Common frontend top

کراچی


نسلہ ٹاور ہفتے میں گراکر رپورٹ دیں: سپریم کورٹ،متاثرین،بلڈرز کا احتجاج،پولیس شیلنگ سے 8 زخمی

هفته 27 نومبر 2021ء

کراچی(سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کوایک بار پھرنسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گراکررپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے نسلہ ٹاور کیس کی سماعت کی،دوران سماعت کمشنر کراچی عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے نسلہ ٹاور کو نیچے سے گرا رہے ہیں، کیا بنیادیں کمزور نہیں ہوں گی؟، اس طرح تو پوری عمارت نیچے گر جائے گی، اگر کوئی حادثہ ہوا تو کون ذمہ دارہوگا؟۔آپ کو ایک ہفتے کا وقت دیا تھا، کب مکمل کریں گے ۔ کمشنر
مزید پڑھیے


کورونا : نئی قسم سے دنیا بھر میں ہلچل، 8افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں، تیل کی قیمتیں گرگئیں

هفته 27 نومبر 2021ء

لندن،نیویارک،لاہور، اسلام آباد،کراچی (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز، جنرل رپورٹر، خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر) کورونا کی نئی قسم نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی،کئی ملکوں نے 8افریقی ملکوں پر پابندیاں لگادیں،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے مزید 7افراد جاں بحق ہو گئے ۔جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کا تیز رفتار وائرس رپورٹ ہو نے پر امریکہ ،یورپ سمیت کئی ممالک نے 8 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں ۔ یورپی یونین، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، جرمنی، اسرائیل،جاپان اور سنگاپور سمیت متعدد ممالک نے 8جنوبی افریقی ممالک جنوبی افریقہ، بوٹسوانا،
مزید پڑھیے


کراچی: سویڈن کے اعزازی قونصل جنرل کیلئے اعلیٰ اعزاز

جمعرات 25 نومبر 2021ء
کراچی (نیٹ نیوز ) کراچی میں سویڈن کے اعزازی قونصل جنرل کو سویڈن کے بادشاہ کی جانب سے اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا گیا۔کراچی میں سویڈن کے اعزازی قونصل جنرل بشیر علی محمد کو سویڈن کے بادشاہ کی جانب سے اعلیٰ اعزاز سے نوازے جانے کی اطلاع قونصلخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی گئی۔ٹویٹ میں بتایا گیا کہ اعزازی قونصل جنرل کو بادشاہ کی جانب سے ’ رائل آرڈر آف دی پولر سٹار‘ کا اعزاز دیا گیا ۔ٹویٹ کیساتھ بشیر علی محمد کی اعزاز کیساتھ تصویر بھی جاری کی گئی ۔
مزید پڑھیے


ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر سووموٹو ایکشن لیا جائے : پیپلز پارٹی

جمعرات 25 نومبر 2021ء
لاہور،کراچی ،پشاور(نمائندہ خصوصی سے ،نمائندہ 92 نیوز ،صبا ح نیوز)پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے آڈیو پر سووموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ،وفاقی حکومت کو بھی صوبائی معاملات میں مدا خلت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں پورے زور و شور سے میدان میں اتر چکی ہے ، پیپلز پارٹی کو میاں ودود حسن ڈار جیسے ورکروں کی ضرورت ہے تاکہ پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے
مزید پڑھیے


عاصمہ کانفرنس میں مجرم کا خطاب افسوسناک، ثاقب نثار آڈیو ن لیگ کا ڈرامہ :وزیراعظم

جمعرات 25 نومبر 2021ء

اسلام آباد، کراچی (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس کی آڈیو ٹیپ کو ن لیگ کا ڈرامہ قرار دیدیا۔ا نہوں نے کہا لاہور کی کانفرنس میں اس شخص نے تقریر کی جو مفرور اور مجرم ہے ۔اسلام آباد میں کامیاب جوان کنونشن 2021 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا آجکل ٹیپس کی بات بہت ہورہی ہے ،میں بھی بات کرہی لوں، ٹیپس میں ججز کے نام آرہے ،یہ سارا ڈرامہ ہے ۔ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجرم کا خطاب افسوس ناک ہے ، تقریب میں چیف جسٹس کو مدعو کیا گیا اور خطاب
مزید پڑھیے



