BN

کراچی



مطالبات پرعمل درآمد:متحدہ نے وفاقی حکومت کو ایک ماہ کی ڈیڈلائن دے دی

پیر 14 اکتوبر 2019ء
کراچی(رپورٹ:ایس ایم امین) مرکزمیں حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مطالبات پرعمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت کوایک ماہ کی ڈیڈ لائن دینے کا فیصلہ کرلیا۔ایم کیوایم پاکستان نے کراچی اورحیدرآباد کیلئے ترقیاتی پیکیج اورمئیر کو اختیارات دینے سمیت معاہدے میں شامل دیگر مطالبات پر من و عن عمل نہ کرنے پرحکومتی اتحاد سے علیحدگی اوراپوزیشن بینچوں پربیٹھنے کی دھمکی دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (ایچ ایم سی) کے لئے براہِ راست فنڈز جاری کرنے کی ہدایت پر6 ماہ بعد بھی عملدرآمد نہ ہونے پرمتحدہ
مزید پڑھیے


اسمبلی، پارٹی قیادت، عوام کوجوابدہ ہوں، مہنگائی کا حساب وفاق سے لیاجائے :وزیرا علیٰ سندھ

پیر 14 اکتوبر 2019ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں سندھ اسمبلی، اپنی قیادت اور سندھ کے عوام کو جوابدہ ہوں، مہنگائی کے طوفان کا وفاقی حکومت سے حساب لیا جائے ،نااہلی کا حساب بھی ان سے لیا جائے ،کراچی کے عوام کو بھی صفائی مہم میں ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہوگا اور ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پھر یہ شہر صاف ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اتوارکی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک 9 گھنٹے شہرکے دورے کے دوران ’’کلین مائی کراچی صفائی مہم‘‘ کا جائزہ لینے کے موقع پرمختلف اضلاع میں
مزید پڑھیے


کراچی سٹریٹ کرائم،ڈی جی رینجرزکا اقدامات مزید مؤثربنانیکا حکم

پیر 14 اکتوبر 2019ء
کراچی (سٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجرجنرل عمراحمد بخاری نے گزشتہ شب شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،ترجمان رینجرزکے مطابق ڈی جی رینجرزنے امن وامان بالخصوص اسٹریٹ کرائم اوردیگرجرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا،علاقہ سیکٹرکمانڈرزاورونگ کمانڈرزنے ڈی جی رینجرزکو امن وامان سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی،ڈی جی رینجرز (سندھ) نے شہریوں سے بھی امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی اورانہیں رینجرزکے مکمل تعاون کا یقین دلایا،ڈی جی رینجرزنے امن و امان بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے اقدامات کو مزید مؤثربنانے کے احکام بھی دیئے ۔
مزید پڑھیے


ڈینگی کے وار،خاتون جاں بحق،پنجاب میں مزید229 افرادشکار

پیر 14 اکتوبر 2019ء
لاہور،کراچی،ملتان،رحیم یار خان،پشاور(جنرل رپورٹر،نمائندہ92نیوز،سپیشل رپورٹر ، خصوصی رپورٹر ، خبرنگار، این این آئی )ملک بھر میں ڈینگی مچھرکے وار بدستور جاری ہیں۔کراچی میں ڈینگی میں مبتلا ایک اور خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ پنجاب میں مزید229 افراد مرض کاشکار بن گئے ۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں ایک ہی گھر کے 3 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 45 سالہ خاتون اسما نجی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 176،لاہور سے 20،اٹک سے 3, بھکر 4,اور بہاولنگر اور چکوال سے 1,1 ،سرگودھا سے 4, سیالکوٹ سے
مزید پڑھیے


فواد چودھری کے بیان پرگورنرسندھ کا متحدہ قیادت سے رابطہ

پیر 14 اکتوبر 2019ء
کراچی (سٹاف رپورٹر)فواد چودھری کی ایم کیو ایم پرتنقید کے بعد وفاقی حکومت کی مداخلت پرگورنرسندھ نے متحدہ کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول سے رابطہ کیا اوروزیراعظم کا پیغام پہنچایا،عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف اورایم کیوایم میں باہمی احترام کا رشتہ ہے ،حکومت انکے مینڈیٹ کااحترام کرتی ہے ،تحریک انصاف مستقبل میں بھی ملک،بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے ایم کیوایم پاکستان کیساتھ ملکرچلنا چاہتی ہے اوریہی وزیراعظم کی پالیسی ہے ،وزیراعظم دورہ ایران سے واپسی پرمتحدہ قیادت سے ملاقات کریں گے ۔،واضح رہے کہ تین روزقبل وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا
مزید پڑھیے




سندھ اسمبلی کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی ،کل ہوگا

پیر 14 اکتوبر 2019ء
کراچی (آن لائن)سندھ اسمبلی کی قائم مقام سپیکر ریحانہ لغاری نے اتوار کے روز اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سندھ اسمبلی کا آج پیر14 اکتوبر کو ہونے والا اجلاس شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پراعلان کردہ عام تعطیل کی وجہ سے ملتوی کردیا ہے ۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اب کل منگل 15 اکتوبر کو دوپہر 2بجے ہوگا۔
مزید پڑھیے


بلاول سیاست کیلئے پرفیکٹ ،میرا ارادہ نہیں:بختاور

اتوار 13 اکتوبر 2019ء
کراچی(این این آئی)سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ بلاول پاکستان میں سیاست کے لیے پرفیکٹ فِٹ ہے اور میرا سیاست میں آنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں ہے ،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ میرے والد کے خلاف مقدمات فقط انتقام ہے ، میری والدہ کا سیاسی کردار ختم کرنے کیلئے میرے والد پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے ، ہم نے اپنے نانا، ماموں اور والدہ کو کھو دیا، 2010 میں میرے والد کی زیرِ قیادت حکومت نے آئینی اصلاحات متعارف کرائیں، اصلاحات کے تحت صدر کو حاصل وہ
مزید پڑھیے


ثالثی اچھی بات ہے مگر پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں:سینیٹر سراج الحق

اتوار 13 اکتوبر 2019ء
کراچی(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کشمیریوں کو بھارتی فوج کے رحم وکرم پر ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیئے ، حکومت اور ریاسست کی ذمہ داری ہے کہ اہل کشمیر کے حقو ق کے تحفظ اورآزادی کے لیے بھارت کے خلاف جہاد کا اعلا ن کریں ،وزیر اعظم سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے جارہے ہیں یہ اچھی بات ہے لیکن سب سے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کریں ،قوم کو لنگر خانے کی نہیں کارخانوں کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی
مزید پڑھیے


سراج درانی کی اہلیہ،بیٹے بیٹیوں کی گرفتاری کا حکم

اتوار 13 اکتوبر 2019ء
کراچی،لاہور ( سٹاف رپورٹر،اپنے نیوز رپورٹر سے )احتساب عدالت نے سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں نامزدان کی اہلیہ ناہید درانی، بیٹے آغا شہباز علی خان، بیٹیوں صنم درانی، سارہ درانی، شہانہ درانی اور سونیا درانی کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔ دیگر ملزمان میں محمد عرفان، سید محمد شاہ، گل بہار لوہار بلوچ، شکیل احمد سومرو غلام مرتضی اور منور علی مفرورہیں۔ عدالت نے ٹرائل تیز کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا اگر مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو انہیں کیس سے الگ کر دیا جائے گا۔ ہفتے کودوران سماعت سراج درانی عدالت
مزید پڑھیے


لاڑکانہ پی ایس 11،ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ 50 پولنگ سٹیشن حساس قرار

اتوار 13 اکتوبر 2019ء
کراچی(رپورٹ: صلاح الدین علی) الیکشن کمیشن نے لاڑکانہ میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حلقے میں 50 پولنگ سٹیشن حساس اور 20 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے