Common frontend top

نواز شریف


لاہور ہائیکورٹ:نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور،مریم کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

هفته 26 اکتوبر 2019ء
لاہور،اسلام آباد (نامہ نگارخصوصی،سٹاف رپورٹر، لیڈی رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،92 نیوزرپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی کیلئے دائر درخواست منظور کرکے انہیں ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا سابق وزیراعظم کی صحت تشویشناک ہے اور انھیں جو بھی پلیٹ لیٹس لگاتے ہیں انکی تعداد چوبیس گھنٹوں میں کم ہوجاتی ہے
مزید پڑھیے


نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر30ہزار،جسم میں بلیڈنگ،مزید7روز انجکشن لگیں گے

هفته 26 اکتوبر 2019ء
لاہور( جنرل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ)قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں حکومت کے قائم کردہ10رکنی میڈیکل بورڈ کی زیر نگرانی علاج جاری ہے اور ان کے طبی معائنے کے ساتھ ساتھ ضروری ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں۔میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا دوسری بارطبی معائنہ کیاگیا،نئی رپورٹس کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد30ہزارتک ہوگئی تاہم انکی جلد پرسرخ دھبے بدستوربرقرارہیں،نوازشریف نے میڈیکل بورڈکوانجائناکی تکلیف بھی بتائی۔ پلیٹ لیٹس میں کمی بیشی کے باعث نوازشریف کے جسم میں اندرونی طورپر بلیڈنگ ہو رہی ہے اورجسم پر خون کے دھبے خطرناک ہیں ،میڈیکل بورڈ نے مزید 7روز تک
مزید پڑھیے


نواز شریف کی رہائی، عملہ جیل ریکارڈ سروسز ہسپتال لے کر جائیگا

هفته 26 اکتوبر 2019ء
لا ہو ر ( میا ں رؤف )میا ں نواز شریف کی دو سرے کیس العزیزیہ میں ضما نت کی صورت میں رہا ئی پر جیل روبکا ر اورکو ٹ لکھپت جیل عملہ میاں نواز شر یف سے دستخط اور انگو ٹھے لگو انے کیلئے اہم تر ین جیل ریکا رڈ لے سروسز ہسپتا ل آئے گا ، لا ہو ر کی جیل کا یہ دوسرا تا ریخی وا قعہ ہے ، اس سے قبل اسی جیل کے قیدی بے نظیر شہید کے منہ بو لے بھا ئی اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست رحمت شا ہ
مزید پڑھیے


نواز شریف بیرون ملک جائینگے یا نہیں؟لیگی تذبذب کاشکار

هفته 26 اکتوبر 2019ء
لاہور (رانا محمد عظیم )نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جائینگے یا نہیں؟،اس حوالے سے ن لیگ کے کئی اہم رہنما نہ صرف لا علم ہیں بلکہ تذبذب کا شکار ہیں۔ با وثوق ذرائع کے مطابق اکثر ن لیگی رہنمائوں نے نوازشریف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے کچھ بھی بیان بازی کرنے سے نہ صرف انکار کر دیا ہے بلکہ نوازشریف کے قریبی حلقوں کی طرف سے بھی انہیں خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تاہم ن لیگ کے کئی اہم ترین رہنما تو واضح طور پر یہ کہہ رہے ہیں کہ میاں صاحب کو علاج
مزید پڑھیے


نوازشریف کی طبیعت سنبھل نہ سکی، ملاقات کے بعد مریم بھی ہسپتال داخل، سابق وزیراعظم کے باہر علاج پر اعتراض نہیں ہوگا:یاسمین راشد

جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
لاہور(سٹاف رپورٹر، جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ، کر ائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں پھر کمی ہونا شروع ہو گئی ہے ، تشویشناک حد تک کم ہوکر 7ہزار رہ گئی ، مریم نواز کی والد سے ملاقات کے دوران ملاقات طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں بھی سروسز ہسپتال میں داخل کرلیاگیاجبکہ وزیرصحت پنجاب نے کہاہے کہ باہر علاج کرانے کی ضرورت پڑی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔سروسز ہسپتال میں زیر علاج نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 25 ہزار سے گر کر صرف 7 ہزار رہ گئے ۔پلیٹ لٹس گرنے کے باوجود
مزید پڑھیے



