Common frontend top

سپریم کورٹ


بغیر ٹیسٹ انٹرویو بھرتیاں کرکے ریلوے کا بیڑا غرق کردیا :سپریم کورٹ

جمعه 02 جولائی 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے پاکستان ریلوے کے گریڈ 17کے 15کنٹریکٹ افسران کی مستقلی سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران آبزرویشن دی ہے کہ بغیر ٹیسٹ انٹرویو بھرتیاں کرکے پاکستان ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے ۔چیف جسٹس گلزار احمدکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ریلوے کے 15 ٹیکنیکل کنٹریکٹ افسران کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن(ایف پی ایس سی) ٹیسٹ کوالیفائی کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا ہے
مزید پڑھیے


محلے میں قتل کی وجہ سب کو معلوم، پولیس کو نہیں ، یہ رویہ ناقابل برداشت: سپریم کورٹ

منگل 29 جون 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے کم عمری کی بنیاد پر قتل کے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ۔ملزم صاحب اللہ کی ضمانت کے مقدمے پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی اور ملزم کو کم عمری کا فائدہ دیتے ہوئے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے ملزم کی عمر کا تعین نہیں کیا اور ضمانت کی درخواست مسترد کی حالانکہ فراہم کردہ ثبوت کے مطابق وقوعہ کے وقت
مزید پڑھیے


وفات پر طبی وجوہات کا بہانہ بناکرانشورنس ادائیگی روکی نہیں جاسکتی: سپریم کورٹ

اتوار 27 جون 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے لائف انشورنس سے متعلق ایک مقدمے کا فیصلہ کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ انشورنس پالیسی لینے والا شخص فوت ہونے کے بعد ان کے ورثا کا دعویٰ تکنیکی اعتراضا ت لگا کر مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے متوفی عبد الرحمان کے بیٹے عطاالرحمان کو لائف انشورنس کی رقم ادا کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی اپیل خارج کردی ہے اور قرار دیا ہے
مزید پڑھیے


ادویات، ویکسین خریداری بے قاعدگی؛ بیوروکریٹ ایسا ریکارڈکیوں چھوڑے گاکوئی بھی اسکے پیچھے پڑجائے : سپریم کورٹ

جمعرات 24 جون 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے ادویات اور ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے قاعدگیوں میں ملوث بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ کے ایم ایس عبدالغفار بلوچ کی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہے ۔جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔دوران سماعت ملزم کی طرف سے وکیل کامران مرتضیٰ پیش ہوئے اور نیب کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان کے موئکل کا ویکسین کی خرایدری سے کوئی تعلق نہیں تاہم عدالت نے اس موقف سے اتفاق نہیں کیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست
مزید پڑھیے


سٹیل مل 2015 ئسے بند، ملازمین کو ترقی کس بات کی دی جائے ؟: سپریم کورٹ

هفته 19 جون 2021ء
کراچی (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ترقی سے متعلق اسٹیل مل ملازمین کی اپیل مسترد کردی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سٹیل مل ملازمین کی ترقی سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا سٹیل مل 2015 سے بند پڑی ہے ، ترقی کس بات کی دی جائے ؟ آپ لوگوں کو بیٹھے بیٹھے تنخواہیں مل رہی تھیں، سٹیل مل چلانے کیلئے پیسے تک نہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگ نوکریاں بھی کہیں اور کرتے ہوں گے ۔جس پر ملازمین نے کہا سٹیل مل کا
مزید پڑھیے



کراچی کیخلاف بہت بڑی سازش ہوئی، شہربرباد کردیا گیا:چیف جسٹس،سرکاری اراضی واگزار کرانے ،نسلہ ٹاور فوری گرانے کا حکم

جمعرات 17 جون 2021ء

کراچی (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی استدعا مسترد کردی، اورنگی اورگجرنالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے اورنگی اورگجرنالہ پرمتبادل پلان بھی طلب کرلیا۔ بدھ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے کراچی رجسٹری میں اورنگی اورگجرنالہ آپریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے استفسار کیا گیا کہ ایڈمنسٹریٹر صاحب،آپ بتائیں اب تک گجرنالہ آپریشن میں کیاکیا؟آپ کو 2 دن دیئے گئے تھے ، ایڈمنسٹر یٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا تجاوزات بہت زیادہ ہیں اس لئے مزید مہلت کی
مزید پڑھیے


عالمی بینک اور آئی ایم ایف سے قرض لیکرتنخواہیں،پنشن دینا خطرناک :چیف جسٹس

بدھ 02 جون 2021ء

اسلام آباد(خبر نگار) محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کی پنشن سے متعلق تنازعے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف سے قرض لے کر تنخواہیں اور پنشن دینا خطرناک ہے ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے ملازم فضل مختار کی پنشن سے متعلق اپیل مسترد کردی جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری ادارے تنخواہیں اور پنشن دینے کے بھی قابل نہیں ۔چیف جسٹس نے کہا خیبر پختونخوا کے لوگوں کو ملازمتوں پر لگا کرسرکاری اداروں کو بھر
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: کورٹ مارشل کیخلاف سابق لیفٹیننٹ کی اپیل مسترد، سرکاری وکیل کی تیاری نہ ہونے پر سخت برہمی

جمعه 07 مئی 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے سابق فوجی افسر کے کورٹ مارشل کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے اور قرارد یا ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت فوجی اہلکار کے خلاف کیس کورٹ مارشل کا ہی بنتا ہے ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قتل کے الزام میں فوجی عدالت سے سابق فوجی افسرلیفٹیننٹ عاصم کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی ۔دوران سماعت درخواست گزار فوجی افسر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا زیر غور مقدمہ کورٹ مارشل کا نہیں بنتا کیونکہ جس وقت قتل کا وقوعہ ہوا تو ان
مزید پڑھیے


سندھ پر اتنا پیسہ خرچ ہوتاتو پیرس بن جاتا: این ڈی ایم اے کی ہر چیز میں گڑ بڑ ،سکینڈل قبول نہیں کرینگے :سپریم کورٹ

جمعرات 06 مئی 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے این ڈی ایم اے اور سندھ حکومت کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رپورٹس کو غیر تسلی بخش قراردیا ہے ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اگلی سماعت پر چیئر مین این ڈی ایم اے کو طلب کرتے ہوئے ان سے وضاحت مانگی ہے جبکہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔چیف جسٹس نے ریما رکس دیئے کہ این ڈی ایم اے کی ہر چیز میں
مزید پڑھیے


خطا پر کسی سیاستدان کو تاحیات نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا :سپریم کورٹ: جی ایم سول ایوی ایشن کو پنشن دینے کا حکم معطل

منگل 04 مئی 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار )سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ محض خطاء کو بددیانتی شمار کرکے کسی سیاست دان کو تاحیات نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کی شمعونہ بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ تا حیات نااہلی کے لیے بددیانتی کا ثابت ہونا ضروری ہے ۔ فیصلہ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے تحریر کیا ہے جس میں عمران خان، جہانگیر ترین نااہلی کیس فیصلے سمیت شیخ رشید اور خواجہ آصف نااہلی کیس کا حوالہ دیا گیا ہے اور قرار دیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں