Common frontend top

کراچی


کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا گیا : مقبوضہ کشمیر میں فو ج کا وحشیانہ تشدد ،کئی زخمی

جمعرات 28 اکتوبر 2021ء

اسلام آباد ،لاہور ، کراچی ،مظفرآباد( وقائع نگار،سپیشل رپورٹر ،اپنے سٹاف رپورٹر سے ،جنرل رپورٹر ،سٹاف رپورٹر )پاکستان ،مقبوضہ آزاد کشمیرسمیت دنیا میں بھارتی فوج کے جموں وکشمیر پر قبضے کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا ،ریلیاں نکالی گئیں ،احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ،لاہور سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں ،شرکا نے وزیراعظم مودی اور بھارتی پرچم نذرآتش کئے اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی میں سپیکر اسد قیصر، وفاقی وزرا ، سیاسی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،شرکا
مزید پڑھیے


اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176.20روپے ،سوناایک لاکھ32ہزا ر کی بلند سطح پر: سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار

بدھ 27 اکتوبر 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)سونا اور ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ڈالر کے مقابل پاکستانی روپیہ ہر گزرتے دن کیساتھ تیزی سے کمزور ہو رہا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں 75پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 174.45 سے بڑھ کر 175.20 اور قیمت فروخت174.55 سے بڑھ کر175.30روپے ہو گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 90پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 174.80 سے بڑھ کر175.70 اور قیمت فروخت175.30سے بڑھ کر176.20روپے
مزید پڑھیے


ملک بھر میں جشن: مقبوضہ کشمیر میں بھی آتشبازی، مٹھائیاں تقسیم، نعرے بازی؛ بھارت میں سوگ

پیر 25 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ،آزادکشمیر،گلگت بلتستان( نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیٹ نیوز ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستانی شاہینوں کی جیت کی خوشی میں مقبوضہ و آزادکشمیر،گلگت بلتستان ، لاہور ، کراچی، پشاور،کوئٹہ سمیت پورے ملک میں بھرپور جشن منایا گیا ، منچلے نعرہ تکبیر اﷲ اکبر ،پاکستان زندہ اور قومی ٹیم کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور جیت کی خوشی میں بھنگڑے ڈالتے رہے ، آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ، کئی مقامات پر ہوائی فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں ۔ لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں
مزید پڑھیے


مہنگائی کیخلاف اپوزیشن کے ملک گیر مظاہرے ،ریلیاں: وزیراعظم سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ

هفته 23 اکتوبر 2021ء

لاہور ،اسلام آباد ،کراچی،پشاور (سٹاف رپورٹر ، خبر نگار خصوصی ، نیوز رپورٹر ،92نیوزرپورٹ ) پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے کئے گئے ،ریلیاں نکالی گئیں جن میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ،ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں اور وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونیکا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف نماز جمعہ کے بعد کراچی، لاہور، پشاور ، کوئٹہ سمیت
مزید پڑھیے


روپے کی قدر گرنا سمندرپارپاکستانیوں کیلئے فائدہ مند:گورنر سٹیٹ بنک کی انوکھی دلیل

جمعه 22 اکتوبر 2021ء
کراچی؍ مانچسٹر (کامرس رپورٹر؍ این این آئی)گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے اور روپے کی قدر کم ہونے سے اگر کچھ پاکستانیوں کو نقصان ہورہا ہے تو سمندر پار پاکستانیوں کے اہل خانہ کو فائدہ بھی ہورہا ہے ۔ایک طرف وزیراعظم عمران خان ڈالر مہنگا ہونے کے نقصانات بتاتے ہیں کہ اگر ڈالر ایک روپیہ بھی مہنگا ہوجائے تو پاکستان پر قرضوں میں کئی ہزار ارب روپے کا اضافہ اور اشیا مہنگی ہوجاتی ہیں، وہیں دوسری طرف ڈالر کو کنٹرول میں ناکام گورنر سٹیٹ بنک برطانیہ میں ڈالر مہنگا
مزید پڑھیے



شناختی کارڈ کیلئے سخت شرائط ، لوگوں کی بے عزتی کی جاتی ہے :سندھ ہائیکورٹ

منگل 19 اکتوبر 2021ء
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے شہری محمد کبیراور دیگردرخواستوں پرنادرا اوردیگرسے رپورٹ طلب کرلی،پیرکو سماعت کے موقع پرقومی شناخت کارڈ کے حصول کیلئے سخت شرائط پر عدالت نے برہمی کا اظہارکیا عدالت نے کہا کہ شناختی کارڈز بنانے کیلئے جوشرائط رکھی گئی ہیں وہ ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔جسٹس عدنان اقبال چودھری نے کہا کہ سخت شرائط رکھ کرلوگوں کی بے عزتی کی جاتی ہیں،جن کا اس دنیا میں کوئی خونی رشتہ نہیں ہے وہ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے کہاں جائیں۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ پالیسی معاملات میں شہریوں کو شرائط پوری کرنا ہوں گی،کئی افراد جعل
مزید پڑھیے


کراچی : پٹاخوں سے بھرے ٹرک میں زورداردھماکے ،2 گاڑیاں تباہ

پیر 18 اکتوبر 2021ء
کراچی (سٹاف رپورٹر )ایم اے جناح روڈ سی بریزپلازہ کے قریب پٹاخوں کے گودام کے باہرٹرک سے پٹاخے گودام میں رکھتے ہوئے آگ لگ گئی اورپٹاخے پھٹنے سے خوف و ہراس پھیل گیا، آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے ہائی ایس وین اورٹرک جل کرتباہ ہوگیا اور2 گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اتوارکی دوپہر 12 بجے پریڈی کے علاقے ایم اے جناح روڈ سی بریزپلازہ کے قریب حنیف میمن عرف پٹاخہ کے گودام کے باہرٹرک سے پٹاخے گودام میں رکھے جارہے تھے کہ اس دوران ٹرک میں رکھے ہوئے پٹاخوں میں آگ لگ گئی اورپٹاخے دھماکوں سے پھٹنے
مزید پڑھیے


پٹرول مہنگا ہونے پر فہد مصطفیٰ کا وزیراعظم پر طنز

پیر 18 اکتوبر 2021ء
کراچی(نیٹ نیوز) اداکار فہد مصطفیٰ نے پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر طنز کیا ہے ۔ فہد مصطفی نے طنزیہ پوسٹ شیئر کی ’’وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھا سکتا تھا، مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے ۔ یہ ہوتا ہے لیڈر۔‘‘ایک صارف نے فہد مصطفیٰ سے ٹوئٹر پر سوال کیا ’’ڈیئر سر اب تھوڑا گھبرا لیں؟‘‘ صارف کے اس سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا ’’تھوڑا نہیں، اب کھل کے گھبرائیں‘‘۔
مزید پڑھیے


سوشل میڈیا ادارے پاکستان میں دفاتر بنانے، ملکی وقار کیخلاف مواد ہٹانے کے پابند: رولزکانوٹیفکیشن جاری

جمعه 15 اکتوبر 2021ء
کراچی/اسلام آباد( سٹاف رپورٹر،آن لائن ) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جسکے مطابق انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو سٹریمنگ پر پابندی ہوگی۔وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کے مطابق ترمیم شدہ رولز کے تحت صارفین کو آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوگی۔پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے مابین رابطوں کیلئے رولز اہم کردار ادا کریں گے ۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی۔انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ 1112پوائنٹس ، سونا 2300روپے تولہ بلند ، ڈالر 172کا ہوگیا

جمعه 15 اکتوبر 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو زبردست تیزی رہی جبکہ سونا ریکارڈ2300روپے فی تولہ مہنگاہوگیا جبکہ ڈالر کی اونچی پرواز بھی جاری ہے ۔سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،فوڈز ،پٹرولیم اور بینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1111.90پوائنٹس اضافے سے 44333.68پوائنٹس ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب64ارب92کروڑ36لاکھ 11ہزار456روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب47ارب64کروڑ37لاکھ 64ہزار252روپے ہو گیا۔کاروبارکے دوران 38کروڑ85لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور
مزید پڑھیے








اہم خبریں