Common frontend top

کراچی


مسئلہ کشمیر حل کرنیکا وقت آگیا :سیاسی ،عسکر ی قیادت

اتوار 06 فروری 2022ء

اسلام آباد ،لاہور،کراچی ،پشاور ( سپیشل رپورٹر ،کامرس رپورٹر ،سٹاف رپورٹر )ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا ، ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں ، مظاہرے کئے گئے ،انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں ،بھارتی پر چم ،مودی کے پتلے نذرآتش کئے گئے ، 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ سیاسی اور عسکری قیادت نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرنیکا وقت آگیا ۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ اسلام آباد سے ڈی چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر عارف علوی ، چیئرمین سینیٹ ، سپیکر ،وفاقی وزرا ء اور دیگرحکام
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی تیزی،444 پوائنٹس اضافہ: ڈالر سستا، سونا مہنگا

جمعرات 03 فروری 2022ء
کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کوبھی زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،فوڈز ،سیمنٹ اور دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 444.65 پوائنٹس اضافے سے 46119.15پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس155.39پوائنٹس اضافے سے 18069.22پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31472.64پوائنٹس پر جا پہنچا۔ مارکیٹ کامجموعی اضافہ 53ارب61کروڑ32لاکھ52ہزار816روپے اضافے سے بڑھ کر78کھرب63ارب6کروڑ61لاکھ62ہزار 380روپے ہو گیا۔اس دوران 36کروڑ8لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ 70.60فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اس دوران مجموعی طور پر 381کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن
مزید پڑھیے


سندھ: گندم کی امدادی قیمت2200روپے من مقرر

جمعرات 03 فروری 2022ء
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بلدیاتی قانون میں ترامیم کے لیے 5رکنی وزارتی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے ۔سندھ کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت ہوا۔صوبائی کابینہ نے 2200 روپے فی من امدادی قیمت کے حساب سے 14لاکھ ٹن گندم خریداری کے ہدف کی منظوری دی، جس کے لیے 70 ارب روپے منظورکیے گئے ۔کابینہ نے کراچی کے ساحل کے قریب واقع سمندری جزائر بنڈل اور بڈو کو محفوظ جنگلات قرار دیتے ہوئے محکمہ جنگلات سے نوٹیفکیشن بھی جاری کرادیا ۔کابینہ نے کراچی صدر میں
مزید پڑھیے


PSL7 :فخر کی سنچری، قلندرزنے فتح کا کھاتہ کھول لیا، کنگز کو تیسری شکست; اسلام آباد یونائٹیڈ بھی کامیاب

پیر 31 جنوری 2022ء

کراچی( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپرلیگ کے چھٹے میچ میں فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے فتح کا کھاتہ کھول لیا، 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی جس کے بعد کراچی کنگز کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر170 رنز بنائے ،شرجیل خان 60 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد نبی نے 15، کپتان بابر اعظم نے 41،جو کلارک نے 24 رنز
مزید پڑھیے


دعامنگی کیس کا مجرم فرار، وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں:حلیم عادل

اتوار 30 جنوری 2022ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے پولیس کی حراست سے دعا منگی کیس میں سزا یافتہ مرکزی مجرم کے فرار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مراد علی شاہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں۔ اگر استعفیٰ نہیں بھی دیتے تو وزیر داخلہ کا قلمدان کسی اور کو دے دیں، ایسا وزیر داخلہ بنایا جائے جس کی ڈیوٹی کرپشن کے نوٹ گننے پر نہ ہو۔ ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہناتھا کہ سندھ میں پولیس کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے اور اس
مزید پڑھیے



علی وزیر کو کراچی سے وزیرستان منتقل کرنے کی تیاریاں، آئی جی کو خط ارسال

اتوار 30 جنوری 2022ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے زیرحراست رہنما علی وزیر کو کراچی سے وزیرستان منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے زیرِ حراست رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اُن کے آبائی علاقے وزیرستان منتقل کرنے کے لئے آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو خط لکھ دیا،قومی اسمبلی کے رکن اور پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ علی وزیر کے خلاف دو مختلف مقدمات کراچی اور ایک شمالی وزیرستان میں زیرسماعت ہے ۔
مزید پڑھیے


کالا بلدیاتی قانون، پی ایس پی کا آ ج کراچی میں بھرپور احتجاج

اتوار 30 جنوری 2022ء
کراچی(سٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی (آج) اتوار کو سندھ حکومت کے بلدیاتی ترمیمی کالے قانون کے خلاف عبداللہ ہارون روڈ فوارہ چوک پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ترجمان پی ایس پی کا کہنا ہے کہ اہلیان کراچی اوربہت بڑی تعداد میں کراچی سے کشمور تک کے عوام سندھ کے حکمرانوں سے اپنے وسائل اور اختیارات لینے فوارہ چوک پرجمع ہوں گے ۔ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اس موقع پر خطاب کریں گے ۔ پی ایس پی کی جانب سے بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف عوامی طاقت کے مظاہرے کی تیاریاں مکمل کرلی
مزید پڑھیے


پی ایس ایل سیون کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہی ہوگا،بچوں کے ٹکٹ ری فنڈ ہونگے :سلمان نصیر

هفته 29 جنوری 2022ء
کراچی(سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل سیون کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہی ہوگا جبکہ این سی اوسی نے 12 برس سے کم عمر بچوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کادوسرا مرحلہ کراچی میں کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔آسٹریلیا کی ٹیم مختلف وینیوز پرکھیلنے کے لیے راضی ہے ۔جن بچوں کو اندر نہیں جانے دیا، ان کے ٹکٹ ری فنڈ ہوجائیں گے ،ٹکٹوں کے ری فنڈ کی سہولت سے 30 جنوری
مزید پڑھیے


رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز

جمعه 28 جنوری 2022ء

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے 7ویں سیزن کا رنگا رنگ آغاز کردیا گیا۔ افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کرکٹ بورڈ نے کورونا کے باعث افتتاحی تقریب کو انتہائی مختصر رکھا ۔تقریب کے آغاز پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے 1950 ء سے 2022ء تک پاکستان کرکٹ کی 70سالہ تاریخ پر مختصر روشنی ڈالی گئی، اور قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں عالمی شہرت یافتہ پیرا شوٹ ایتھلیٹس فلورینٹ ڈریگیئر، پال شٹائنر اور سٹیفن میولر نے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کر
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں 67پوائنٹس ریکور، ڈالرپھر177روپے سے بڑھ گیا

جمعرات 27 جنوری 2022ء
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں دو دن کی مندی کے بعد بدھ کوتیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای 100انڈیکس 44800 پوائنٹس سے بڑھ کر44900پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 14 ارب84کروڑ72لاکھ52ہزار486روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76 کھرب 96 ارب 34 کروڑ 71 لاکھ 73ہزار245روپے سے بڑھ کر 77 کھرب 11 ارب19کروڑ44لاکھ25ہزار731روپے ہو گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 5ارب روپے مالیت کے 13کروڑ73لاکھ9ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو8ارب روپے مالیت کے 20کروڑ70لاکھ40ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ
مزید پڑھیے








اہم خبریں