Common frontend top

سپریم کورٹ


سپریم کورٹ:اسلام آباد، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

بدھ 17 مارچ 2021ء
اسلام آباد ( غلام نبی یوسف زئی) عدالت عظمیٰ نے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے انعقاد میں تاخیر جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کوقبل از وقت تحلیل کردینے اور اس حوالے سے ایک نیا آرڈیننس جاری کرنے سے متعلق مقدمہ کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ بلوچستان،سندھ اورخیبرپختونخوا ء کی حدتک الیکشن کمیشن اورمتعلقہ حکومتی انتظامیہ کو جلد از جلد بلدیاتی انتخابات منعقد کرنے کی ہدایات کے ساتھ کیس کونمٹادیا ہے جبکہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں سے متعلق سپریم کورٹ میں زیرالتواء کیس کو جلد
مزید پڑھیے


پوراحلقہ یا چند پولنگ سٹیشنز؟ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن ہرصورت ہوگا: سپریم کورٹ؛ الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

بدھ 17 مارچ 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرنے کی تحریک انصاف کے امیدوار کی استدعا ایک بار پھر مسترد کردی ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این اے 75ڈسکہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی درخواست پر مزید سماعت 19مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پورے حلقے کا پولنگ سٹیشنز کے مطابق نقشہ بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی اور آبزرویشن دی کہ مکمل شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کیس کا فیصلہ کریں گے
مزید پڑھیے


حکومت نے من پسند افسر تعینات کرکے ڈسکہ انتخابات متنازعہ بنائے : الیکشن کمیشن،سپریم کورٹ میں جواب

منگل 16 مارچ 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے تحریری جواب جمع کرادیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں حلقے میں ری الیکشن کے فیصلے کا دفا ع کرتے ہوئے انتظامیہ کو الیکشن کے روز امن وامان روکنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ امن وامان قائم کرنے میں ناکام رہی اور ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے انتخابات کے دن سنگین تشدد کے واقعات
مزید پڑھیے


حکومت ملک چلانے کی اہل نہیں یا فیصلے کرنے کی؟ سپریم کورٹ: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ ہونے پر برہمی

منگل 16 مارچ 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے مشترکہ مفادات کونسل کو مردم شماری رپورٹ کا ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالتی حکم کے باجودسی سی آئی اجلاس ملتوی کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔دوران سماعت عدالت نے آبزرویشن دی کہ عدالتی حکم کے باجود اجلاس ملتوی ہونا آئینی ادارے کی توہین ہے ۔ دو رکنی بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس کے اجرا پر برہمی کا اظہار کیا اور گورنر پنجاب کی سیاسی سرگرمیوں پر سوالات بھی اٹھائے جبکہ جسٹس قاضی نے کہا
مزید پڑھیے


ووٹ کی سیکریسی دائمی نہیں،سینٹ الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوگا: سپریم کورٹ

منگل 02 مارچ 2021ء

اسلام آباد(خبرنگار )سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سینٹ الیکشن آئین کے تحت ہوتے ہیں۔ پیر کو سپریم کورٹ نے چار ایک کی اکثریت سے صدارتی ریفرنس پر رائے دی جس میں کہا گیا ہے کہ ووٹ کی سیکریسی دائمی نہیں۔ سپریم کورٹ نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے بھجوائے جا نے والے صدارتی ریفرنس پر اوپن کورٹ میں اپنی را ئے سنا دی جس کے تحت سینٹ کے الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہو تا ہم قرار دیا گیا کہ بیلٹ کی سیکریسی مستقل نہیں۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ میں سے چار ایک کی اکثریت سے
مزید پڑھیے



عوامی مقامات پر قبضہ کرنا وکیلوں کا کام نہ ہی دبائو میں آئیں گے : چیف جسٹس

هفته 27 فروری 2021ء
اسلام آباد( خبر نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو کچہری میں وکلا کے چیمبر گرانے سے روک دیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں اسلام آباد بار کونسل کی طرف سے وکلاء کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو اسلام آباد کچہری میں وکلا کے چیمبر گرانے سے روکتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا۔روسٹرم پر وکلا کا مجمع لگانے پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: سینٹ الیکشن صدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ: سیاست سے تعلق نہیں، صرف آئین کی تشریح کرینگے :چیف جسٹس

جمعه 26 فروری 2021ء
اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)سپریم کورٹ میں سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت مکمل، عدالت عظمیٰ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ریفرنس پر اپنی رائے محفوظ کر لی ہے ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے اب محفوظ شدہ رائے سے صدر مملکت کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے رائے جلد دینے کی استدعا کی۔جمعرات کو معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ اور متناسب نمائندگی کا معاملہ صدر نے نہیں اٹھایا،ہمیں سیاسی
مزید پڑھیے


آئین کہتا ہے خفیہ ووٹنگ تو بات ختم، سیکرٹ بیلٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی: سپریم کورٹ

جمعرات 25 فروری 2021ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سینٹ انتخابات میں خفیہ ووٹنگ ہونی چاہیے یا نہیں فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔پیپلز پارٹی کے سینٹر رضا ربانی نے اپنے دلائل میں کہا کہ کسی کو ووٹ ظاہر کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، سیاسی معاملات میں سمجھوتے ہوتے رہتے ہیں۔ کئی بار مختلف ایم پی ایز کسی ایشو پر متحد ہو کر سینٹ امیدوار کو ووٹ
مزید پڑھیے


سینٹ الیکشن طریقہ کار قانون نے دیا، بدنیتی سے عمل ہوتو مسائل جنم لیتے ہیں: سپریم کورٹ

بدھ 24 فروری 2021ء
اسلام آباد(خبرنگار )سپریم کورٹ نے سینٹ انتحابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے رضا ربانی کو آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور آبزرویشن دی کہ سینٹ الیکشن کا طریقہ کار قانون نے دیا ۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون میں جو بھی درج ہے اس پر نیک نیتی سے عمل کرنا ہوتا ہے ،قانون مکمل طور پر معصوم اور اندھا ہوتا ہے ،قانون پر بدنیتی سے عمل ہو تو مسائل جنم لیتے ہیں، الیکشن اتحاد کی گنجائش سیاسی جماعتوں میں ہمیشہ رہتی ہے ،ہمارااور آئرلینڈ کا آئین ایک جیسا
مزید پڑھیے


کسی جماعت نے انتخابی اتحاد کرنا ہے تو کھلے عام کرے :سپریم کورٹ

هفته 20 فروری 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار) سینٹ انتخابات بارے صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران عدالت نے سوال اٹھایا ہے کہ سینٹ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان بین الصوبائی اتحاد بھی ہو تو ووٹ کو خفیہ رکھنا کیوں ضروری ہے ؟۔جبکہ رضا ربانی دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ایوان بالا (سینٹ ) کے قیام کا مقصد صوبوں کو وفاق میں یکساں نمائندگی دینا ہے ،ضروری نہیں کہ جس جماعت کی وفاق میں حکومت ہے صوبوں میں بھی اس کی حکومت ہو۔ان کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہوتے ہیں لیکن حزب اختلاف کی جماعتوں کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں