Common frontend top

کراچی


ناظم جوکھیو قتل: رکن اسمبلی جام اویس نے گرفتاری دیدی

هفته 06 نومبر 2021ء
کراچی،ٹھٹھہ،جیکب آباد،سجاول،گاڑھو،قاضی احمد ،گمبٹ، سکھر(سٹاف رپورٹر،نامہ نگاران ، بیورو رپورٹ ) ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد رکن صوبائی اسمبلی ملزم جام اویس نے گزشتہ روز رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کردی ۔وزیر اعلی سندھ نے مقتول کے بھائی اور دیگر ورثا سے تعزیت کی ۔وکلا ، جماعت اسلامی سمیت مختلف جماعتوں کا قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد رکن صوبائی اسمبلی ملزم جام اویس نے گرفتاری دیدی ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے جام اویس اوردیگر دو ملزمان کو3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے
مزید پڑھیے


کراچی: پاک بحریہ کیلئے ملجم کارویٹ کی تعمیر شروع

هفته 06 نومبر 2021ء
کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں پاک بحریہ کے لیے ملجم کلاس کارویٹ کی تعمیر شروع کرنے کی تقریب ہوئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ایم ایس اسفات کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے ملجم کارویٹ کی بنیادرکھنے کو باعث فخر موقع قرار دیا۔ انہوں نے وزارت دفاعی پیداوار ، پاکستان نیوی، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور ترکی کے ایم ایس اسفات کے مابین تعاون ایک تاریخی موقع
مزید پڑھیے


عمران کا پیکیج جھوٹ کا پلندہ، پٹرول مہنگا کرنا تھا زبان تو بند رکھتے ، اب مل نہیں رہا: ن لیگ

جمعه 05 نومبر 2021ء
لاہور،اسلام آباد،کراچی( سٹاف رپورٹر ،خبر نگار خصو صی ، آن لائن ،صباح نیوز،ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا نام نہاد ریلیف پیکیج جھوٹ کا پلندہ ہے ،ملک قرض کے بوجھ میں دب چکا ہے ، آئی ایم ایف کی شرائط نے قوم کا بھرکس نکال دیا ۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جب پٹرول مزید مہنگا ہوگا، بجلی گیس کی قیمت بڑھے گی تو مہنگائی کیسے نہیں ہوگی؟۔ حکومت کی کسی بات کو سنجیدہ سمجھنا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں ، حکومت کی کسی بات پر قوم
مزید پڑھیے


کاروبار میں آسانی پالیسی کے ثمرات سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سونا 2800روپے تولہ ، ڈالر 20پیسے مہنگا

جمعه 05 نومبر 2021ء
کراچی (کا مرس رپورٹر) حکومت کی جانب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار میں آسانی کی پالیسی کے ذریعے ہر ممکن تعاون فراہم کر نے کی یقین دہانی اور کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج کے پیش نظرجمعرات کو پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا ۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 186.74پوائنٹس اضافے سے 47219.18پوائنٹس ہو گیا ۔ مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 34ارب 69کروڑ47لاکھ62ہزار410روپے اضافے سے 80 کھرب 90ارب 82کروڑ32لاکھ85ہزار465روپے ہو گیا۔اس دوران 56 کروڑ 19لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔62فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ مجموعی طور پر379کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔ادھر انٹر بینک
مزید پڑھیے


بختاور بھٹونے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کردی

جمعرات 04 نومبر 2021ء
کراچی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آن لائن ، این این آئی) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کر دی ہے ۔بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹے میر حاکم محمود چودھری کی تصویر شیئر کی ہے ،صارفین کی بڑی تعداد بچے کی خوبصورتی کی تعریف کر رہی اورنوزائیدہ کیلئے دعائیہ کلمات کہہ رہی ہے ۔بختاور نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب حاکم ایک ہفتے کا تھا۔خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان
مزید پڑھیے



پیکیج فراڈ،عوام کو ریلیف نہیں تکلیف پہنچے گی،عمران استعفیٰ دیں ، مہنگائی کم ہو جائیگی: اپوزیشن و مذہبی جماعتیں

