Common frontend top

سپریم کورٹ


عوام مشکل حالات کا سامنا کررہے؛ گورننس مہنگی، حکومتی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر عدالتوں پر بوجھ پڑ رہا : چیف جسٹس

جمعه 14 جنوری 2022ء

اسلام آباد (خبرنگار) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ بطور چیف جسٹس مجھ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آئین کی عملداری کرائیں،گورننس بہت پیچیدہ، مہنگی اور مشکل ہو چکی ہے ،پاکستان کے عوام مشکل حالات اور مسائل کا سامنا کر رہے ہیں،لوگوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی، چھوٹی اور عام چیزیں جو حکومت کو کرنے چاہیے وہ نہیں کر رہی۔ سابق جج شبر رضا رضوی کی کتاب کی تقریب رو نمائی سے خطاب کر تے ہوئے انہو ں نے کہا کہ سڑکیں بنانا، لوگوں کو قانونی تعمیرات کر کے دینے تک کی بنیادی ذمہ
مزید پڑھیے


جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری

جمعه 14 جنوری 2022ء

اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) جسٹس عمر عطا بندیال نئے چیف جسٹس پاکستان ہوں گے ،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی۔صدر مملکت عارف علوی نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی،جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی 2 فروری 2022 سے موثر ہوگی،موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022 کو ریٹائر ہو جائیں گے ،جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔


مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: اردو کو سرکاری زبان رائج نہ کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب، پنجابی کی عدم ترویج پر اظہارتشویش

جمعرات 13 جنوری 2022ء
اسلام آباد (خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کے معاملے میں وزارت تعلیم سے جواب طلب کرلیا ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب میں پنجابی لٹریچر نہ پڑھائے جانے پرصوبائی حکومت سے بھی جواب طلب کر لیا۔ دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے
مزید پڑھیے


زمین صرف تعلیمی، مذہبی یارفاہی مقاصدکیلئے دی جاسکتی:سپریم کورٹ؛ کے ایم سی ایمپلائزکوآپریٹو سوسائٹی کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ

بدھ 12 جنوری 2022ء
اسلام آباد، کراچی (سٹاف رپورٹر، آن لائن، این این آئی)سپریم کورٹ نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر تے ہوئے کے ایم سی ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو کی گئی 200 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دیدی۔ عدالت عظمیٰ نے مزکورہ معاملہ پر سندھ حکومت کی جانب سے دی گئی منظوری بھی غیر قانونی قرار دیدی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ کے ایم سی نے گٹر باغیچہ کی 200 ایکڑ زمین اپنے 80 فیصد ملازمین کو الاٹ کی، سندھ حکومت کی جانب سے منظوری بظاہر
مزید پڑھیے


جوڈیشل کمیشن: جسٹس عائشہ ملک کوسپریم کورٹ کا جج لگانے کی سفارش، وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

جمعه 07 جنوری 2022ء
اسلام آباد، کراچی(خبر نگار، سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن نے کثرت رائے سے خاتون کو سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کرنے کی سفارش کردی ہے ۔پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی ملک کی تاریخ کی پہلی خاتون جج ہونگی ۔جمعرات کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں نو رکنی جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں مقرر کرنے کا جائزہ لیا ۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سمیت جوڈیشل کمیشن کے پانچ ارکان نے نامزدگی کی حمایت جبکہ چار نے مخالفت کی،چیف
مزید پڑھیے



سپریم کورٹ نے چھاؤنیوں میں نجی تعلیمی ادارے بندکرنے کے فیصلے پرعملدرآمد روکدیا

جمعرات 06 جنوری 2022ء
اسلام آباد، راولپنڈی(خبر نگار ، رپورٹر 92 نیوز) عدالت عظمیٰ نے ملک بھر میں چھائونیوں کے علاقوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ۔ گزشتہ روز جسٹس اعجا زالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈایریاز سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بے دخلی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرکے کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ۔ فیصلہ سنتے
مزید پڑھیے


وکلا فائلیں تک پڑھ کر نہیں آتے، کیس کیسے چلائیں؟ سپریم کورٹ

جمعرات 30 دسمبر 2021ء
کراچی (سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے تعلقہ ہالہ قاسم آباد میں دریا کی زمین الاٹمنٹ سے متعلق وکلا کو تیاری اوراراضی تنازع پرعدالتوں کے فیصلوں کو کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیدیا،بدھ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دو رکنی بینچ نے تعلقہ ہالہ قاسم آباد میں دریا کی زمین الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت کی،وکلا کی تیاری نہ ہونے پرجسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اظہارناراضی کیا اور ریمارکس دیئے کہ وکلا فائلیں تک پڑھ کرنہیں آرہے ،کیس کیسے چلائیں،متعلقہ دستاویزات کیس سے منسلک نہ کرنے پرجسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے برہمی کا اظہارکیا،عدالت نے شعاع النبی اورمکیش کمارکو تیاری کرنیکی ہدایت
مزید پڑھیے


بھرتی کیلئے اشتہار،ٹیسٹ،میرٹ ضروری؛ یقینی بنائینگے سرکاری تقرریاں پچھلے دروازے سے نہ ہوں: سپریم کورٹ

جمعه 17 دسمبر 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار)سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین کی بحالی ایکٹ کو کالعدم کرنے کیخلاف دائر نظر ثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ فیصلہ آج جمعہ صبح 11بجے سنایا جائے گا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے اٹارنی جنرل کوکالعدم قانون پر دلائل کا ایک اور موقع دیا اور آبزرویشن دی کہ عدالت نے فیصلہ حکومتی تجاویزنہیں آئین و قانون پر کرنا ہے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریما رکس دئیے کہ زیر غور مقدمہ نظر ثانی کا ہے لیکن مکمل انصاف دینے اور مفاد عامہ میں اسے
مزید پڑھیے


سندھ کی عدالتوں میں بھرتیوں کا جائزہ، سپریم کورٹ کا کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ:تمام ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم

هفته 11 دسمبر 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائیکورٹ کی ماتحت عدلیہ میں بھرتیوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو بھرتیوں کا تمام ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم دیا اور قرار دیا کہ کمیٹی بھرتیوں کا جائزہ لے گی ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگلے مہینے تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں مبینہ خلاف ضابطہ بھرتیوں کے خلاف ایڈوکیٹ شمس الاسلام کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے بھرتیوں کے
مزید پڑھیے


ایکٹ کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی؛ عدالتی فیصلے کیخلاف قانون سازی نہیں ہوسکتی: سپریم کورٹ

جمعرات 09 دسمبر 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار)سپریم کورٹ نے ایکٹ 2010اور آرڈیننس کے تحت بحال ہونے والے سرکاری ملازمین کی الگ الگ فہرستیں اٹارنی جنرل سے طلب کرلی ہیں۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے برطرف ملازمین کی بحالی کے ایکٹ کو کالعدم کرنے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستوں پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی جو ملازمین ایکٹ کے تحت بحال ہوئے اور جو آرڈیننس کے تحت، ان کی الگ الگ فہرستیں مرتب کرکے جمع کریں۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے بحال ہونے والے ملازمین کی الگ
مزید پڑھیے








اہم خبریں