2فیصد منافع نامنظور ، پٹرولیم ڈیلر ز کا آج سے ملک گیر ہڑتال کااعلان: سپلائی جاری رکھیں گے :آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن

جمعرات 25 نومبر 2021ء

اسلام آباد،کراچی،ملتان، لاہور،فیصل آباد ، پشاور (سپیشل رپورٹر،کامرس رپورٹر،وقائع نگار، 92 نیوز رپورٹ، خصوصی رپورٹر،نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی،صباح نیوز) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 2فیصد مارجن کے خلاف آج سے ملک گیر ہڑتال کااعلان کر دیا ۔ اعلامیہ کے مطابق آج صبح 6بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے ، پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے بتایاکہ گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں بھی پٹرول پمپس بند رہیں گے ۔ ادھر حکومت کی جانب سے رابطہ کرنے کے باوجود پٹرولیم ڈیلرز نے آج سے ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان
مزید پڑھیے


پاکستان سے سستا پٹرول کسی ملک میں نہیں : گورنر سندھ

بدھ 24 نومبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان سے سستا پٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا پچھلی حکومتیں ٹیکسز لگاتی تھیں لیکن ہم نے نیا ٹیکس نہیں لگایا،پاکستان کم ترین شرح مہنگائی بڑھانے والے ملکوں میں شامل ہے ،پی ڈی ایم مردہ لاش ہے ، جو تابوت میں پڑی ہے ، لاش کو بار بار انجکشن لگا کر کھڑا کردیتے ہیں،عدلیہ کا مذاق اڑایا جارہا ہے ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کی بھر پور تحقیقات ہونی چاہیے ۔ ن لیگ پر جب بھی کیسز بنتے
مزید پڑھیے


فضل الرحمان ضعیف العمر، مسجد میں اللہ اللہ کریں: گورنر سندھ

پیر 22 نومبر 2021ء
بھٹ شاہ، کراچی(نامہ نگار، اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اقتدار سے باہر رہ کر اپوزیشن کا مزہ نہیں آتا، مولانا ضعیف العمر ہیں، مسجد میں اللہ اللہ کرنے کو ترجیح دیں، گورنر سندھ نے پی ٹی آئی رہنما حاجی عبدالرزاق کے 2 بیٹوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ روٹی، کپڑا، مکان پی پی نے دیا کب ہے ؟ جو دعوے کررہے ہیں، ہر حلقے میں مولانا فضل الرحمان نے شکست کھائی، عوام نے انہیں مسترد کردیا
مزید پڑھیے


فریال کا ای سی ایل سے نکلنے کیلئے عدالت سے رجوع

هفته 20 نومبر 2021ء
کراچی (سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت نے پی پی رہنما کی برطانیہ جانے سے متعلق درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے ، ڈی جی امیگریشن، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو26 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے اور فریقین کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ۔ فریال تالپور نے موقف اختیار کیا کہ بیٹی عائشہ تالپور برطانیہ میں زیر تعلیم ہے ،اس کی طبعیت ناساز ہے ،چار ہفتے برطانیہ میں قیام کی اجازت دی جائے ۔
مزید پڑھیے


اوپن مارکیٹ میں ڈالر176.50کا ہوگیا، سونا600روپے تولہ مہنگا: سٹاک مارکیٹ میں 379پوائنٹس کااضافہ

هفته 20 نومبر 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر ) کاروباری ہفتہ کے آخری روزپاکستان سٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے ۔جمعہ کو کاروبار کا آغاز ہی مثبت زون میں ہوا ۔ سٹیٹ بینک کی پالیسی ڈسکاؤنٹ ریٹ میں 1.5 فیصد اضافہ کے منفی اثرات کو روکنے کیلئے حکومتی مالیاتی اداروں کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی پالیسی کامیاب رہی اورمنفی اثرات زائل ہو گئے ۔ مارکیٹ کو سہارا دینے کی غرض سے بعض بروکریج ہاؤسز نے بھی کم قیمت حصص کی خریداری کی۔جس کے سبب کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس378.91پوائنٹس اضافے سے 46489.41پوائنٹس ہو گیا۔ مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 69ارب53کروڑ69لاکھ33ہزار885روپے اضافے سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں