Common frontend top

کراچی


پاکستان میں بیروزگاری مزید 4.8 فیصدبڑھے گی: آئی ایم ایف

هفته 20 نومبر 2021ء
کراچی(این این آئی)آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری 4.8 فیصد مزید بڑھے گی۔آئی ایم ایف نے معیشتوں کی بحالی پر مبنی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سال 2022 پاکستان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا اور اشیائے ضروری کی قیمتوں میں 8.5 فیصد اضافہ جاری رہے گا جبکہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ 0.6 سے بڑھ کر 3.1 فیصد ہوجائے گا۔ پاکستان کی حقیقی شرح نمو 3.9 سے بڑھ کر 4 فیصد ہوجائے گی جبکہ کورونا وبا کا معیشت پر دبا ؤجاری رہے گا، معیشت کی عمومی شرح نمو آئندہ سال 3 اعشاریہ ایک فیصد رہے گی۔
مزید پڑھیے


شرح سودمیں ڈیڑھ فیصداضافہ،مہنگائی 18.34فیصدکی ریکارڈسطح پرپہنچ گئی: سٹیٹ بینک فیصلہ واپس لے :لاہورچیمبر

هفته 20 نومبر 2021ء

کراچی ،لاہور(92 نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں، کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا، بنیادی شرح سود ڈیڑھ فیصدبڑھاکر8 اعشاریہ 75 فیصد کردی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی میں اضافے کودیکھتے ہوئے شرح سودمیں اضافہ کیاگیا۔مانیٹری پالیسی کے تحت گاڑیوں، پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت اور بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوا،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑے پیمانے کی اشیا سازی میں 5.2 فیصد کی نمو ہوئی۔ زراعت میں کپاس کے سوا خریف کی تمام اہم فصلوں کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، کپاس کی
مزید پڑھیے


حکومت نے دھوکہ دیا ،اپنے ارکان کو بار بار گنا، غیر قانونی بلزنہیں مانتے : اپوزیشن

جمعه 19 نومبر 2021ء
اسلام آباد،کراچی، لاہور( خبر نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر ز،آن لائن) اپوزیشن رہنماؤں نے کہاہے کہ حکومت نے جو قوانین بنائے ہیں وہ غیر قانونی ہیں،ہم اس کو کسی صورت نہیں مانیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے بیان میں کہا ہے کہ سترہ نومبر کا دن تاریخ میں سیاہ دھبے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ درجنوں بلز کو بلڈوز کرنے کا حکومتی طرز عمل جمہوری روح کے منافی ہے ۔ نظام کو اپنے حق میں دھاندلی کے لئے استعمال کرکے حکومت خود کو عوام کے قہر و غضب سے نہیں بچا سکتی ہے
مزید پڑھیے


پارلیمنٹ کا اجلاس آج: قانون سازی کیلئے حکومتی تیاریاں مکمل ،اپوزیشن بھی ٹف ٹائم دینے کو تیار

بدھ 17 نومبر 2021ء
اسلا م آباد،کراچی ( خبر نگار خصوصی ،سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک )صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا اجلاس آج طلب کرلیا ، سپیکر اسدقیصرصدارت کرینگے ،حکومت انتخابی اصلاحات،ای وی ایم،نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت دودرجن کے قریب بلز قانون سازی کیلئے پیش کریگی، قانون سازی کیلئے حکومتی تیاریاں مکمل ہو گئیں ، حکومت کو بلز کی منظوری کیلئے اتحادیوں کی حمایت مل گئی ، اپوزیشن نے بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپنے تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس دوپہر 12 بجے ہوگا، 58 نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا، اجلاس میں29 بل پیش
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف پروگرام سے عدم استحکام؛ روپیہ گرنے میں سٹے باز ملوث، پٹرول مہنگا ہوگاتو ہم بھی کرینگے: شوکت ترین