بیماری پیچیدہ صورت اختیار کر گئی، نوازشریف کا بیرون ملک علاج ،حکومت کا مخالفت نہ کرنے پر غور

جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
لاہور ، اسلام آباد (رانا محمد عظیم ، جہانگیر منہاس) سابق وزیراعظم کی بیماری پیچیدہ صورت اختیار کر گئی ، بیرون ملک علاج کے حوالے سے حکومت نے نواز شریف کی مخالفت نہ کرنے پر غور شروع کردیا۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت کے حوالے سے ملنے والی میڈیکل رپورٹس کے بعد اہم ترین حکومتی ذمہ داران نے یہ فیصلہ کیا کہ اگر نوازشریف علاج کیلئے باہر جانا چاہیں تو حکومت اس پر مخالفت کرنے یا فریق بننے کی بجائے عدالت کی صوابدید پر چھوڑے اور نوازشریف کی بیماری کے حوالے سے حکومتی وزرا اور ترجمانوں کو
مزید پڑھیے


نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے میں تاخیر ،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بدھ 23 اکتوبر 2019ء
لاہور(پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کوہسپتال میں منتقل کرنے میں تاخیر برتنے والوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرتاہے ،یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ قائد میاں نوازشریف کئی روز سے بیمار ہیں جبکہ ڈاکٹرز کے باربار انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کو نظر انداز کیا گیا،جس وجہ سے ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی۔، یہ ایوان مطالبہ کرتاہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کو نظر
مزید پڑھیے


نواز شریف، جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہئے تھی:سینیٹر ولید اقبال

پیر 21 اکتوبر 2019ء
لاہور( نامہ نگار خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے بدقسمتی سے ہماری سیاسی لیڈر شپ ڈکٹیٹرشپ کے دور میں پیدا ہوئی، نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہئے ۔ عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ذوالفقارعلی بھٹو کی دو کامیابیاں ہیں، ایک آئین پاکستان اور دوسرا ایٹمی پروگرام کی بنیادرکھی، بھٹو نے بھی بعد میں اختیارات سے تجاوز کیا اور آئین میں ترامیم کرائیں، یکطرفہ احتساب کا عمل جمہوری ادوار میں بھی جاری رہا، مغرب میں ضمانت کا طریقہ کار ہمارے جیسا نہیں، آرٹیکل 62 میں
مزید پڑھیے


صفدر اچانک غائب،نواز کا بیٹے کو لکھا خط بھی نہ پہنچایا

جمعرات 17 اکتوبر 2019ء
لاہور (رانا محمد عظیم )نواز شریف کے پیغام رساں ہونے کا دعویٰ کرنے والے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اچانک منظر سے کہاں غائب ہو گئے ، ن لیگی حلقوں میں اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں اہم رہنما بھی ان کی موجودگی سے لاعلم ہیں۔ با ذرائع کے مطابق صفدر ن لیگ کی اہم شخصیت کی ہدایت پر منظر سے غائب ہیں اور ان کی طرف سے یہ پراپیگنڈہ کیا گیا ہے کہ وہ مانسہرہ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں گئے ہیں اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صفدرمانسہرہ ہیں اور نہ ہی لاہور سے باہر
مزید پڑھیے


کالا پانی لے جائیں یا گوانتانامو جم کر کھڑا ہوں:نواز شریف 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

هفته 12 اکتوبر 2019ء
لاہور(اپنے نیوز رپورٹر سے ،کرائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) احتساب عدالت لاہور کے جج امیر محمدخان نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کرکے ہدایت کی کہ انہیں تفتیش میں ہونے والی پیشرفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ 25اکتوبر کو پیش کیا جائے ، حکام نے نواز شریف کو تفتیش کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز ٹھوکر نیاز بیگ منتقل کرکے ڈے کیر سینٹر کو سب جیل قرار دیدیا ، نواز شریف سے صرف تفتیشی افسر اورمجاز افراد کو ملنے اوربحیثیت سابق وزیر اعظم گھر کے کھانے کی اجازت ہو گی۔نیب
مزید پڑھیے








اہم خبریں