ہاروسکوپ



برج حمل:(21 مارچ سے 19 اپریل)

پیر 21 جنوری 2019ء

جنوری کی 21تاریخ سے لے کر 27تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

21 سے لے کر 23 تاریخ تک بچوں اور رومانس کے معاملات میں مثبت خبریں ملیں گی۔ 24 اور 25 میں تھوڑا طبیعت میں سستی کا غلبہ رہ سکتا ہے یا نیند کی کمی پریشان کرسکتی ہے۔ 26ا ور 27 پھر موافق تاریخیں ہیں۔ کاروباری معاملات اور مقدر میں کوئی غیرمعمولی کامیابی ملتی ہوئی نظر آتی ہے۔ کوشش جاری رکھیں، حرکت میں برکت ہے۔

 


مزید پڑھیے


برج جوزا:(21 مئی سے 21 جون)

پیر 21 جنوری 2019ء

جنوری کی 21تاریخ سے لے کر 27تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

21 سے لے کر 27 جنوری تک پورا ہفتہ آپ محفوظ وقت میں رہیں گے۔ نئے رشتے بننے کے روشن امکانات ہیں۔ مالی وسائل میں بھی بہتری نظر آتی ہے۔ کوئی ایسا کام جس میں قانونی یا کاغذی کارروائی ہو وہ آپ کی موافقت میں جائے گا۔ دوستوں میں بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ 

 


مزید پڑھیے


برج سرطان:(22جون سے 22 جولائی)

پیر 21 جنوری 2019ء

جنوری کی 21تاریخ سے لے کر 27تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

21سے 27جنوری تک پورا ہفتہ ہی معاملات تیز رفتاری میں اور موافقت میں رہیں گے۔ صحت اور نوکری کے معاملات میں بہتری نظر آرہی ہے۔ رشتوں میں بھی پہلے کی نسبت اب حالات پرسکون رہیں گے۔ اس ہفتے سے مالی وسائل میں بہتری شروع ہو گی۔ لیکن کاروبار میں کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہ کریں۔

 


مزید پڑھیے


برج اسد:(23 جولائی سے 22 اگست)

پیر 21 جنوری 2019ء

جنوری کی 21تاریخ سے لے کر 27تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

21جنوری کا دن تھوڑا سست رفتار ہے۔ لیکن 22 جنوری سے 27جنوری تک پھر ستارے موافقت میں ہیں۔ رومانس اور بچوں کے معاملات میں حالات آپ کے موافقت میں ہیں۔ صحت اور نوکری میں بھی کچھ بہتری محسوس کریں گے۔ 21جنوری کے بعد سے لوگوں کا تعاون بھی ملنا شروع ہوگا۔ کوئی بیرون ملک غیرمتوقع سفر پیش آ سکتا ہے۔

 


مزید پڑھیے


برج سنبلہ:(23اگست سے 22 ستمبر)

پیر 21 جنوری 2019ء

جنوری کی 21تاریخ سے لے کر 27تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

21 سے 23جنوری تک ستارا غیر موافق رفتار میں ہے۔ 24 سے 27جنوری تک پھر ستارا بھرپور موافقت میں ہے۔ خاندانی رشتوں میں مضبوطی محسوس کریں گے۔ رومانس اور بچوں کے معاملات میں پہلے جو آپ کو خطرات لاحق تھے وہ دور ہو جائیں گے۔ 21جنوری کے بعد نوکری اور صحت میں بھی بہتری محسوس کریں گے۔

 


مزید پڑھیے




برج میزان:(23ستمبر سے 22 اکتوبر)

پیر 21 جنوری 2019ء

جنوری کی 21تاریخ سے لے کر 27تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

21جنوری کا دن کوئی اچھی خبر لا سکتا ہے۔ لیکن 22 سے 25جنوری تک ستارا غروب ہو جاتا ہے اور پھر 26سے طلوع ہوتا ہے۔ رشتے داریاں، چاہے سسرالی ہوں، یا خاندانی یا بچوں کے حالات کی بہتری کی طرف پیش رفت ہے۔ نوکری میں تھوڑا غیر محفوظ محسوس کریں گے۔ کاروباری معاملات ذرا سست رفتار رہیں گے۔

 


مزید پڑھیے


برج عقرب:(23 اکتوبر سے 21 نومبر)

پیر 21 جنوری 2019ء

جنوری کی 21تاریخ سے لے کر 27تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

21جنوری سے 23تاریخ تک کیریئر کے معاملات میں کچھ بہتر پیش رفت ہو گی۔ 24سے 27جنوری تک پھر ستارہ غیر موافق رفتار میں جائے گا۔ خوامخواہ لوگوں پر غصہ اور ڈپریشن محسوس ہوگا۔ اپنی مثبت سوچ سے اس کا مقابلہ کریں۔ مالی وسائل میں ستارے بہترین ہیں کوشش جاری رکھیں۔ روٹھے ہوئے رشتے دار واپس آنے شروع ہو جائیں گے۔ دل بڑا کریں معاف کردیں۔ نوکروں یا ساتھ کام کرنے والوں سے الجھائو سے گریز کریں۔

 


مزید پڑھیے


برج قوس:(22 نومبر سے 22 دسمبر)

پیر 21 جنوری 2019ء

جنوری کی 21تاریخ سے لے کر 27تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

21جنوری کوئی مالی فائدے کی خبر لاسکتی ہے۔ 22 سے 24تک کیریئر موافقت میں چل رہا ہے۔ 25ور 27جنوری کو کسی دوست پر بھروسہ کرنے سے دل دکھ سکتا ہے۔ تھوڑا وقت دیں۔ نئے رشتے بننے کے امکانات ہیں چاہیں کاروباری ہوں یا ازدواجی۔ مالی حالات کا جمود ٹوٹے گا۔ اندرون بیرون ملک سفر کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ بچوں اور رومانس کے معاملات میں بھی ضرورت سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کریں۔

 


مزید پڑھیے


برج جدی:(23 دسمبر سے 19جنوری)

پیر 21 جنوری 2019ء

جنوری کی 21تاریخ سے لے کر 27تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

21جنوری کا دن خوشگوار گزرے گا۔ 22 اور 23میں کوئی مالی وسائل میں اچھی خبر ملے گی۔ 24سے 27تک کیریئر موافقت میں ہے۔ دعائیں مانگیے آپ کی دعائیں بہت قبول ہوں گی۔ پچھلے ماہ کی نسبت آپ پر ذہنی دبائو کم محسوس ہوگا۔ خاندان کے افراد کے ساتھ بحث مت کریں۔

 


مزید پڑھیے


برج دلو:(20 جنوری سے 18 فروری)

پیر 21 جنوری 2019ء

جنوری کی 21تاریخ سے لے کر 27تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

21 جنوری کا دن کمر کا درد یا نیند کی کمی سے سستی محسوس کریں گے۔ لیکن 22 سے 27پھر ستارے بھرپور موافقت میں چلیں گے۔ 24اور 25کو کوئی بڑا خرچہ کرنے میں گریز کریں۔ کوئی دیرینہ خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔ اگر کوئی حاسدین آپ پر آشکارہ ہو گئے ہیں تو دشمنی مول نہ لیں۔ صرف اللہ سے پناہ مانگتے رہیں۔ لیکن اب آپ  پہلے کی نسبت بڑا پراعتماد محسوس کریں گے۔

 


مزید پڑھیے