Common frontend top

کراچی


’’گونیازی‘‘ کے ساتھ ’’گو زرداری‘‘ بھی کہنا پڑے گا:مصطفی کمال

اتوار 31 اکتوبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سیدمصطفی کمال نے کہاہے کہ کراچی کے کاروبارکوکوروناکی آڑ میں تباہ کردیاگیا، سندھیوں کوبھی لاکھوں روپے لے کرنوکری دی جارہی ہے ،گونیازی کے ساتھ گوزرداری گوبھی کہناپڑے گا، نسلہ ٹاورکے متاثرین کومارکیٹ ریٹس پرمعاوضہ دیں۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ رکشہ چلانے والے ڈرائیور کو ایف 16 جہاز دے دیا گیا ہے ، یہ جہاز بھی تباہ کرے گا اور رن وے بھی توڑ دے گا، ملک ایسے چلتے ہیں ؟، تین سال میں تبدیلی نہیں تباہی آئی، مہنگائی اور بے روز گاری میں مسلسل اضافہ
مزید پڑھیے


آٹا چور کس منہ سے سندھ میں احتجاج کررہے ہیں:حلیم عادل

اتوار 31 اکتوبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سرپرستی میں مہنگائی کے خلاف سندھ میں احتجاج ہورہے ہیں، دنیا میں مہنگائی بڑھ رہی ہے ، سندھ سے 18ارب روپے کی 16لاکھ ٹن سے زائد گندم غائب ہے ، پنجاب میں آٹا 55روپے کلو بیچا جارہا ہے اور سندھ میں آٹا 80روپے کلو بیچا جارہا ہے ،کیا اس میں بھی وزیراعظم عمران خان کا قصور ہے ۔انہوں نے کہا کہ آٹا چور،چینی چور، آر او پلانٹ چور، ایڈز ویکسین چور کس منہ سے احتجاج کررہے ہیں۔
مزید پڑھیے


اینٹی کرپشن سندھ1200 سرکاری افسروں کیخلاف کارروائی میں ناکام

اتوار 31 اکتوبر 2021ء
کراچی (رپورٹ:ایس ایم امین) اینٹی کرپشن سندھ میں مختلف سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران کیخلاف کرپشن اوربدعنوانیوں کے 1200 سے زائد کیسزپرکارروائی نہیں ہوسکی،سفارشی افسران کی تعیناتیوں کے سبب مجموعی طورپر1500 کرپشن کیسزپرگزشتہ پانچ برسوں میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،کرپشن کیسزمیں خانہ پوری کیلئے صرف چھوٹے گریڈ کے ملازمین کیخلاف کیس تیارکرکے آگے بڑھا دیئے گئے ،گریڈ 17 سے زائد کے افسران کی کرپشن کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی ون کے بعد کمیٹی ٹو اورتھری بھی غیرفعال ہوکررہ گئی،اینٹی کرپشن سندھ میں بااثر شخصیات کی مداخلت کے باعث سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران اوراہم شخصیات سے قریبی تعلق کے حامل افسران
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ کا تجوری ہائٹس ایک ماہ میں گرانے ، متاثرین کو رقم واپس کرنے کا حکم

هفته 30 اکتوبر 2021ء
کراچی (سٹاف رپورٹر ،صباح نیوز، این این آئی) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ریلوے کی زمین پر تعمیر ہونے والے تجوری ہائٹس کو منہدم کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے بلڈنگ گرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت اور متاثرین کو تین ماہ میں رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔ جمعہ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں لارجر بنچ نے تجوری ہائٹس سے متعلق سماعت کی۔ تجوری ہائٹس کے بلڈر کے وکیل رضا ربانی عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکیل نے بتایا کہ بلڈر تجوری ہائٹس کی عمارت گرانے پر رضا مند ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی،سونا مزید2050روپے تولہ سستا

هفته 30 اکتوبر 2021ء
کراچی( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں روں کاروباری ہفتے کے آخری روزبھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں22ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کے باعث 55.40فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 238.62پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 45985.41پوائنٹس سے بڑھ کر46184.71 پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں22ارب 82کروڑ34لاکھ913ہزار515روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ جمعہ کو9ارب روپے مالیت کے 27کروڑ4لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔دریں
مزید پڑھیے



صدر سے اہلسنت علماومشائخ کی ملاقات ،معاملہ مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق

