Common frontend top

کھیل


آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز ، قومی سکواڈ کا چند روز میں اعلان

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور(احتشام الحق) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریزکھیلنے کے لئے قومی ٹیم کے سکواڈ کے انتخاب کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت جاری ہے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق تین ون ڈے میچوں کے لئے ٹیم کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔ محمد نواز اور شاداب خان کے فٹنس مسائل کے باعث سلیکشن کمیٹی کو مشکلات درپیش ہیں، ذرائع کے مطابق شاداب خان کے متبادل کے طور پرلیگ سپنر زاہد محمود کا نام زیر غور ہے ۔ پاکستان کپ کے لیے ناردرن ٹیم کو جوائن کرنے کے باوجود شاداب خان ڈاکٹر کی ہدایت پر میچ نہیں
مزید پڑھیے


پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل لاہور پہنچیں گی

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل کراچی سے لاہور پہنچیں گی۔ ٹیمیں اور میچ آفیشلز چارٹر فلائٹ سے لاہور پہنچیں گے ۔ٹیموں کے ارکان کا لاہور پہنچنے پر ارائیول کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ٹیمیں ایک دن آرام کے بعدقذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گی۔ مہمان ٹیم کے کھلاڑی جمعہ کے روز مقامی کلب میں گالف بھی کھیلیں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 21 مارچ کو شروع ہو گا ۔
مزید پڑھیے


بابر کی ریکارڈسازاننگز، رضوان کی سنچری، کراچی ٹیسٹ ڈرا؛ کئی ریکارڈ پاش پاش

جمعرات 17 مارچ 2022ء
کراچی ( سپورٹس ڈیسک) بابراعظم ، محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا، پاکستانی کپتان بابر اعظم نے چوتھی اننگز میں 607 منٹ کریز پر ٹھہر کر جدوجہد کی تاہم میچ پاکستان کے حق میں نہ کرسکے ۔آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹوں پر 443 رنز بناسکی۔ تین میچز کی سیریز اب تک 0-0 سے برابر ہے ۔کھیل کے پانچویں روز پاکستان کو جیت کیلئے 314 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار تھیں۔ کنگ بابر
مزید پڑھیے


ویمن ورلڈ کپ :قومی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست ، ورلڈ کپ سے باہر

منگل 15 مارچ 2022ء
ہیملٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کو ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا۔ بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے قومی ویمن ٹیم کو 9 رنز سے ہراکر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ۔ 235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 225 رنز بنا سکی۔سدرہ امین کی سنچری بھی ٹیم کو جیت نہ دلا سکی ۔235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کو 91 رنز کا اچھا آغاز ملا، ناہیدہ خان 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، سدرہ امین اور کپتان بسمعہ معروف کے درمیان 64 رنز کی
مزید پڑھیے


پنجاب کلچر ڈے ، جیلانی پارک میں کبڈی میچ کا انعقاد

منگل 15 مارچ 2022ء
لاہور( اپنے رپورٹر سے )پی ایچ اے کے زیر اہتمام جشن بہاراں میلے میں پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے جیلانی پارک میں کبڈی مقابلہ کا انعقاد گیا گیا۔ مقابلے میں ملک کے معروف کبڈی کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ لاہوراور فیصل آباد کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔ لاہور کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ کبڈی مقابلے میں بطور مہمانان خصوصی چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید، ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید، اے ڈی جی پی ایچ اے منیب الرحمن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیے



لگ رہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان میں جیتنے کیلئے آئی ہے : مارک ٹیلر

منگل 15 مارچ 2022ء
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو تھوڑا جارہانہ مزاج ہونا چاہیے ۔مارک ٹیلر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راولپنڈی میں وکٹ سڑک کی مانند تھی ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز کے پاس تیز رفتار سے بولنگ کرانے کی صلاحیت ہے ، پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے اپنے فاسٹ بولرز کو بیک نہیں کیا۔سابق آسٹریلوی کپتان نے یہ بھی کہا کہ میں امید کررہا تھا کہ دورہ پاکستان پر اچھی پچیں دیکھنے کو ملیں گی لیکن موجودہ
مزید پڑھیے


بڑا سکور بن جائے تو ٹیم انڈر پریشر آجاتی ہے : محمد یوسف

منگل 15 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ بڑا سکور بن جائے تو ٹیم انڈر پریشر آجاتی ہے ۔کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر محمد یوسف نے پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ شروع میں رن آؤٹ سے آسٹریلیا کو مومینٹم مل گیا، مہمان ٹیم نے ریورس سوئنگ کا بھی بہت اچھے سے استعمال کیا۔گرین کیپ کے بیٹنگ کوچ نے مزید کہا کہ پلیئر کو اپنی سٹرینتھ کو نہیں چھوڑنا چاہیے ، امام الحق اپنی سٹرینتھ کے مطابق کھیل رہے تھے ۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر
مزید پڑھیے


آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کا نقشہ ہی بدل دیا ، پاکستان 148 پر آئوٹ

منگل 15 مارچ 2022ء
کراچی (سپورٹس ڈیسک)دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے باولرز نے پاکستانی بلے بازوں کو ایک کے بعد ایک پویلین بھیج کر میچ کا نقشہ ہی بد ل دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں 148 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کروانے کی بجائے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 81رنز بنا کر489 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ اس وقت عثمان خواجہ
مزید پڑھیے


ایشین سنوکر: احسن اور سجاد کی ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی

پیر 14 مارچ 2022ء
دوحہ (سپورٹس ڈیسک) سینتیسویں ایشین مینز سنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے دن عالمی چیمپئن احسن رمضان اور محمد سجاد نے ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا، محمد آصف کے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کا انحصار آخری میچ پر ہے ۔ گزشتہ روز محمد آصف نے میزبان ملک قطر کے عیسیٰ القبیسی کو 4-0 سے شکست دے دی۔ انہوں نے میچ کے دوران 82 اور 112 کا سنچری بریک بھی کھیلا۔ محمد سجاد نے قطر ہی کے محمد البنالی کو 4-0 سے قابو کیا ۔ احسن رمضان کو بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی کے ہاتھوں 4-1 سے شکست سے دوچار ہونا
مزید پڑھیے


پاکستان کپ : طیب طاہر، احمد شہزاد اور رضوان کی سنچریاں

پیر 14 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کپ میں طیب طاہر، احمد شہزاد اور رضوان نے سنچریاں بنا لیں ۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں سدرن پنجاب نے طیب طاہر کی شاندار سنچری اور سلمان علی آغا کی نصف سنچری کی بدولت 367 رنزکا ہدف 8 وکٹیں گنوا کر میچ کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔احمد شہزاد اور رضوان حسین کی سنچریاں رائیگاں گئیں۔سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے تھے ۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔شرجیل
مزید پڑھیے








اہم خبریں