پیر 15 نومبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن ) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ملک میں عدم استحکام ہے تاہم جلد خوشخبری ملے گی جس کے بعد ملک بھر میں سٹے بازوں کیخلاف گھیرا تنگ کرینگے ۔انہوںنے کہا کہ 3سال پہلے جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا ، عالمی فنڈ پروگرام سے معیشت مضبوط ہوئی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات کی وجہ سے بہت سی مشکلات سے بچے ہوئے ہیں تاہم ترسیلات زر سے
مزید پڑھیے



شور مچانے والے عوام نہیں اپنے اقدار کیلئے اچھل رہے ہیں : گورنر سندھ

پیر 15 نومبر 2021ء
کراچی (سٹاف رپورٹر )گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان پنجاب کی جیلوں میں ترقیاتی کام کرارہے ہیں اور وہ سندھ کے جیلوں کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی کے باعث جو قیدی اپنی مدت سزا مکمل کرنے کے باوجود قید میں ہیں ، ان کی فہرست طلب کی ہے ،کوشش کریں گے ان کے جرمانے ادا کردیئے جائیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روزوزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان کے ہمراہ سینٹرل جیل کراچی کے دورے کے بعد
مزید پڑھیے


آواز نہ اٹھائی تو سندھ پتھر کے دورمیں چلاجائیگا:امین الحق

اتوار 14 نومبر 2021ء
کراچی (سٹاف رپورٹر) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کیلئے ڈیجیٹل سٹوڈیو قائم کردیا گیا جس میں جرنلزم کی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔جسکا افتتاح وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے ہفتہ کو پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں کیا،تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرسید امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم نے بلاامتیازرنگ و نسل اورسیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکرہمیشہ عوام کی خدمت کا شعار اپنایا ۔انہوں نے سندھ حکومت کی عوام دشمن پالیسی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پرتقریبا
مزید پڑھیے


حکومت کے خاتمے کیلئے اسلام ا ٓباد تک جائینگے پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف کراچی میں احتجاج

اتوار 14 نومبر 2021ء

کراچی (سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے چوری کے ووٹ سے آئی حکومت ناجائز اورنااہل ہے ، اس حکومت کے خاتمے کیلئے اسلام ا ٓباد تک جائینگے ۔کراچی میں پی ڈی ایم کے مہنگائی کیخلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مہنگائی سے پریشان لوگ بچے بیچنے اور خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز کے سامنے لوگوں نے بچے برائے فروخت رکھے ہوئے ہیں۔تاریخ گواہ ہے جہاں اقتصادی بحران آیا وہاں بغاوت نے جنم لیا۔ ہم بھیک مانگ کر دن رات گزار رہے ہیں،کبھی سعودی عرب اور
مزید پڑھیے


بلاول کی فضل الرحمان سے ملاقات،حکومت کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق: سپیکر اسد قیصر کا شہباز شریف سے پھر رابطہ

هفته 13 نومبر 2021ء

اسلام آباد،لاہور، کراچی (خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر ، آن لائن ، نامہ نگار خصوصی، سٹاف رپورٹرز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا ہے ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وفد کے ہمراہ سربراہ جے یوآئی( ف) مولانا فضل الرحمان سے ان کے گھر پر ملاقات کی، یوسف رضا گیلانی اور قمر زمان کائرہ بھی بلاول کے ساتھ تھے ۔ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
مزید پڑھیے


صدر، وزیراعظم و دیگر کا قومی ٹیم کو خراج تحسین

جمعه 12 نومبر 2021ء
اسلام آباد، لاہور، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ، وزیراعظم و و دیگر نے قومی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹر پر لکھا میچ میں جیت پر آسٹریلوی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، قومی ٹیم اچھا کھیلی لیکن پھر بھی میچ ہار گئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ہماری ٹیم نے جس طرح کی کرکٹ کھیلی اس پر انہیں فخر ہونا چاہیے ۔ ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا بابر اعظم اور پوری ٹیم اس وقت جو محسوس کررہی ہوگا مجھے اس کے بارے میں معلوم ہے کیونکہ کرکٹ
مزید پڑھیے








اہم خبریں