Common frontend top

سپریم کورٹ


سپریم کورٹ: ہری پور سیمنٹ فیکٹری کیلئے زمین حصول پر وفاقی، خیبر پختونخوا حکومت سے جواب طلب

جمعه 30 اپریل 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے ہری پور میں سیمنٹ فیکٹری کیلئے سرکاری سطح پر زمین کے حصول کے معاملے پر وفاقی اورخیبر پختونخوا حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سیمنٹ فیکٹری کے لیے سرکاری سطح پر حاصل کی گئی زمین کی قیمت میں اضافہ کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومت بتائے سیمنٹ فیکٹری کیلئے زمین کے حصول کا طریقہ کار کیا تھا۔عدالت کے استفسار پر صوبائی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا
مزید پڑھیے


فیصلہ کریں عدالتی حکم ماننا ہے یا صدارتی آرڈر: چیف جسٹس، ڈی جی ایف آئی اے کی سرزنش

بدھ 21 اپریل 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے میں بھرتیوں سے متعلق عدالتی حکم کی بجائے صدارتی حکم ماننے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایف آئی اے کی رپورٹ مستردکردی، چیف جسٹس گلزار احمد نے ایف آئی اے کی طرف سے 1990 میں بھرتی کئے گئے 60 انسپکٹرز سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے کی سرزنش کرتے ہوے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے فیصلہ کریں عدالتی حکم ماننا ہے یا صدراتی آرڈر،ڈی جی نے صدر کی خدمت کرنی ہے تو جاکر کریں،قانون کی خدمت کرنی ہے تو
مزید پڑھیے


کرک سمادھی کی تعمیر کیلئے وقف املاک بورڈ 38 ملین ادا کرے : سپریم کورٹ،مندر، گوردواروں کی رپورٹ دوبارہ طلب

منگل 20 اپریل 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار، این این آئی)سپریم کورٹ نے کرک میں ہندو سمادھی جلانے اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق از خود نوٹس میں ملک بھر میں مندر اور گوردواروں سے متعلق رپورٹ دوبارہ جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے کرک میں ہندو سمادھی جلانے سے متعلق 15 فروری کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے ، جس کے مطابق ملتان میں پر ہلاد مندر کی بحالی سے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کیا گیا ہے ۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے سپریم کورٹ
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: قبائلی علاقوں میں حراستی مراکز فیصلے کیخلاف اپیل جلد مقرر کی ہدایت

بدھ 07 اپریل 2021ء
اسلام آباد(غلام نبی یوسف زئی)سپریم کورٹ نے وفاق اور خیبر پختونخواہ حکومت کے زیر انتظام سابقہ قبائلی علاقوں میں واقع حراستی مراکز کو غیر قانونی قرار دینے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نظام عدل ریگولیشن سے متعلق ایک مقدمے میں قرار دیا ہے کہ وہ مقدمات جن کا تعلق بنیادی انسانی حقوق سے ہو اور سپریم کورٹ نے ان مقدمات میں حکم امتناعی جاری کیا ہو تو ان مقدمات کو لمبے عرصے تک
مزید پڑھیے


ججوں کے آئینی حدود سے تجاوزکے رجحان کو روکنا ہوگا: سپریم کورٹ: میپکو بھرتی کیس میں ہائیکورٹ فیصلہ معطل

بدھ 31 مارچ 2021ء
اسلام آباد (خبرنگار ) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ عدالتوں کا انتظامی امور میں مداخلت اختیارات کے تقسیم کے سہ فریقی آئینی اصولوں کے خلاف ہے ۔ عدالت نے میپکومیں بھرتیوں کے کیس میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ججز کے آئینی حدود سے تجاوز کرنے کے رجحان کو روکنا ہوگا،جج کو جذبات میں آنے کے بجائے قانون کے دائرے میں رہنا چاہئے ،سپریم کورٹ نے میپکو میں بھرتیوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے ۔ہائی کورٹ نے محمد الیاس نامی شخص کو بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ
مزید پڑھیے



تحفظات دورکئے بغیر کالا باغ ڈیم کیسے بنے گا؟: سپریم کورٹ ،مہمند ڈیم، بیراج تعمیر سے تحفظات دورہوجائینگے :چیئرمین واپڈا

بدھ 31 مارچ 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے دیا بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق کسی کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے ڈیم کے لیے ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔منگل کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نے 240 ارب روپے ادا کرنے ہیں جو نہیں ادا کئے جا رہے ۔دوران سماعت جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیا کہ صوبوں کے تحفظات دور کیے بغیر کالاباغ ڈیم کیسے بنے گا؟ ۔جس کے جواب میں چیئرمین واپڈا نے کالا باغ ڈیم پر عدالت کو
مزید پڑھیے


چیف جسٹس کالاہور ہائیکورٹ کے انسداد دہشتگردی مقدمہ فیصلہ پر از خود نوٹس؛ ڈینیئل قتل کیس کاتفصیلی فیصلہ جاری

هفته 27 مارچ 2021ء
اسلام آباد( خبر نگار)چیف جسٹس گلزار احمد نے لاہور ہائیکورٹ کے انسداد دہشت گردی کے مقدمہ میں دئیے گئے فیصلہ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے معاملہ سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے ۔بورے والا کے حوالے سے انسداد دہشت گردی سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے 2019 کے اپنے فیصلہ میں فوجداری مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردی تھی۔سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ملزم احمد عمر شیخ کو بری کرنے کا 95 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے
مزید پڑھیے


ڈسکہ ری الیکشن: 2 ہیوی ویٹس کی لڑائی ہے ، بھگت عوام رہے ہیں: سپریم کورٹ

جمعرات 25 مارچ 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ درخواست 23پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کے لیے دائر کی گئی تھی اور الیکشن کمیشن نے پورے حلقے میں ازسر نو ضمنی الیکشن کرانے کا فیصلہ دیا ؟۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی مزید سماعت آج جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ سماعت آج مکمل کرلی جائے گی ۔عدالت نے لیگی امیدوار نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو آج تیاری
مزید پڑھیے


الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور جواب اہم: ڈسکہ الیکشن پر آئی جی، چیف سیکرٹری کیسے سوسکتے تھے ؟ سپریم کورٹ

هفته 20 مارچ 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار) سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کردی ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرتے ہوئے آبزرویشن دی کہ این اے 75میں ضمنی انتخاب کے بارے الیکشن کمیشن کا تفصیلی فیصلہ اور جواب اہمیت کے حامل ہیں۔جسٹس منیب اختر نے ریما رکس دیئے کہ دوبارہ الیکشن کا حکم معطل کر بھی دیں تو کچھ نہیں ہوگا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا بہتر ہے ابھی ایسے
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: این اے 75ڈسکہ کا نقشہ، لاپتہ پریذائیڈنگ افسروں کے پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات پیش

جمعه 19 مارچ 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کاپولنگ اسٹیشنز کے مطابق نقشے اور دیگر تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جمع کی گئی رپورٹ میں لاپتہ پریزائیڈنگ افسران کے پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات بھی پیش کردہ نقشے میں شامل ہیں جبکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کو صبح 4 بجے 22 منٹ میں 7 فون کیے لیکن جواب نہ ملا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری کو تمام کالز 20 فروری کی صبح کی گئیں۔ رپورٹ میں الیکشن کمیشن نے دیگر افسران کو
مزید پڑھیے








اہم خبریں