Common frontend top

سپریم کورٹ


پولیس افسران آئوٹ آف ٹرن پروموشن کیس؛ کیا چھاپے میں بہادری کو ترقی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ؟سپریم کورٹ

جمعه 22 جنوری 2021ء
اسلام آباد(خبرنگار) سپریم کورٹ پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پروموشن کیس میں پولیس چھاپے کے دوران بہادری دکھانے والے پولیس افسران کو ترقی دینے پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فریقین سے نام طلب کرلئے ہیں۔ دوران سماعت سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا وزارت دفاع کے بھی جواب سے تاثر ملتا ہے آؤٹ آف ٹرن پروموشن کی کوئی گنجائش نہیں لیکن پنجاب حکومت کا تحریری موقف وزارت دفاع کے موقف سے مختلف ہے ۔ بھارت میں تو کمیٹی جائزہ لیتی ہے ، ہم نے یہ بھی دیکھنا ہے دنیا میں کیا طریقہ کار اپنایا جاتا ہے
مزید پڑھیے


سینٹ الیکشن ریفرنس، اوپن بیلٹ اتنی سادہ بات نہیں، آئین کودیکھنا ہوگا:سپریم کورٹ

منگل 12 جنوری 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)جمیعت علما اسلام نے سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے بارے سپریم کورٹ میں دائر صدارتی ریفرنس پر اعتراض اٹھادیا ہے جبکہ سندھ حکومت کو معاملے پر جواب کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیدیا گیا ۔ پانچ رکنی لارجر بینچ نے سینٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے سینیٹررضا ربانی اور وکیل قمر افضل کو مقدمے میں ذاتی حیثیت میں فریق بننے کی اجازت دیدی جبکہ وکلا کی طر ف سے مدثر حسین کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے قرار دیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے جواب جمع کرادیا جبکہ
مزید پڑھیے


جب روٹی پک چکی توپوچھنا بیکار ہے آٹا کہاں سے آیا؟سپریم کورٹ؛ریٹائرمنٹ عمربڑھانے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کالعدم

جمعه 08 جنوری 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے خلاف پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے معاملہ دوبارہ جائزہ کیلئے ہائی کورٹ کو بھیجتے ہوئے قرار دیا کہ ہائیکورٹ قانون کے مطابق کیس کا فیصلہ کرے ۔جمعرات کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا سول سروس ایکٹ میں ترمیم کالعدم کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی اور آبزرویشن دی کہ قانون بنانا حکومت کاکام ہے عدالت کا کام قانون پر عمل کرانا ہے ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ
مزید پڑھیے


نیب بڑے آدمی پر ہاتھ نہیں ڈالتا، کام سے کون روکتا ہے ہمیں بتادیں :سپریم کورٹ

جمعرات 07 جنوری 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے باغ ابن قاسم کرپشن اسکینڈل کیس میں ڈاکٹر ڈنشا کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے حوالے سے متعدد سوالات اٹھائے اور جسٹس عمر عطا بندیال نے ریما رکس دیئے کہ ہم ادارے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، نیب پر سرکار کا ہی نہیں ہر طرف سے دبائوہوتا ہے ۔فاضل جج نے کہانیب کو کام سے کون روکتا ہے ، ہمیں بتاد یں کہ اس کو پکڑیں۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا ملک کے ساتھ نیب کیا کر رہا ہے ؟ ،کرتا نیب
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ کا مندر کی دوبارہ تعمیر، ذمہ داروں سے اخراجات وصول کرنے کا حکم: 30 نئی احتساب عدالتیں فعال کرنیکی ہدایت

بدھ 06 جنوری 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمی ٰنے کرک خیبر پختون خواہ میں مندر جلانے کے واقعے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے جلائے گئے مندر کی فوری تعمیر شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔تین رکنی بینچ نے اس موقع پر مندروں اور گردواروں کی زمینوں سے تجاوزات ختم کرانے اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر مقدمات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور آبزرویشن دی کہ جلائے گئے مندر کی بحالی کے تمام اخراجات وقوعہ میں ملوث ذمہ داروں سے وصول کئے جائیں۔ عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ سے ملک بھر کے مندروں
مزید پڑھیے



اوپن بیلٹ سے سینٹ الیکشن پر سیاسی اتفاق رائے کیوں نہیں؟: سپریم کورٹ،الیکشن کمیشن، ایڈووکیٹ جنرلز ودیگر کو نوٹس

منگل 05 جنوری 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے دہی ختم کرانے کے لئے دائر صدارتی ریفرنس پر ابتدائی سماعت کے بعد اٹارنی جنرل سے تحریری معروضات طلب کرلیے ہیں۔ پانچ رکنی لارجر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرل صاحبان کو نوٹسز جاری کرکے قرار دیا کہ جو جو سیاسی جماعتیں معاملے میں فریق بننا چاہتی ہیں وہ اپنا تحریری موقف عدالت میں جمع کرائے ۔عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا پرچیئر مین سینٹ،الیکشن کمیشن اور سپیکر قومی اسمبلی کو بھی نوٹسز جاری کردیئے جبکہ دوران سماعت عدالت نے سوال اٹھایا کہ جب سیاسی
مزید پڑھیے


پلے گراؤنڈ اور پارک ختم: کراچی قبرستان بن گیا، مردم شماری میں جو ہواسب نے دیکھا:چیف جسٹس

بدھ 30 دسمبر 2020ء
کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ کراچی کو قبرستان بنادیا، گلیوں میں اونچی اونچی عمارتیں بناکر پورا شہر تباہ کردیا گیا۔سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے )، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین، کمشنر کراچی اور دیگر حکام پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے پوچھا کہ ہمارے حکم پر کتنا عمل درآمد ہوا؟، وزیر اعلیٰ کو بلائیں اور کہیں رپورٹ لے کر آئیں، ڈیڑھ سال پہلے حکم
مزید پڑھیے


وزیراعظم رائے کیلئے اپنے معاونین رکھ سکتا ہے : سپریم کورٹ: تعیناتی کیخلاف اپیل خارج، ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار

هفته 19 دسمبر 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی ۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے آبزرویشن دی کہ سروس آف پاکستان میں معاون خصوصی بھی شامل ہے ۔جمعہ کو چیف جسٹس کی سربراہی مین تین رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت شروع کی تو بینچ میں شام جسٹس منیب اختر نے مقدمے کی سماعت سے معذرت ظاہر کی جس پر چیف جسٹس نے از
مزید پڑھیے


قانون کے یکساں اطلاق کے ساتھ عوامی عہدوں کا احتساب ہرصورت ہونا چاہئے: سپریم کورٹ

جمعه 18 دسمبر 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے نیب کی غیرجا نبداری پر سوالات اٹھاتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ کوئی معمولی الزامات پر گرفتار ہوجاتا ہے اورکوئی سنگین جرم کرکے بھی آزاد گھومتا ہے ۔3رکنی بینچ نے جمعرات کو جعلی بینک اکائونٹ کیس میں نامزد 2ملزموں ڈاکٹر ڈنشا اور جمیل بلوچ کی ضمانت کے مقدمے کی سماعت کے دوران انکی گرفتاری سے متعلق نیب کی پالیسی پر سخت تنقید کی اور ادارے کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا۔ عدالت نے ملزموں کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کا حکم دیا جبکہ دو ہفتوں میں گرفتاریوں کی پالیسی اور یکساں سلوک سے
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: خیبر پختونخوا کے اساتذہ بحال کرنے کا فیصلہ معطل، صوبائی حکومت کی اپیل منظور

جمعرات 17 دسمبر 2020ء
اسلام آباد (خبر نگار) عدالت عظمی ٰنے خیبر پختونخوا(کے پی کے ) میں برطرف کئے گئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے بارے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے برطرف اساتذہ بحال کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی اورمقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ۔عدالت نے قرار دیا کہ سرمائی تعطیلات کے بعد اپیل پر سماعت کی جائے گی۔بدھ کو کیس کی سماعت ہوئی تو ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے عدالت کے استفسار پر کہا
مزید پڑھیے








اہم خبریں