Common frontend top

کراچی


کورونا: مزید 14ہلاکتیں، 7 سال سے بڑے بچوں کو حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت

اتوار 27 فروری 2022ء
اسلام آباد، لاہور ، کراچی، سیالکوٹ، ریاض (سپیشل رپورٹر، جنرل رپورٹر ، سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 153 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک ہزار 207 جبکہ صوبہ پنجاب سے 394 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں کورونا کے باعث 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، لاہور اور راولپنڈی
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی: 154 پوائنٹس ریکور، ڈالر مہنگا، سوناسستا

هفته 26 فروری 2022ء
کراچی (کامرس رپورٹر )روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے باعث گزشتہ روز دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں کی طرح پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید ترین مندی کے بعد کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت زون میں ہوا اورجمعہ کوسرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط خریداری دیکھنے میں آئی۔سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان رہااور مارکیٹ153 پوائنٹس کے اضافے سے 43ہزار900کی سطح کو عبور کرگئی۔کاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 38ارب63کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اورمجموعی سرمایہ75کھرب روپے کو عبور کرگیا۔تیزی کے باوجود 42فیصد سے زائد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔ کاروباری
مزید پڑھیے


تیل105 ڈالر سے تجاوز،عالمی و ایشیائی سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں،غلے کی قیمتوں میں5 فیصد اضافہ

جمعه 25 فروری 2022ء

کراچی،نیویارک(کامرس رپورٹر،92 نیوز رپورٹ،نیٹ نیوز)روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیاجبکہ پاکستانی، امریکی،یورپی اور ایشیائی سٹاک مارکیٹیں شدید مندی کا شکار ہو گئیں،سونے کی فی اونس قیمت بھی 16 ڈالر بڑھ گئی۔عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل 105 ڈالر ، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 100 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا کے ایس ای100انڈیکس1300پوائنٹس گھٹ کر43830.51پوائنٹس پر بند ہوا ،سرمایہ کاروں کے 204ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 60پیسے ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے مہنگاہوگیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ
مزید پڑھیے


پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ، آج سماعت: وکلا کا بھی سپریم کورٹ جانے کا اعلان

بدھ 23 فروری 2022ء
لاہور ، اسلام آباد ، کراچی (نامہ نگارخصوصی ،سٹاف رپورٹر، خبر نگار،92 نیوزرپورٹ ، نیوزایجنسیاں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا عظیم کی ہدایت پر رضوان قاضی نے وکیل عادل عزیز قاضی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ آئین میں اظہار رائے کی آزادی شامل ہے ، موجودہ حکومت کے دور میں میڈیا کو بند کیا جا رہا ہے ، صحافیوں پر غیر علانیہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں،
مزید پڑھیے


کورونا : مزید13ا موات،پنجاب میں کاروباری مراکز پر وقت کی پابندی بھی ختم

بدھ 23 فروری 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی(رپورٹنگ ٹیم، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید13افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد30053ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.51فیصد رہی،961نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس66227ہو گئے ،1261مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید 2393مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔وزارت قومی صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38139کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔علاوہ ازیں محکمہ صحت پنجاب نے کورونا پابندیاں نرم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پنجاب میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے
مزید پڑھیے



پیکا، الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جاری؛فیک نیوز پر کسی کواستثنیٰ نہیں ہوگا: وزیرقانون

پیر 21 فروری 2022ء

کراچی ( سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک ایکٹ (پیکا)ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے آرڈیننس جاری کر دیئے گئے ،میڈیا تنقید کرنا چاہتا ہے تو بالکل کرے لیکن جعلی خبر نہیں ہونی چاہئے ، پیکا آرڈیننسکے تحت جعلی خبر دینے والے کی ضمانت نہیں ہوگی اور کسی کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا جعلی خبروں کا قلع قمع کرنے کے لئے قانون بڑا ضروری ہے ، اس لئے اب فیک نیوز پھیلانے والوں کو 3 سال کی جگہ 5 سال
مزید پڑھیے


متحدہ امیدوار نثار کھوڑو کے حق میں دستبردار، واوڈا کی اپیل کی جلد سماعت کے لئے درخواست

اتوار 20 فروری 2022ء
کراچی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خبر نگار) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی سے خالی ہونے والی سندھ سے سینٹ نشست پر پی پی کے 3 اور تحریک انصاف کے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور ٹی ایل پی نے کسی بھی امیدوار کا نامزدگی فارم جمع نہیں کرایا، پی پی کے نثار کھوڑو، عاجز دھامرا اور گل ایم جاکھرانی نے نامزدگی فارم جمع کرائے ، متحدہ کے سابق ایم این اے خواجہ سہیل نے نثار کھوڑو کی حمایت میں کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔ تحریک انصاف کے طاہر شاہ،
مزید پڑھیے


کراچی میں مہنگائی کیخلاف مظاہرہ؛ عمران کو گھر بھیجے بغیر اسلام آباد سے واپس نہیں آئینگے : پیپلز پارٹی

اتوار 20 فروری 2022ء
لاہور،کرمانوالہ ، سا ہیوال، چیچہ وطنی، کراچی ( نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر،نمائندگان ) پیپلز پارٹی نے کہا ہے مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکالنے والے وزیراعظم کی چیخیں نکلنے کا وقت آگیا ، عمران خان کو گھر بھیجے بغیر اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے ۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اوکاڑہ، ساہیوال اور چیچہ وطنی بار میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،حکومت انتقامی کاروائیاں بند کرے ، تحریک عدم اعتماد لانااپوزیشن کا آئینی حق ہے ، اپوزیشن جماعتوں سے رابطے ہیں ،تحریک عدم اعتماد
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی،235 پوائنٹس ریکور، ڈالراور سونا مہنگے

هفته 19 فروری 2022ء
کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی ۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ، ٹیلی کام ، انرجی ، پاور اوردیگر سرگرم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 234.77 پوائنٹس اضافے سے 45675.87 پوائنٹس ہو گیا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 105.05پوائنٹس اضافے سے 17803.93جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس112.97پوائنٹس بڑھ کر31255.99پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ26ارب86کروڑ33لاکھ63ہزار633روپے اضافے سے 77کھرب96ارب36کروڑ28لاکھ39ہزار406روپے ہوگیا۔ اس دوران 19کروڑ40لاکھ53ہزار663 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر333کمپنیوں کا کاروبار ہوا،جن میں سے 179 کے حصص
مزید پڑھیے


کراچی: ڈ کیتی مزاحمت پر نجی ٹی وی پروڈیوسر اطہر متین قتل،ملزم فرار: وزیر اعظم کا نوٹس،ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم

هفته 19 فروری 2022ء

کراچی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں، 92نیوزرپورٹ،سپیشل رپورٹر،خصوصی نیوز رپورٹر) نارتھ ناظم آباد فائیو سٹار چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کو قتل کردیا گیا ہے ۔وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جبکہ دیگر سیاسی رہنمائوں نے مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ۔ملزموں کی عدم گرفتاری پر مقتول کے بھائی نے خود سوزی کا اعلان کر دیا ہے ۔پولیس ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ صحافی اطہر متین بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس گھر آرہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں