Common frontend top

کراچی


ویسٹ انڈیزکو وائٹ واش: پاکستان نے 208رنز کا ہدف بھی باآسانی حاصل کرلیا

جمعه 17 دسمبر 2021ء

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرا میچ 7وکٹوں سے ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز میں3 سال بعد کلین سویپ کر دیا ۔ کراچی میں کھیلے جانیوالے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں کالی آندھی کی ٹیم نے 3 وکٹوں پر 207 رنز بنائے جس میں وکٹ کیپر بیٹسمین نکولس پورن نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے ۔ بروکس نے 49 اور برینڈن کنگ نے 43 رنز کی اننگز کھیلی ۔ پاکستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے محمد وسیم نے دو اور شاہنواز دھانی نے
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،1120 پوائنٹس بڑھ گئی: ڈالروسوناسستا

جمعرات 16 دسمبر 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کوزبردست تیزی کا رجحان رہا ۔ سٹاک ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی میں توقع سے کم شرح سود بڑھنے پر سرمایہ کار مثبت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 1120.15 پوائنٹس اضافے سے 44366.86پوائنٹس پر جا پہنچا ۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک کھرب90ارب32کروڑ59لاکھ60ہزار59روپے اضافے سے 74کھرب19ارب54کروڑ24لاکھ86ہزار752روپے ہو گیا۔اس دوران 39کروڑ80لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ 81.55فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ مجموعی طور پر 374کمپنیوں کا کاروبارہو ا ،جن میں سے 305کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،60میں کمی اور9
مزید پڑھیے


شرح سود میں ایک فیصد اضافہ ، 9.75 فیصد ہوگئی، مہنگائی ،تجارتی خسارہ بڑھ گیا : سٹیٹ بینک: مانیٹری پالیسی کا اعلان

بدھ 15 دسمبر 2021ء

کراچی (92نیوز رپورٹ ،صباح نیوز، این این آئی ) سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے ، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ،شرح سود 8.75 سے بڑھا کر 9.75 فیصد کردی گئی، سٹیٹ بینک کے مطابق فیصلے کا مقصد مہنگائی سے نمٹنا اور پائیدار نمو کو یقینی بنانا ہے ، عالمی قیمتوں اور ملک کی معاشی نمو کی وجہ سے مہنگائی اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا ہے ، نومبر میں عمومی مہنگائی بڑھ کر 11.5 فیصد ہوگئی، شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی بھی بڑھ کر بالترتیب 7.6 فیصد اور 8.2 فیصد ہوگئی، بڑھتی
مزید پڑھیے


سندھ حکومت وفاق کی ترقیاتی سکیموں میں حصہ لے :وزیراعظم

هفته 11 دسمبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے کراچی کو ملک کی ترقی کا محور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی خوشحال ہوتا ہے تو پورا پاکستان خوشحال ہوتا ہے ، ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہیں،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت وعدوں پر عمل جاری ہے ، بنڈل آئی لینڈ سے سندھ کو فائدہ ہوگا، عوامی مفاد کے منصوبوں میں ایک دوسرے سے تعاون اور مل کر چلنے سے سب کو فائدہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی کے شہریوں کے لئے جدید ترین سفری
مزید پڑھیے


پی پی کے مہنگائی کیخلاف ملک گیر مظاہرے، ریلیاں، عمران کے استعفے کا مطالبہ؛عوام نے فیصلہ سنادیا: بلاول

هفته 11 دسمبر 2021ء
اسلام آباد،لاہور،کراچی (سپیشل رپورٹر ،نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں )پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے ،ریلیاں نکالیں اور دھرنے دئیے جن میں رہنمائوں ، کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی اور وفاقی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعظم سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ،چیئرمین پی پی بلاول نے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میری اپیل پر عوام نے ملک بھر میں مظاہرے کرکے حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنادیا، عوام عمران کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں مہنگائی مارچ نکالا گیا
مزید پڑھیے



