BN

ہاروسکوپ



برج حوت:(19 فروری سے 20 مارچ)

پیر 21 جنوری 2019ء

جنوری کی 21تاریخ سے لے کر 27تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

21 جنوری کا دن بچوں کے معاملات میں کوئی اچھی خبر دیتا ہے۔ 22 اور 23 میں صحت یا کام پر دبائو سا محسوس ہوتا ہے۔ 24 اور 25 کو پھر خوشگوار تاریخیں ہیں۔ آپ ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔ 26 اور 27 کو آپ اخراجات کا دبائو بیلنس کریں۔ کاروباری مواقع یا اچھی شہرت ملنے کے امکانات ہیں۔ روٹھے ہوئے دوست بھی واپس آ سکتے ہیں۔ ذہنی طور پر بھی پرسکون محسوس کریں گے لیکن مالی دبائو رہے گا۔

 


مزید پڑھیے


برج ثور: (20 اپریل سے 20 مئی)

پیر 21 جنوری 2019ء

جنوری کی 21تاریخ سے لے کر 27تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

21 سے 25 جنوری کے درمیان میں اندرون ملک سفر، رشتے داریاں، خاندانی معاملات، بچوں اور رومانس کے معاملات حسب توقع چلیں گے۔ لیکن 26 اور 27 کوکام اور صحت میں غفلت مت برتیں، مالی وسائل میں محنت سے اضافہ ممکن ہے۔ کوئی بیرون ملک سفر بھی ایک اچھی تبدیلی لا سکتا ہے۔ ٹریفک میں بہت محتاط رہیں۔

 


مزید پڑھیے


برج حمل:

اتوار 13 جنوری 2019ء

جنوری کی 14تاریخ سے لے کر 20تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا 

آپ کا یہ ہفتہ تیز رفتار گزرے گا 15سے 17تاریخ کے درمیان کوئی مالی فائدہ متوقع ہے 18اور 19کو اندرون ملک سفر بہتر نتائج لا سکتا ہے۔ مزاج میں بھی تندی اور تیزی رہے گی کاروبار میں حرکت اور برکت شروع ہو گی اور کوئی بھی مقدر یاوری ہو سکتی ہے اللہ سے دعا گو رہیں۔

 


مزید پڑھیے


برج ثور:

اتوار 13 جنوری 2019ء

جنوری کی 14تاریخ سے لے کر 20تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

 14کا دن تھوڑا سست رفتار ہو سکتا ہے ٹریفک کے معاملات اور اپنی نقل و حرکت میں تھوڑی احتیاط برتیں تاکہ کسی بھی چوٹ سے آپ کی بچت ہو جائے۔ پھر 15تاریخ سے 20تاریخ تک ستارہ آپ کی موافقت میں ہے۔ بیرون ملک ویزا‘ کوئی قانونی مقدمہ‘ یا طلبہ کے لئے قسمت ساتھ دیگی۔مالی وسائل بھی بڑھ سکتے ہیں بحکم خدا۔

 


مزید پڑھیے


برج جوزا:

اتوار 13 جنوری 2019ء

جنوری کی 14تاریخ سے لے کر 20تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا 

14تاریخ سے لے کر 17تاریخ تک ستارے کی چال تھوڑی غیر موافق ہے مگر 18سے 20تک آپ کے معاملات میں بہتری کے روشن امکانات ہیں۔ذاتی زندگی اور ذاتی خواہشات میں اللہ کی رحمت شامل رہے گی خانہ مال میں اب بہتری بن رہی ہے تو بچت کی کوشش بھی کرنی ہے۔ دوستوں سے بے وجہ نہ الجھیں۔

 


مزید پڑھیے




برج سرطان:

اتوار 13 جنوری 2019ء

جنوری کی 14تاریخ سے لے کر 20تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا 

14کا دن اہم ہے لیکن 15سے 19تاریخ تک ستارے کی رفتار تھوڑی سست ہو جائے گی۔ تو آپ بھی اپنے مزاج کو دھیما رکھیں۔ 20تاریخ سے شروع ہونے والا ہفتہ پھر آپ کے لئے بہتر خبریں لائے گا۔ ملازمت اور صحت میں بہت اچھی خبریں ہیں۔جو رشتے پہلے مایوسی پیدا کر رہے تھے اب وہ بھی موافقت میں آ رہے ہیں۔

 


مزید پڑھیے


برج اسد:

اتوار 13 جنوری 2019ء

جنوری کی 14تاریخ سے لے کر 20تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

  14تاریخ سے لے کر 17تاریخ تک کاروباری معاملات میں کوئی اہم خبریں آپ کو ملیں گی پھر 18سے 20کے درمیان ستارہ غروب ہو جائے گا تو آپ اسی لحاظ  سے اپنی حکمت عملی بنا لیں۔ ملازمت اور صحت میں اب حالات بن رہے ہیں اسی طرح بچوں کے معاملات اور رومانس کے معاملات میں بہتری ہے۔

 


مزید پڑھیے


برج میزان:

اتوار 13 جنوری 2019ء

جنوری کی 14تاریخ سے لے کر 20تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

  میزان والوں کا پورا ہفتہ ہی ان کی موافقت میں ہے۔ما سوائے کچھ دن مالی دبائو رہ سکتا ہے۔ جو لوگ شہر یا پوسٹنگ چاہتے ہیں اس وقت معاملات آپ کی حمایت میں ہیں دفتری معاملات اور خاندانی معاملات اب مایوس نہیں کریں گے۔ لیکن اپنے گھریلو ملازمین پہ نظر رکھیں۔

 


مزید پڑھیے


برج عقرب:

اتوار 13 جنوری 2019ء

جنوری کی 14تاریخ سے لے کر 20تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

  14تاریخ صحت یا کام کا دبائو نظر آتا ہے پھر اس کے بعد 15سے 20تک ستارے کی پوزیشن آپ کی حمایت میں ہے مالی فراوانی بھی سہولت پیدا کرے گی۔ رشتے داریاں چاہے سسرالی ہو یا خاندانی آپ کی موافقت میں نظر آ رہی ہیں۔ اپنے دفتری ماحول کو خوشگوار رکھنے کی کوشش کریں۔

 


مزید پڑھیے


برج سنبلہ:

اتوار 13 جنوری 2019ء

جنوری کی 14تاریخ سے لے کر 20تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

  14تاریخ تھوڑا سا اخراجات کا پریشر پریشان رکھ سکتا ہے لیکن 15سے 19کے درمیان پھر چیزیں آپ کی موافقت میں حل ہوتی ہیں جہاں سے پھر ذہنی دبائو ختم ہوتا ہے20کا دن بھی آپ کی موافقت میں ہے۔ گھر اور گھر والوںکا سکھ شامل حال ہو گا بچوں اور جو رومانس کے معاملات آپ کو پہلے پریشان کر رہے تھے اب وہ آپ کے حسب منشا رہیں گے۔

 


مزید پڑھیے