Common frontend top

یوسف عرفان


اسرائیل اور اہل دل


عراق کے صدر صدام حسین نے 2اگست 1990ء کو کویت پر حملہ کیا۔ بعداز مغرب استاد گرامی پروفیسر محمد منور اپنے دوست اور لاہور شہر کے منفرد روحانی بزرگ ڈاکٹر نذیر قریشی کی بیٹھک میںتھے، راقم او ربعض دوسرے احباب بھی موجود تھے۔ پروفیسر محمد منور نے ڈاکٹر نذیر قریشی سے کہا کہ صدام حسین نے اچھا کیا کہ کویت پر قبضہ کر لیا کیونکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اثرورسوخ بڑھ رہا ہے، کویت پر قبضہ خطے میں ایک امریکی اڈے پر قبضے کے مترادف ہے۔ڈاکٹر نذیر قریشی صاحب نے توجہ سے استاد گرامی کی
بدھ 25 اکتوبر 2023ء مزید پڑھیے

سرکار‘ ملازم اور ریاست

جمعه 20 اکتوبر 2023ء
یوسف عرفان
سرکاری ملازمین ریاست کی زینت اور معاشرے کی عزت ہوتے ہیں۔ یہ ملازمین حکومت سے زیادہ ریاست کے وفادار ہوتے ہیں کیونکہ یہ ریاست کی شان و شوکت‘ رعب اور دبدبے کے نمائندہ ہیں۔پاکستان جیسی نظریاتی ریاست میں ان کی اہمیت اور افادیت دوچند ہے۔ ملازمین کی ریاست سے وفادار وابستگی ریاست کی ترقی‘ سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے حکومت آنی جانی اور ریاست قائم دائم ہے۔ میر جعفر اور میر صادق نے حکومت کے حصول کے لئے ریاست سے بالترتیب بے وفائی برتی اور نام نہاد برطانوی صیہونی تجارتی کمپنی East india companyنے ’’شیر ہند‘‘ ٹیپو سلطان کی
مزید پڑھیے


خالصتان کی بازگشت

جمعرات 12 اکتوبر 2023ء
یوسف عرفان
کینیڈا میں پردیپ سنگھ نجر کا 18جون 2023ء میں قتل ہوا۔ ستمبر میں مذکورہ قتل کا عالمی میڈیا میں افشا کیا گیا جب کینیڈا دہلی میں منعقد جی 20ممالک کی سربراہی میزبانی کر رہا تھا۔ یاد رہے کینیڈا امریکہ و برطانیہ کی طرح بھارت کا علاقائی و عالمی امور میں سٹریٹجک شراکت دار ہے۔20ستمبر 2023ء کو سکھدل سنگھ ‘ کینیڈین شہری کو بھی قتل کر دیا گیا۔ مذکورہ دونوں سکھ مقتولین بھارتی پنجاب میں ایک آزاد سکھ ریاست کے قیام کے لئے دامے‘ درمے ‘ سخنے جدوجہد کر رہے تھے۔ باالفاظ دیگر دونوں سکھ تحریک خالصتان کے سرگرم رکن اور
مزید پڑھیے


قائد اعظم اور برطانوی پالیسی

جمعرات 14  ستمبر 2023ء
یوسف عرفان
قائداعظم کی شخصیت اور کردار تاریخ ساز ہے قائد اعظم نے جو چاہا‘ وہ پایا۔ برطانوی مصنف بیورلے نکسbeverley Nichols اپنی کتاب بعنوان محاکمۂ ہند Verdrct on Indiaمیں لکھتے ہیں کہ محمد علی جناح ایشیا کے اہم ترین فرد ہیں۔ ایشیا کی تقدیر اور مستقبل ان کی مرضی کے مطابق ہو گا کیونکہ انہوں نے اپنی مسلم قوم کو متحد‘ موثر اور منظم کر دیاہے۔ آج کروڑوں مسلمان قائد اعظم کی سیاسی‘ اور مقاصد (آزاد اسلامی ریاست) کے حصول کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن گئے ہیں۔ جو اس سے ٹکرائے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا۔ مذکورہ کتاب
مزید پڑھیے


کشمیر کی بازگشت

هفته 02  ستمبر 2023ء
یوسف عرفان
اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ نے مقبوضہ کشمیر کو فلسطین بنا دیا ہے۔اسرائیل امریکہ روس بھارت کے دفاعی حلیف اور سٹریٹجک شراکت دار ہیں ۔یاد رہے کہ آزاد بھارت کا پہلا گورنر جنرل آخری برطانوی وائسرائے ہند لارڈ مائونٹ بیٹن تھا اور آج برطانیہ کا وزیر اعظم بھارت نژاد برطانوی ہندو رشی سیونک ہے۔ہندو بھارت کے تخلیق کار برطانوی صلیبی اور عالمی صہیونی ساہو کار ہیں۔جبکہ اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم مسٹر ایٹلی اور کانگریسی قیادت نہرو گاندھی پٹیل تقسیم اور قیام پاکستان کے مخالف تھے یہ مخالفت تاحال جاری ہے۔امریکہ کی نائب صدر بھارت نژاد امریکی شہری
مزید پڑھیے