آج مہنگائی کیخلاف احتجاج کر ینگے، بجلی مزیدمہنگی کرنا عوام کامعاشی قتل :بلاول

جمعه 10 دسمبر 2021ء
لاہور،اسلام آباد،کراچی (نمائندہ خصوصی سے ،92 نیوز رپورٹ )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کو پنجاب میں وارڈ کی سطح پر منظم کرینگے ،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں بجلی مزیدمہنگی کرنا عوام کامعاشی قتل ہے ،پیپلزپارٹی آج مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کریگی ،این اے 133کے ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کارکن تعریف کے مستحق ہیں۔وہ بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے عہدیداروں حسن مرتضیٰ،شہزاد سعید چیمہ ،اسلم گل اور علی بدر کیساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پرجہانزیب بدر،فرخ
مزید پڑھیے


ن لیگ کا کراچی گرین لائن کا علامتی افتتاح، احسن اقبال کو ڈنڈا لگ گیا؛ عمران کے حکم پر رینجرز کے ذریعے تشدد کرایا گیا :شہباز

جمعه 10 دسمبر 2021ء

کراچی،لاہور (نمائندہ خصوصی سے ،92نیوزرپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ، ایجنسیاں )کراچی میں مسلم لیگ ن نے وزیراعظم سے پہلے گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کردیا،ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کی قیادت میں پارٹی رہنما اور کارکن ناظم آباد میں تقریب کے لیے جمع ہوئے ،رینجرز نے لیگی ارکان کو گرین لائن کے پل پر جانے سے روک دیا جس سے تقریب میں بے نظمی ہوئی، ڈنڈا لگنے سے احسن اقبال کے ہاتھ پر چوٹ آئی ،مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے احسن اقبال اور پارٹی کارکنوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات
مزید پڑھیے


پریانتھا کی میت سری لنکا پہنچا دی گئی، وزیراعظم ہاؤس میں تعزیتی ریفرنس آج

منگل 07 دسمبر 2021ء

لاہور،اسلا م آباد، کراچی ، سیالکوٹ ( کرائم رپورٹر ، سپیشل رپورٹر، وقائع نگار، سٹاف رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ،نیٹ نیوز) سری لنکن شہری پریانتھا کماراکی میت لاہور سے سری لنکا پہنچا دی گئی۔ سری لنکن پرواز مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کولمبو پہنچی۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم نے پریانتھا کمارا کی میت کو سرکاری اعزاز کے ساتھ کولمبوروانہ کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی،سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ،محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام اور سری لنکن ہائی کمیشن
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں: شازیہ مری

پیر 06 دسمبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات، رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، مشترکہ اپوزیشن کے ساتھ پارلیمان کے اندر حکومت کے خلاف کام کریں گے ، کلفٹن میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کی حرکتوں سے لگتا ہے ان میں تربیت اور اخلاقیات کی کمی ہے ، حکومت لوگوں پر ٹیکس بڑھا رہی ہے ، پیٹرول پر 27 اور ڈیزل پر 30 روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جبکہ دنیا میں تیل کی قیمتوں میں
مزید پڑھیے


کراچی : کار پر فائرنگ علی نواز عوان کے پی آراور زخمی

پیر 06 دسمبر 2021ء

کراچی (سٹاف رپورٹر،نیٹ نیوز)کراچی میں کار پر فائرنگ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آر او جلال بچلانی زخمی ہو گئے جبکہ ملزم فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرفیوم چوک گلستان جوہر میں پیش آیا، جلال بچلانی کو ایک گولی ہاتھ پر لگی۔تحریک انصاف کراچی کے ترجمان کا بتانا ہے کہ جلال بچلانی کی حالت بہتر ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے مضروب خود اپنی گاڑی ڈرائیور کرتے ہوئے آغا خان ہسپتا ل پہنچے ، اطلاع ملنے پولیس اور پی
مزید پڑھیے








اہم خبریں