Common frontend top

کراچی


وزیراعظم آج ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد جائیں گے

بدھ 09 مارچ 2022ء
اسلام آباد،کراچی (سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کا اتحادیجماعت ایم کیو ایم پاکستان سے ملاقات کا شیڈول طے ہو گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دو بجے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کریں گے جبکہ عمران خان کا بطور وزیراعظم ایم کیو ایم مرکز کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق گورننس سمیت اتحادیوں کے درمیان طے معاہدے پر بات چیت ہوگی۔ عدم اعتماد کی تحریک سمیت موجودہ صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔
مزید پڑھیے


ٹرائل 9 ماہ میں مکمل کرنے کا قانون بن رہا :فروغ نسیم

پیر 07 مارچ 2022ء
کراچی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرقانون و انصاف بیرسٹرفروغ نسیم نے کہا ہے کہ لندن میں نوازشریف سے کوئی رابطہ ہورہا ہے یا کیا گیا ہے مجھے اسکا علم نہیں،کسی بھی ٹرائل کو 9 ماہ میں مکمل کرنیکا قانون بن رہا ہے ،مقررہ مدت میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پرڈسپلنری ایکشن لیا جائیگا،پیکا قانون میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے جس میں میری وزارت کا عمل دخل نہیں،تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے اگرانکے نمبرزہیں تو وہ اپنا شوق پورا کرلیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سابق وزیرتعلیم اورچیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل جسٹس ریٹائرڈ قاضی خالد کی کتاب کی تقریب رونمائی سے
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ،ڈالر اور سونا سستا

هفته 05 مارچ 2022ء
کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری اتار چڑھاوکے بعد ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس 26 پوائنٹس بڑھ گیاجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 5 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 52.83فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔ سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 76 کھرب 59 ارب 28 کروڑ 24لاکھ47ہزار493روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو4ارب روپے مالیت کے 13کروڑ47لاکھ98ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ 335کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 122کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،177میں کمی اور36کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں
مزید پڑھیے


صحافی محسن بیگ کی کراچی میں درج مقدمے میں ضمانت منظور

هفته 05 مارچ 2022ء
کراچی (سٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے صحافی محسن بیگ کی کراچی میں درج مقدمے میں ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے ۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ایک صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر عدالت کو بھی سخت تحفظات ہیں، بدنیتی ثابت ہوئی تو مقدمہ درج کرنے والوں کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے ۔ جمعہ کو دوران سماعت ایف آئی اے نے تحریری جواب جمع کرایا، ایف آئی اے نے محسن بیگ کی منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتاری ظاہر کی ۔ عدالت نے سوالات کے تسلی بخش جواب
مزید پڑھیے


پشاور: مسجد میں نمازجمعہ کے دوران خودکش دھماکہ، بچوں سمیت 56 شہید، 194 زخمی

هفته 05 مارچ 2022ء

پشاور؍لاہور؍ کراچی؍ اسلام آباد(سٹاف رپورٹرز؍ سپیشل رپورٹر؍خبرنگار خصوصی؍خصوصی نیوز رپورٹر؍ نیوز ایجنسیاں)قصہ خوا نی با زار کو چہ رسالدار میں واقع جا مع مسجد میں دہشت گردوں کی فائر نگ اور بعدازاں خو د کش دھما کہ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 56افرادشہید جبکہ 194 افراد زخمی ہو گئے ،زخمیو ں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ، زخمیوں میں افغان با شند ے بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کو چہ رسالدار کی جامع مسجد میں نما ز جمعہ کا خطبہ جا ری تھا کہ اسی دوران خو د کش حملہ آ ور نے آ کر جامع مسجد
مزید پڑھیے



2000 سستے گھروں کی قرعہ اندازی، غریب کا خواب پورا کر رہے :وزیر اعظم: اعجاز الحق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

هفته 05 مارچ 2022ء

اسلام آباد،کراچی (سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت غریب طبقے کے اپنا گھر خریدنے کے خواب کو پورا کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت فراش ٹائون اسلام آباد میں کم قیمت2000 سستے گھروں کی قرعہ اندازی کی تقریب میں کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر مملکت فرخ حبیب،چیئر مین نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر بھی موجودتھے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گھروں کی الاٹمنٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا ۔ انور علی حیدر
مزید پڑھیے


نوازشریف کا گرین سگنل: اپوزیشن میں معاملات طے ، تحریک عدم اعتمادفائنل; شہبازعلیل، حتمی تاریخ پراتفاق

جمعه 04 مارچ 2022ء

اسلام آباد،کراچی( سٹاف رپورٹر،خبر نگار خصو صی،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)نواز شریف کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر اپوزیشن نے تحریکِ عدم اعتماد کو حتمی شکل دے دی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن میں اہم ملاقات ہوئی ہے ، جس میں تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاور ت کی گئی جبکہ اپوزیشن کے تین بڑوں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ،رابطوں کے بعد تینوں قائدین کا وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے اور فوری انتخابات پر اتفاق ہوگیا ہے اور کامیابی کے بعد
مزید پڑھیے


دعا ہے عمران نیازی پٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر یوٹرن نہ لیں:ن لیگ، شہباز شریف کا اٹارنی جنرل کو جوابی خط

جمعرات 03 مارچ 2022ء
لاہور،اسلام آباد،کراچی (صباح نیوز،خبر نگار خصو،صی ،این این آئی،سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ عمران نیازی پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اپنے پیکیج پرآنے والے دنوں میں یوٹرن نہ لیں ،شہباز شریف نے اٹارنی جنرل کوجوابی خط لکھ دیا۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف اور عوام دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے ۔ پٹرول کی قیمت کم ہوئی تو مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہوئی؟ کرایوں میں کمی کون کرائے گا؟۔ ادھر شہباز شریف نے
مزید پڑھیے


مارچ کے دوسرے دن ہی پٹرول 10 روپے سستا :بلاول،سندھ کے خالی خزانے کا حساب لینے آ رہے :وفاقی وزرا

منگل 01 مارچ 2022ء

کراچی ،حیدرآباد،نوابشاہ ،اسلام آباد( سٹاف رپورٹر،بیورورپورٹ،نا مہ نگاران،خبر نگار خصو صی ،مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی کا عوامی لانگ مارچ پنجاب کی جانب رواں دواں ہے ، مارچ میں شریک پارٹی رہنما اور ہزاروں جیالے پر عزم ہیں، کراچی سے شروع ہونے والا حکومت مخالف لانگ مارچ ٹنڈو آدم سے ہوتا ہوا حیدر آباد ،نواب شاہ پہنچا جہاں پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، بعد ازاں قافلہ قاضی احمد اور پھر مورو پہنچ گیا جہاں مارچ کے شرکا نے رات قیام کیا، لانگ مارچ کاجگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا،پھولوں کی پٹیاں نچھاور کی گئیں ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول
مزید پڑھیے


وزیراعظم کے دورہ کراچی پرمتحدہ نے مطالبات کی فہرست تیار کرلی

پیر 28 فروری 2022ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی کو مزید منظم کرنے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے حکمت ِ عملی مرتب کر لی، وزیراعظم پاکستان کے دورہ کراچی سے قبل مطالبات کی فہرست تیارکرلی گئی، حکومت سے علیحدگی اختیار نہ کرنے پر تنظیمی سرگرمیوں سے دوری اختیار کرنے والے نظریاتی رہنمائوں سے رابطے سے تیز کر دیئے گئے ۔ پارٹی میں مزید کارکنان کی شمولیت کے لیے ممبر سازی مہم کاآغازکردیاگیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ پاکستان نے اپوزیشن جماعتوں کی عدم اعتماد تحریک کا حصہ نہ بننے سے متعلق وفاقی حکومت کے سامنے اہم مطالبات رکھنے کا فیصلہ کر لیاہے جو
مزید پڑھیے








اہم خبریں