پوری ٹیم چائے وقفے سے قبل391 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ کرس گرین 79 اور ایلیکس کیری 67 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ شاہین آفریدی اور
مزید پڑھیے


پاکستان، آسٹریلیا کا لاہور میں آج آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ؛ دونوں کپتان جیت کیلئے پرامید

پیر 21 مارچ 2022ء
لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیموں کے مابین3ٹیسٹ میچوں کی سیریزکاتیسرااورآخری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ آج سے لاہورمیں شروع ہو گا اور دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کیلئے پرامید ہیں ۔راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچ ڈراہونے کی وجہ سے لاہورٹیسٹ فائنل میچ کی شکل اختیارکرچکا ہے ۔سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد قذافی سٹیڈیم میں 13سال کے طویل وقفے کے بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا اور اس حوالے سے سکیورٹی کے بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے
مزید پڑھیے


زاہد محمود اِن، نواز آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر

پیر 21 مارچ 2022ء
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز کے لیے محمد نواز کی جگہ زاہد محمود کو سکوڈ میں شامل کرلیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمد نواز کی جگہ زاہد محمود کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد نواز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس سے وہ اب تک مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز
مزید پڑھیے


ویمنز ورلڈ کپ : انگلینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی کی راہ ہموار

پیر 21 مارچ 2022ء
آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے ایک میچ میں انگلینڈ نے میزبان نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کی راہ ہموار کرلی۔ انگلینڈ، بھارت اور نیوزی لینڈ کے چار، چار پوائنٹس ہیں اور اگر انگلینڈ گروپ میں سب سے نیچے کی دو ٹیموں پاکستان اور بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان روشن ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.5 اوورز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ ویمن نے مطلوبہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں