Common frontend top

کراچی


پی ٹی آئی، متحدہ احتجاج کا ڈرامہ رچارہی : مصطفی کمال

اتوار 16 جنوری 2022ء
کراچی(سٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے 50 سے زائد اراکین سندھ اسمبلی متنازعہ بلدیاتی بل پر اسمبلی میں دھرنا دیکر بیٹھ جاتے تو سیاہ قانون پاس نہیں ہوتا۔، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ ، وفاق میں دونوں جماعتوں نے متنازعہ مردم شماری تسلیم کرکے اور کوٹہ سسٹم تاحیات لاگو کرکے کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، اب احتجاج کرکے قوم کو
مزید پڑھیے


گیس قلت پرسندھ حکومت کاخط،سندھ کی آدھی گیس غیرمعیاری، پائپ میں ڈالنے کے قابل نہیں ہوتی: حماد اظہر

اتوار 16 جنوری 2022ء

اسلام آباد، کراچی (92 نیوزرپورٹ، آن لائن) وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو خط لکھ کر سندھ بالخصوص کراچی کے گھریلو، صنعتی،تجارتی اور ٹرانسپورٹ صارفین کو لاحق شدید گیس قلت کی وجہ سے پیش آنے والی تکالیف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے ماتحت ادارے سوئی سدرن گیس کمپنی کو ہدایت کرے کہ وہ سندھ کے صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق گیس کے آئینی حق کی فراہمی کو یقینی بنائے اور اگر کمپنی اس فریضے کو ادا کرنے کی اہلیت سے قاصر ہے تو
مزید پڑھیے


بلدیاتی قانون واپس نہ ہوا تو سندھ جام کردینگے :اپوزیشن ،حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

اتوار 16 جنوری 2022ء

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ میں بلدیاتی نظام کیخلاف اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کے بعد فوارہ چوک پرکچھ دیرعلامتی دھرنا دیکراحتجاج ختم کردیا، اپوزیشن جماعتوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگرسندھ حکومت نے ایک ہفتے میں بلدیاتی قانون واپس نہیں لیا تو احتجاج کا دائرہ پورے صوبے میں بڑھا دیا جائیگا اورسندھ کے ہرشہرمیں احتجاج کریں گے ،تمام شاہراہوں سمیت صوبے بھرکو بند کردیں گے ،ہرشہر میں دھرنا ہوگا،آئندہ ہفتے بلاول ہاؤس اورتین تلوارکلفٹن پراحتجاج اوردھرنا ہوگا،اپوزیشن وزیراعلیٰ ہاوس بھی خالی کرائیگی۔ان خیالات کا اظہارایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان اورپی ٹی آئی کے رہنماء وفاقی وزیرعلی زیدی نے احتجاج اورعلامتی
مزید پڑھیے


کورونا: مزید 7اموات، 3567 مریض، بوسٹر ویکسین کیلئے عمر کی حد کم کرکے 18سال مقرر

هفته 15 جنوری 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی(رپورٹنگ ٹیم ،نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید7افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد28999ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی،3567نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 26428ہو گئے ،675مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔دریں اثنااین سی او سی نے بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد کم کرکے 18 سال کردی جس کے بعدآج سے 18 سال کی عمر کے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ بوسٹر ویکسین لگوانے کا کوئی معاوضہ نہیں۔علاوہ ازیں
مزید پڑھیے


رضوان نے لڑکیوں کیساتھ تصاویر نہ بنانے کی وجہ بتا دی

هفته 15 جنوری 2022ء
کراچی ( نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے لڑکیوں کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے کی وجہ بتا دی ۔ سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے انٹرویو کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں خواتین کے ساتھ تصاویر نہ لینے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ انٹرویو میں رضوان نے کہا کہ میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں اور میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ جب کوئی ماں یا بہن میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو میں ان کے ساتھ تصویر کھنچواؤں، ان
مزید پڑھیے



کورونا: مزید13اموات،2074 نئے مریض، صدر عارف علوی صحتیاب: بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے سینٹرل قرنطینہ پالیسی منسو خ

جمعرات 13 جنوری 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور،ملتان، سیالکوٹ ، کراچی ( رپورٹنگ ٹیم،نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید 13افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد28987ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.70فیصد رہی،2074نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔دریں اثنابیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے سینٹرل قرنطینہ پالیسی منسو خ کردی گئی۔این سی او سی نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں صوبوں ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ بیرون ملک سے پہنچنے والے کورونا پازیٹو مسافرگھر پر ہی10روز قرنطینہ کرینگے ۔سرکاری قرنطینہ
مزید پڑھیے


تلخ، متنازعہ بیانات قربت میں رکاوٹ: ان ہاؤس تبدیلی، پی پی اور ن لیگ میں عدم اعتماد کی فضا برقرار

بدھ 12 جنوری 2022ء
کراچی(ایس ایم امین) ان ہاؤس تبدیلی کیلئے قیادت کے گرین سگنل کے باوجود پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان عدم اعتماد کی فضا برقرار ہے ، پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد دونوں جماعتوں کی بیان بازی قربت میں آڑے آگئی ہے ۔ معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی ان ہاؤس تبدیلی پر آمادگی ظاہر کی ہے جبکہ ن لیگ کے قائد نواز شریف پہلے ہی گرین سگنل دے چکے ہیں۔ تاہم اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں کسی فارمولے پر متفق نہیں ہوسکی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے معتمد
مزید پڑھیے


کورونا: مزید2اموات، 1467 نئے مریض، امین اسلم،منظور وسان بھی متاثر

بدھ 12 جنوری 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور،حضرو ،کراچی(رپورٹنگ ٹیم، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید2افرادکی جان لے لی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.33فیصد رہی،1467نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔علاوہ ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم، منظور وسان، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد خان بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور388نئے کیس سامنے آگئے اور ملتان میں ایک مریض کی جان چلی گئی۔ پنجاب میں اومیکرون
مزید پڑھیے


زمین صرف تعلیمی، مذہبی یارفاہی مقاصدکیلئے دی جاسکتی:سپریم کورٹ؛ کے ایم سی ایمپلائزکوآپریٹو سوسائٹی کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ

بدھ 12 جنوری 2022ء
اسلام آباد، کراچی (سٹاف رپورٹر، آن لائن، این این آئی)سپریم کورٹ نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر تے ہوئے کے ایم سی ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو کی گئی 200 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دیدی۔ عدالت عظمیٰ نے مزکورہ معاملہ پر سندھ حکومت کی جانب سے دی گئی منظوری بھی غیر قانونی قرار دیدی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ کے ایم سی نے گٹر باغیچہ کی 200 ایکڑ زمین اپنے 80 فیصد ملازمین کو الاٹ کی، سندھ حکومت کی جانب سے منظوری بظاہر
مزید پڑھیے


کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، 13 جنوری کوسنایاجائیگا

اتوار 09 جنوری 2022ء
کراچی(سٹاف رپورٹر) ملیر کورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، اس موقع پر مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر تاخیری حربے استعمال کرکے ملزمان کو فائدہ پہنچارہے ہیں۔ پراسیکیوشن حتمی چالان میں تاحال ناکام ہے ، ملزمان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ایم خان، سلیم سالار، دودو خان، سومار اور اسحاق جوکھیو عبوری ضمانت پر ہیں، عدالت نے پولیس فائل اور حتمی چالان پیش نہ کرنے پر پراسیکیوٹر کو طلب کیا، پراسیکیوٹر پیش ہوئے ، 6 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ
مزید پڑھیے








اہم خبریں