Common frontend top

سپریم کورٹ


حد کراس نہ کریں: سپریم کورٹ،سرینا عیسیٰ کی معذرت

بدھ 09 دسمبر 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے ریفرنس کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بنچ پر اعتراض کے معاملے کا آپس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بنچ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی کی استدعا پر جسٹس قاضی فائز عیسی ٰاور دیگر کی نظر ثانی درخواستوں پر مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔دوران سماعت عدالت نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ کی طرف سے چیف جسٹس پاکستان پر اٹھائے گئے سوالات پر اعتراض کیا اور جسٹس
مزید پڑھیے


ہر ریفرنس میں90روز ریمانڈ ظلم؛ نیب ملزموں کو ہراساں، اختیارات کا غلط استعمال نہ کرے : سپریم کورٹ

جمعه 04 دسمبر 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے ایک الزام میں ایک سے زائد ریفرنسز بنانے سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے پراسیکوٹر جنرل نیب کو معاونت کے لیے طلب کرلیا ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دوران سماعت نیب کی طرف سے ملزمان کولمبے عرصے تک زیر حراست رکھنے اور طویل ریمانڈ لینے پر سوالات اٹھائے اور جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ نوے نوے روز ہر ریفرنس میں ریمانڈ تو ظلم ہے ۔عدالت نے مقدمے کے تمام فریقین کو تحریری معروضات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ جنوری میں کیس
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: چیئرمین این ایچ اے سے پٹرول پمپس لیز، حاصل فنڈز کی تفصیلات طلب

جمعرات 03 دسمبر 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار) سپریم کورٹ نے سرکاری اراضی پر پٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق از خود نوٹس کیس میں چیئرمین این ایچ اے سے پٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ بتایا جائے کہ این ایچ اے کو حاصل ہونیوالا ریونیو کہاں خرچ کیا جاتا ہے ، اور یہ بھی بتایا جائے کہ این ایچ اے کے ملازمین کے نام پیٹرول پمپس لیز پر تو نہیں دیئے گئے ۔عدالت نے لیز کی کاپیاں اور حاصل ہونیوالے فنڈ کی تفصیلات چار ہفتوں میں پیش کرنے کا حکم دیا
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: بلین ٹری منصوبے کا نوٹس؛ سندھ کے معاملات کچھ اور،جوفنڈزملتے ،چوس لئے جاتے ہیں: چیف جسٹس

بدھ 02 دسمبر 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے حکومت کے 10ارب درخت لگانے کے منصوبے کا نوٹس لیتے ہوئے 10بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے منگل کو دریاؤں اور نہروں کے کناروں پر شجرکاری سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے بلین ٹری منصوبہ کے تحت درخت لگانے کے حوالے سے سوالات اٹھائے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پروفاقی سیکرٹری پلاننگ اورچاروں صوبوں کے سیکرٹریز جنگلات کو طلب کر لیا جبکہ چیف جسٹس نے آبزرویشن دی کہ ملک بھر میں موجود مجسٹریٹس کے ذریعے درخت لگنے کی تصدیق کر
مزید پڑھیے


ارکان پارلیمنٹ کی سرکاری کمپنیوں کے بورڈز میں شمولیت کا معاملہ سپریم کورٹ بھیجنے کافیصلہ

بدھ 02 دسمبر 2020ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)وفاقی حکومت کابینہ ارکان اور ارکان پارلیمنٹ کے سرکاری کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شمولیت اور799خلاف قانون تعینات ہونیوالے افسران کا معاملہ سلجھانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل63(1) کے ذیلی سیکشن ’’ای اور کے ‘‘کی تشریح اور 799سرکاری افسران کی خلاف قانون تعیناتی کی گتھی سلجھانے کیلئے سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجنے کی منظوری دیدی ہے ۔ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کی قانونی رائے کے باوجود کابینہ ممبران اور ارکان پارلیمنٹ کی سرکاری کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے کی دیرینہ خواہش ختم نہیں ہوسکی۔ وفاقی کابینہ نے ارکان
مزید پڑھیے



لیوی ٹیکس کو مکمل معطل نہیں کرسکتے :سپریم کورٹ، صنعتی مالکان کو ٹیکس کا50فیصد جمع کرانے کا حکم

جمعه 27 نومبر 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمی ٰنے صنعتوں پر اضافی ٹیکس کے خلاف دائر درخواستیں باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے درخواست گزار صنعتی مالکان کو لیوی ٹیکس کا پچاس فیصد جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔تین رکنی بینچ نے انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001کی سیکشن بی کے خلاف دائر درخواستوں پر ابتدائی سماعت کے بعد لیوی ٹیکس کا پچاس فیصد جمع کرانے والوں سے ریکوری کے لیے کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے لیوی ٹیکس فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا مسترد کی ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا لیوی ٹیکس کو مکمل طور پر
مزید پڑھیے


ایک کلرک حکومت کا اربوں کا کام خراب کر دیتا :چیف جسٹس، جج سے ملاقات کی کوشش کے ملزم کی معافی منظور

بدھ 25 نومبر 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)مقدمہ کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل سے ان کے گھر میں ملاقات کی کوشش کرنے والے توہین عدالت کے ملزم کی غیر مشروط معافی عدالت عظمیٰ نے منظور کرکے ان پر ایک لاکھ روپیہ کا جرمانہ عائد کردیا ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے مقدمے کے سلسلے میں جج تک رسائی کے معاملہ پر سماعت کرتے ہوئے ملزم کامران بنگش پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور آبزرویشن دی کہ ایک سائل نے اپنے مقدمے کیلئے جج کو گھر پر اپروچ کرنے کی جرات کیسے
مزید پڑھیے


قانون کے طالبعلموں کیلئے میرٹ بنانے کا اختیار ایچ ای سی اور پاکستان بار کونسل کا ہے :سپریم کورٹ

منگل 24 نومبر 2020ء
اسلام آباد (خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے قانون کی تعلیم میں اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قانون کے سٹوڈنٹس کیلئے میرٹ میں کمی وبیشی کرنا پاکستان بار کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )کا اختیار ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نئے رجسٹرڈ ہونے والے وکلا کو پریکٹس کرنے کی عبوری اجازت دیدی لیکن کورونا وبا کے باعث بغیر انٹری ٹیسٹ اور لا گیٹ ٹیسٹ میں 50 فیصد سے کم نمبر لینے والے وکلا کو ووٹ کا حق دینے کے بارے میں صوبائی بار
مزید پڑھیے


بیوروکریسی جو چاہے کرے، قاعدہ قانون بھی نہیں دیکھتی: سپریم کورٹ؛ محکمہ سیاحت سندھ میں کرپشن کے ملز م کی ضمانت

جمعه 06 نومبر 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے محکمہ آبپاشی حکومت سندھ اور ریونیو بورڈ کے درمیان اراضی کے تنازع کا مقدمہ نمٹاتے ہوئے کلیکٹر لینڈ کو بھیج دیا ۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کلکٹر لینڈ کو معاملہ قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی جبکہ اراضی سے متعلق صوبے کے قوانین میں غیر معروف الفاظ کے استعمال پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ الفاظ کو عام فہم بنانے کی ہدایت کی۔سینئر ممبر ریونیوبورڈ سندھ کی طرف سے محکمہ آبپاشی کے پلانٹس کی اراضی سندھ حکومت کی ملکیت میں دینے سے متعلق محکمہ آبپاشی سندھ
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: گیس سیس فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں مسترد،وصولی60اقساط میں کرنے کاحکم

منگل 03 نومبر 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف دائر نظرثانی کی تمام درخواستیں خارج کر دی ہیں۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جی آئی ڈی سی کی مد میں بقایاجات 24 کے بجائے 60 برابر اقساط میں وصول کرنے اور عدالتی فیصلے کے بعد حکومت کی طرف سے گیس انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی۔ وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیئے کہ خیبرپختونخوا میں قدرتی گیس کی پیداوار سرپلس ہے ، قانون یہ کہتا ہے کہ جہاں سے گیس پیدا ہوگی
مزید پڑھیے








اہم خبریں