طالبان پس منظر‘پیش منظر

جمعه 04  اگست 2023ء
یوسف عرفان
طالبان کی تشکیل‘ ترتیب اور تفصیل جانے بغیر علاقائی اور بین الاقوامی امن اور ترقی کا خواب ادھورا رہے گا۔طالبان مقامی اور بین الاقوامی تمنائوں یعنی اہداف و مقاصد کے نمائندہ ترجمان ہیں۔ان کا بننا مشکل اور بن کر ختم ہونا مشکل تر ہے ۔معاملات طاقت کے استعمال سے زیادہ مذاکرات کی میز پر حل ہوتے ہیں بعض اوقات طاقت کا استعمال ضروری ہوتا ہے جو عارضی طور پر امن بحال کر دے گا مگر پرامن اور دیرپا استحکام کے لئے تصادم کا باعث بننے والے مسائل باہمی مشاورت رواداری کی پالیسی اپنانے سے حل ہوتے ہیں۔فارسی کا شعر ہے:ترجمہ
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف اور پاکستان

هفته 22 جولائی 2023ء
یوسف عرفان
عالمی مالیاتی فنڈ IMFنے پاکستان کے لئے 3ارب ڈالر کے مشروط قرضے کی منظوری دے دی اور ایک ارب 20کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط بنک دولت ‘پاکستان SBPکے اکائونٹ میں جمع کرا دیے گئے۔یاد رہے کہ عمران حکومت نے 4مئی 2019ء کو آئی ایم ایف کے ملازم امریکی شہری باقر رضا کو SBPکا گورنر لگا دیا جنہوں نے پہلا کام یہ کیا تھا کہ گورنر اور بورڈ آف گورنرز کو خود مختار بنا دیا جو بوقت ضرورت اپنی تعیناتی‘ مدت ملازمت توسیع اور گورنر کا انتخاب ازخود کر سکتے ہیں۔حتیٰ کہ اراکین کا انتخاب بھی اپنی مرضی کا کرنے
مزید پڑھیے


پنجاب میں احتجاج اور شریف برادران

جمعه 14 جولائی 2023ء
یوسف عرفان
پنجاب پاکستان کا دل ہے۔پنجاب سے جنم لینے والی ہر تحریک پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔1977ء کی تحریک نظام مصطفی ؐ ہو یا 1974ء اور 1953ء کی تحریک ختم نبوت‘ سب نے پنجاب سے جنم لیا تھا اور تاریخ پاکستان پر انمٹ نقوش ثبت کئے۔ پچھلے چالیس بیالیس (40,42) سال سے پنجاب میں نواز شریف کا طوطی بولتا ہے۔یہ پنجاب ہی تھا جس نے پی پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو 1971ء کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیا جبکہ بھٹو صاحب کو آبائی صوبہ سندھ میں بھی اکثریتی ووٹ نہیں ملے
مزید پڑھیے


عوام‘ ریاست اور جمہوریت

پیر 03 جولائی 2023ء
یوسف عرفان
تاریخ میں سلجوقی وزیر اعظم نظام الملک طوسی نے حکومت اور سیاست کے حوالے ’’سیاست نامہ‘‘ کتاب لکھی، جس میں حکمرانی کے 40سنہری اصول رقم کئے، اس کتاب کو ہر دور میں عالمی پذیرائی میسر رہی، کتاب میں ایک تمثیلی اصول یہ ہے کہ عوام (رعایا) بھیڑ‘ بکریوں کا ریوڑ ہے۔چوکیدارہ کے باوجود ہر رات ایک بکری کم ہو جاتی اور گمشدگی کا نام و نشان بھی نہیں ملتا۔ریوڑ کے ذمہ دار نے چوکیدار کے ساتھ رتجگا کیا اور نصف شب کے بعد دیکھا کہ جنگل سے ایک سایہ(بھیڑیا) آیا اور واپسی دو سایے جنگل میں لوٹے۔ذمہ دار مالک یا
مزید پڑھیے


حالنامہ

جمعه 16 جون 2023ء
یوسف عرفان
پاکستان کے اچھے دن بھی دور نہیں مگر سردست آگ کا دریا ہے جسے عبور کرنا ہے ۔حالات کی درست تفہیم کے لئے ماضی کے جھروکے میں جھانکنا ضروری ہے۔یہ تفہیم پاک امریکہ تعلقات کے پس منظر میں سمجھنا اہم ہے کیونکہ پاکستان کی تاریخ امریکی نزدیکی یا دوری‘ ہونے سے متعین ہوتی رہی ہے۔یہ ناراضی وزیر اعظم لیاقت علی خان کی شہادت‘ جنرل ایوب خان کی معزولی‘ جنرل ضیاء الحق کی شہادت اور محمد نواز شریف کی بار بار کی جمہوری آمدو برخاست سے عیاں ہے ۔اسی طرح ذوالفقار علی بھٹو کی آمد‘ بینظیر ‘زرداری کی آمد اور جنرل
مزید پڑھیے








اہم خبریں