Common frontend top

کھیل


نیشنل پولو چیمپئن شپ کے ساتویں دن تین میچ کھیلے گئے

پیر 14 مارچ 2022ء
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام فرسٹ پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ 2022ء کے ساتویں دن تین اہم میچز کھیلے گئے ۔ اس موقع پر جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب،فیملیز اور کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس نے ری ماؤنٹس کی ٹیم کو 7-6 سے ہرا دیا ۔ دوسرے میچ میں ٹیم باڑیز نے بی این پولو ٹیم کو 10-3 سے ہرا دیا۔ تیسرے اور دن کے آخری لیگ میچ میں ایف جی پولو نے ایچ این
مزید پڑھیے


پچ پر بات کیوں نہ کروں،میں کرکٹر پہلے چیئرمین بعد میں: رمیز

پیر 14 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی چئیر مین نے کہا ہے کہ میں پہلے کرکٹر اور چیئرمین بعد میں ہوں ، پچ پر بات کیوں نہ کروں۔ میں کرکٹرز کے ساتھ ہوں، ہر چیز کو کرکٹر کی نظر سے دیکھتا ہوں، شائقین کرکٹ کی طرح میرے بھی تحفظات ہیں کہ کس حساب سے پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ تیار کی۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ رمیز راجہ نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ پچز میں بھی جان ڈالیں۔ ابھی ٹیسٹ کرکٹ انفرا سٹرکچر میں ہم بہت پیچھے ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنی مضبوط
مزید پڑھیے


کراچی ٹیسٹ : آسٹریلیا کے 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز ، عثمان خواجہ کا نیا ریکارڈ

پیر 14 مارچ 2022ء
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کے نئے ریکارڈ کی بدولت 8 وکٹوں پر 505 رنز بنا لئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر مچل سٹارک 28 رنز اور پیٹ کمنز بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز اپنی پہلی نامکمل اننگز سے 215 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو عثمان خواجہ 127 اور ناتھن لیون صفر پر بیٹنگ کر رہے تھے ۔دونوں بیٹرز نے اپنی ٹیم کا سکور آگے بڑھایا لیکن 304 کے مجموعے
مزید پڑھیے


دوحہ :پاکستان کے 16سالہ احسن رمضان ورلڈ سنوکرچیمپئن

هفته 12 مارچ 2022ء
دوحہ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سولہ سالہ احسن رمضان نے فائنل میں 30 سالہ ایرانی عامر سرکوش کو کانٹے کے مقابلے میں 6-5 فریمز سے شکست دے کر قطر میں منعقدہ آئی بی ایس ایف ورلڈ مینز سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ بیسٹ آف 11 فریمز پر مشتمل فائنل میں ایک موقع پر مقابلہ 5-5 فریمز سے برابر تھا۔ احسن رمضان اعصابی جنگ کے فیصلہ کن فریم میں 67-25 سے کامیابی حاصل کرکے عالمی چیمپئن بن گئے ۔ احسن رمضان سنوکر میں عالمی اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں، قبل ازیں محمد یوسف اور محمد آصف نے ورلڈ
مزید پڑھیے


کراچی ٹیسٹ کا آج آغاز ، آسٹریلوی ٹیم کا اعلان: قومی ٹیم میں2 تبدیلیاں متوقع

هفته 12 مارچ 2022ء
کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہونگی ۔ میچ کیلئے آسٹریلیا نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کر دیا ہے ۔کینگروز کی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، نتھن لیون اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔پیٹ کمنز کے مطابق لیگ سپنر مچل سوئپسن آج ڈیبیو کریں گے جنہیں جوش ہیزل ووڈ کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔پیٹ کمنز کے مطابق پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی سے مایوس نہیں ہیں مگر ہمیں اور وکٹیں لینا
مزید پڑھیے



دبئی : پاکستان کے جبران احمد کا جیولین تھرو میں گولڈ میڈل

هفته 12 مارچ 2022ء
پشاور(سپورٹس ڈیسک)دبئی میں منعقدہ کھیلوں کے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کے جبران احمد نے جیولین تھرو میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی شہر دبئی میں الٹیمیٹ اتھلیٹکس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا، اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں 14سے زائد مختلف کھیلوں میں دنیا بھر سے تقریبا اڑھائی سو کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جیولین تھرو میں جبران احمد نے پاکستان کی نمائندگی کی اور اس ایونٹ میں جبران احمد نے 60میٹر تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
مزید پڑھیے


ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان لگاتار تیسری ناکامی سے دوچار

هفته 12 مارچ 2022ء
ماؤنٹ مونگانوئی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں شبنم اسمٰعیل کی3وکٹوں کیساتھ تباہ کن بولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی ۔ یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمن کی لگاتار تیسری ناکامی ہے ، اس سے قبل اسے بھارت اور آسٹریلیا کیخلاف شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ جنوبی افریقہ نے 9 وکٹوں پر 223 رنز بنائے ۔ جواب میں پاکستان ویمن ٹیم 49.5 اوورز میں 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
مزید پڑھیے


مارنوس لابوشین دال روٹی کے دیوانے ہوگئے

هفته 12 مارچ 2022ء
کراچی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارنوس لابوشین کو کراچی کی دال روٹی کے دیوانے ہوگئے ۔مارنوس لابوشین نے ٹوئٹر پر دال روٹی کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ انہوں نے بتایا کہ وہ دن کے کھانے میں بھی دال اور روٹی ہی کھائیں گے کیونکہ یہ ڈش انہیں بہت مزیدار لگی ہے ۔مارنوس لابوشین کے ٹوئٹس دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ تاریخی دورہ پاکستان کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔اس سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران شائقین کرکٹ کی طرف سے مارنوس لابوشین کو سب سے زیادہ پیار اور احترام ملا۔
مزید پڑھیے


رومان رئیس کی بیٹی پہلی منزل سے گر کر زخمی

هفته 12 مارچ 2022ء
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر رومان رئیس کی 2 سال کی بیٹی پہلی منزل سے گر کر زخمی ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق کرکٹر رومان رئیس کی بیٹی کا سر زخمی ہو گیا اور ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے ۔لیفٹ آرم فاسٹ بائولر قومی کرکٹری کی بیٹی کراچی کے نجی سپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے ۔ذرائع کے مطابق کرکٹر رومان رئیس نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اپنے مداحوں سے بیٹی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ بیٹی
مزید پڑھیے


کراچی کی وکٹ سپنرز کو مدد کرے گی : بابر اعظم

هفته 12 مارچ 2022ء
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ ڈر کر نہیں بنائی، کراچی کی وکٹ سپنرز کو مدد کرے گی، دو اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے ممکن ہے پلیئنگ الیون میں شامل ہوں۔کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ جیسی بھی ہو پرفارم کرنا اہم ہوتا ہے ، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹ اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے جس سپنر کا ڈیبیو ہو رہا ہے اس کو دیکھا نہیں، اس کی ویڈیو دیکھ کر تیاری کریں گے
مزید پڑھیے








اہم خبریں