جمعرات 04 نومبر 2021ء

کراچی ،اسلام آباد،لاہور (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ،سپیشل رپورٹر،این این آئی،آن لائن،صباح نیوز)اپوزیشن اور مذہبی جماعتوں نے وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کو فراڈ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو اعلانات کیے ،وہ نیا لالی پاپ ہے ۔وزیراعظم کا پیکج سوائے مذاق کے اور کچھ نہیں، آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد رعایت سے صرف چھ ماہ کے لئے کچھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا، 20 کروڑ کی آبادی کیلئے 30 فیصد رعایت بہت کم اور کافی تاخیر سے ہے ۔سینیٹر
مزید پڑھیے


ڈینگی کے المناک وار: پنجاب میں لاہور کے شیرخواربچے سمیت مزید3افرادجاں بحق

بدھ 03 نومبر 2021ء
لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،کراچی،پشاور (جنرل رپورٹر،نمائندہ 92 نیوز، رپورٹر 92 نیوز، خبرنگار،صباح نیوز)ملک کے کئی شہروں میں ڈینگی مچھرکے وار جاری ہیں ۔پنجاب میں ڈینگی کے باعث مزید3شہری جاں بحق ہوگئے ،صوبہ بھر میں ڈینگی کے مزید494مصدقہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 370لاہور سے سامنے آئے ۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے راولپنڈی سے 42،گوجرانوالہ سے 18،فیصل آبادسے 13،ملتان سے 6 ،سرگودھا ،شیخوپورہ ،ساہیوال، اٹک اور قصور سے 4چار جبکہ بہاولنگر اور نارووال سے 3تین مریض رپورٹ ہوئے ۔صوبہ میں ابتک ڈینگی بخار کے باعث51اموات ہو چکی ہیں۔ رواں سال
مزید پڑھیے


کورونا : مزید10زندگیوں کے چراغ گل،457نئے مریض

بدھ 03 نومبر 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،پشاور(رپورٹنگ ٹیم، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید10افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد28466ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.16فیصد رہی،457نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 22564ہو گئے ،1234مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید428 مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔گزشتہ24گھنٹوں میں 970365خوراکیں لگائی گئیں ۔وزارت قومی صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39296کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔اسلام آباد میں کوروناکے فعال کیسز کی تعداد277ہو گئی ۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے
مزید پڑھیے


کراچی: قرآن و احادیث میں مذکورنباتات پرمشتمل پہلا باغ

پیر 01 نومبر 2021ء
کراچی(نیٹ نیوز) پاکستان کے ایک معمر سول انجینئر نے قرآن و احادیث مبارکہ میں مذکور درختوں اور جھاڑیوں کو اگانے کا اہتمام کیا ہے ، کراچی میں مزار قائد کے قریب واقع جناح اربن فاریسٹ کے ایک حصے میں لگائے گئے باغ کو ملک کا اس نوعیت کا پہلا باغ بھی کہا جا سکتا ہے۔عرب نیوز کے مطابق 80سالہ شوکت عمری نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا بیشتر حصہ سعودی عرب میں گزارا اور انہوں نے شارجہ کے اسلامک بوٹانیکل گارڈن سے متاثر ہو کر ایسا باغ لگانے کا ارادہ کیا جس میں وہ تمام درخت، پودے اور جھاڑیاں ہوں
مزید پڑھیے


عراق کے شہر نجف کیلئے پی آئی اے کی پروازیں باقاعدہ شروع

پیر 01 نومبر 2021ء
کراچی (سٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے نجف عراق کے لیے باقاعدہ فضائی سروس کا آغاز کردیاہے ، پی آئی اے کی پہلی شیڈول پرواز پی کے 219، 91 مسافروں کولے کر نجف پہنچی،پرواز کے ساتھ عراقی سفیر حامد عباس لفتہ اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی نجف پہنچے ۔کراچی ائیر پورٹ پر ایک سادہ سی تقریب میں سی سی او پی آئی اے ، وفاقی سفیر، جید علماء اور مسافروں نے مل کر کیک کاٹا۔نجف ائیرپورٹ پر گورنر نجف، پاکستانی سفیر، عراقی سول ایوی ایشن کے سربراہ اور مذہبی رہنماوں کا استقبال کیا۔اس موقع
مزید پڑھیے








اہم خبریں