Common frontend top

سپریم کورٹ


نیب منظور نظر لوگوں کو چھوڑدیتا، سلیکٹڈ احتساب تشویش کا باعث بنتا ہے : سپریم کورٹ

هفته 26  ستمبر 2020ء
اسلام آباد(خبرنگار )سپریم کورٹ نے بینک ڈیفالٹ کے ملزم ارشد علی کی بریت کے خلاف نیب کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ہے ۔ دوران سماعت جسٹس قاضی محمد امین نے نیب پراسیکوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہزاروں لاکھوں لوگ بینکس کے ڈیفالٹرز ہیں کیا نیب نے سب کے خلاف کارروائی کی ؟ نیب نے کتنے بینک نادہندگان کے خلاف ریفرنسز بنائے ؟ یہ کیس نیب کے دائرے میں نہیں آتا،احتساب کے عمل میں پسند نا پسند نہیں ہونی چاہیے ، احتساب کا عمل صرف قانون کے مطابق ہی ہونا
مزید پڑھیے


سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

جمعه 25  ستمبر 2020ء
اسلام آباد(خبرنگار) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ سندھ حکومت نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے 11 انڈر پاسز کا سروے کر لیا ہے باقی 13 انڈر پاسز کا بھی سروے جلد ہوجائے گا، ایف ڈبلیو او ہمیں ڈیزائن اور لاگت بتائے گا تو کنٹریکٹ ایوارڈ ہو جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انڈر پاسز اور اوور ہیڈ بریجز کی تعمیر سٹیٹ آف دی آرٹ ہونی چاہئے ، تعمیرات ایسی نہ ہو جو شہر میں دھبہ بن جائے ۔ دوران سماعت ریلوے
مزید پڑھیے


عدالت نیب کو تحقیقات سے کیسے روک سکتی ہے ؟ سپریم کورٹ؛ کرپشن کرپشن ہے چاہے روپے کی ہو یا کروڑ کی:جسٹس یحییٰ

جمعه 18  ستمبر 2020ء
اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے نیب انکوائری کے خلاف سابق ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلیم حسن کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی ہے اور نیب کو ملزم کیخلاف انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔درخواست پر دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔اس موقع پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سوال اٹھایا کہ عدالت نیب کو تحقیقات سے کیسے روک سکتی ہے ؟، تحقیقات کیخلاف عدالت سے رجوع ہی نہیں کیا جا سکتا،تحقیقات ہونے دیں کیس بنتا ہو تو ہی ریفرنس دائر ہوگا۔سپریم کورٹ نے نندی پورپاور پلانٹ فرنس آئل خور دبرد کیس میں نامزد
مزید پڑھیے


ماحولیات صوبائی معاملہ ، وفاق صرف اسلام آباد تک معاملات دیکھ سکتا ہے : سپریم کورٹ

جمعرات 17  ستمبر 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمی ٰنے خیبر پختونخوا پاور کرشرانسٹالیشن رجسٹریشن رولز 1998میں ترمیم کو کالعدم کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرلی ہے ۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ صوبائی حکومت نے کرشنگ کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے متعین کردہ معیار کو اپنایا جس پر جسٹس منیب اختر نے ریما رکس دیئے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد کنکرنٹ لسٹ ختم ہوگئی ،ماحولیات اب صوبائی معاملہ ہے اور وفاقی حکومت صرف اسلام آبادکی حد تک ماحولیات کے معاملات کو دیکھ سکتی ہے
مزید پڑھیے


قیدیوں کو اچھا انسان بننے کا موقع ملنا چاہئے ورنہ پکے دہشتگرد بن جائینگے :سپریم کورٹ،اسلامی دانشوروں سے معاونت طلب

بدھ 16  ستمبر 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے افراد کی سزائوں میں کمی سے متعلق مقدمے میں اسلامی علوم اور قوانین کے ماہرین کی رائے لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ فساد فی الارض کے نکتے پر اسلامی دانشورعدالت کی معاونت کرے ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کرتے ہوئے معاونین مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جیلوں میں قید دہشتگردی کے مجرموں کی سزائوں میں کمی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ جج جسٹس عمر عطا
مزید پڑھیے



بھرتی کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی کارروائی سیاسی سٹنٹ،نیب کارروائی جاری رکھے :سپریم کورٹ

منگل 15  ستمبر 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے سندھ ریزرو پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کے حوالے سے کیس میں نیب کو ایس پی غلام نبی کیریو کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے ۔سپریم کورٹ میں سندھ ریزو پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریما رکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صرف چھوٹے افسران کو جبری ریٹائر کیا، بڑے افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔چیف جسٹس نے کہا ملوث افسران کیخلاف کارروائی بھی سیاسی سٹنٹ ہی لگتی ہے
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ کو وفاق، صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا اختیار ہے: چیف جسٹس

جمعه 04  ستمبر 2020ء
اسلام آبا(خبر نگار)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے نیشنل ڈیفنس اینڈ وار کورس 2021 کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا عدالتی نظام بہتری کی طرف گامزن ہے ۔انھوں نے وار کورس کے شرکا کو خوش آمدیدکرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کا اپنا عدالتی نظام ہے جو وقت کے ساتھ پنپ رہا ہے ،ملک کا آئین سپریم کورٹ کو وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا اختیار دیتا ہے ۔انھوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں آپ کی آمد کا مقصد ملک کے عدالتی
مزید پڑھیے


سرکاری ملازم کا مس کنڈکٹ ثابت ہوجائے تو پھر کسی نرمی کا مستحق نہیں: سپریم کورٹ

اتوار 30  اگست 2020ء
اسلام آباد(غلام نبی یوسف زئی)عدالت عظمی ٰنے سرکاری ملازمین کے مس کنڈکٹ کے معاملات سے متعلق پنجاب سروس ٹربیونل کے نرم فیصلوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جب ایک دفعہ کسی سرکاری ملازم کی مس کنڈکٹ ثابت ہوجائے تو پھر وہ کسی نرمی کا مستحق نہیں ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجا زلاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ضلع جھنگ میں270کینال سرکاری زمین پرائیویٹ شخص کے نام منتقل کرنے کے مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے نامزد ملزم پٹواری اللہ بخش کو بحال کرنے کاپنجاب سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم کردیا ہے
مزید پڑھیے


صدارتی نظام رائج کر نے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دا ئر

جمعه 28  اگست 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)ملک میں صدارتی نظام رائج کر نے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دا ئر کر دی گئی ہے ۔درخواست ہم عوام پاکستان پارٹی نے آرٹیکل 184/3کے تحت دائر کی ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پارلیمانی نظام حکومت ناکام ہوچکا ہے ۔ عدالت وزیراعظم کو ملک میں صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کرانے کا حکم دے ۔ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے صدارتی نظام ناگزیر ہے ، پارلیمانی نظام حکومت میں ارکان پارلیمنٹ ذاتی مفادات کے لیے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے


نجی اداروں کے کیڈٹ لفظ استعمال کا جائزہ لیں گے :سپریم کورٹ

منگل 25  اگست 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے نجی کیڈٹ کالجز کی جانب سے ’’کیڈٹ ‘‘ کا لفظ استعمال کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہاس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کیا قانون پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو کیڈٹ کا لفظ استعمال کرنے کا اجازت دیتا ہے یا نہیں؟۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اگلی سماعت پر درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے اور عدالت کی معاونت کرنے کی ہدایت کی۔دوران سماعت جسٹس قاضی محمد امین احمد نے ریما رکس دیئے کہ آئین کے مطابق نجی آرمی
مزید پڑھیے








اہم خبریں