هفته 30 اکتوبر 2021ء

لاہور ،گوجرانوالہ ، راولپنڈی، کراچی (کرائم رپورٹر ،رپورٹر 92 نیوز،ایجنسیاں، 92 نیوز رپورٹ ) صدرمملکت عارف علوی سے اہل سنت جماعتوں کے علما مشائخ اوراکابرین کے وفدنے ملاقات کی، وزیر مذہبی امور کی قیادت میں وفدنے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں موجودہ صورتحال کے پرامن حل اورتصفیے کیلئے مختلف تجاویزپرتبادلہ خیال کیاگیا، کالعدم ٹی ایل پی کا مارچ وزیرآباد کے قریب پہنچ گیا ،شہر کو جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق صدر ،علما کی ملاقات کے اعلامیہ میں کہاگیاکہ معاملے کے حل کیلئے مذاکرات اورگفت و شنیدکی راہ
مزید پڑھیے


احتساب عدالت،زرداری، یوسف گیلانی کو حاضری سے استثنیٰ

جمعه 29 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد،کراچی(نامہ نگار،سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف زرداری اوریوسف رضا گیلانی کی حاضری استثنیٰ درخواستیں منظور کرکے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت اٹھارہ نومبر تک ملتوی کر دی۔ نیب نے آصف زرداری کی بریت کی درخواست کی مخالفت کی، فاروق نائیک کی سماعت کے التوا کی درخواست بھی عدالت نے منظور کر لی۔احتساب عدالت اسلام آباد نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باعث سابق صدرآصف زرداری پر فردِ جرم عائد نہ کی،مزید سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ احتساب عدالت کراچی
مزید پڑھیے


عاصمہ جہانگیرگروپ کے احسن بھون صدر،وسیم ملک سیکرٹری سپریم کورٹ بار منتخب

جمعه 29 اکتوبر 2021ء
لاہور،اسلام آباد،ملتان،کراچی،حیدر آباد ، سکھر (نامہ نگار خصوصی،92 نیوزرپورٹ،خبر نگار، نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر،بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیرگروپ کے احسن بھون صدرجبکہ وسیم ممتاز ملک سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ احسن بھون نے حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار لطیف کھوسہ کو شکست دی۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق احسن بھون نے ملک بھر سے 1548ووٹ جبکہ لطیف کھوسہ نے 920ووٹ حاصل کئے ۔نائب صدر پنجاب کے عہدہ پر خاور اکرام بھٹی کامیاب قرار پائے ۔سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ الیکشن کیلئے ووٹنگ صبح آٹھ بجے سے شام 5بجے تک جاری
مزید پڑھیے


کورونا :9افراد جاں بحق،ویکسین نہ لگوانے والوں کا اوقاف دفاتر میں داخلہ بند

جمعه 29 اکتوبر 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی(رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید9افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد28414ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 49486کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.42فیصد رہی،706نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 23439ہو گئے ۔ملک میں ابتک کورونا ویکسین کی 102067945خوراکیں لگائی جاچکی ہیں،گزشتہ24گھنٹوں میں 603182خوراکیں لگائی گئیں جبکہ ابتک 39303110افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 203نئے کیس سامنے آگئے
مزید پڑھیے


تحریک عدم اعتماد سے حکومت نہیں بچے گی: بلاول

جمعرات 28 اکتوبر 2021ء
کراچی ،لاڑکانہ( سٹاف رپورٹر،92 نیوز) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کل جمعہ29اکتوبرکوملک بھرکے اضلاع میں جیالے معاشی قتل عام کے خلاف میدان میں نکلیں گے ،اگر اسمبلیوں میں تحریک عدم اعتمادپیش ہوئی تویہ حکومت نہیں بچے گی۔یہ بات انہوں نے لاڑکانہ یونین کمیٹی16کے محلہ مرادواہن میں دیرینہ جیالے مرحوم حاجی عیدن خان بھٹو کی آبائی رہائش گاہ آمد کے موقع پر گفتگو اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ حاجی عیدن خان بھٹو کے انتقال پر ان کے صاحبزادے کرم اللہ بھٹوجبکہ غلام حیدربھٹو کے انتقال پر ان کے صاحبزادے جمن بھٹو سے بھی
مزید پڑھیے








اہم خبریں