Common frontend top

ڈاکٹر پرویز بزدار(کوریا)


بیٹریوں میں بہتری ٹیکنالوجی کی اہم ترین ضرورت


ڈیجیٹل انقلاب کے اس دور میں جس چیز سب سے زیادہ وافر مقدار میں ہر جگہ اور ہر لمحے ہمارا واسطہ پڑتا ہے وہ سمارٹ ٹولز (مثلاً سمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ وغیرہ) ہیں۔ یہ سمارٹ ٹیکنالوجیز ہماری زندگی کا ایسے حصہ بن چکے ہیں کہ اب ان کے بغیر خوشحال زندگی کا تصور ہی محال ہے۔ ترقی پذیر ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان اس دوڑ میں اگرچہ پیچھے ہے مگر جدید دنیا کے لوگسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ سے نکل کر سمارٹ گاڑیوں اور سمارٹ گھروں تک پہنچ چکے ہیں۔ ایسے میں ان لوگوں کیلیے ان سمارٹ
منگل 14 نومبر 2023ء مزید پڑھیے

ٹیکنالوجی :پاکستان کے زرعی شعبے کا حل

منگل 07 نومبر 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
جس طرح پاکستان کے زرعی شعبے کا معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہونا ایسی بدیہی بات ہے کہ اس سے ہر فرد واقف ہے اسی طرح ہر شخص اس حقیقت سے بھی واقف ہے کہ زرعی شعبے میں ہر گزرتے سال بہتری کی بجائے ابتری ہو رہی ہے۔ پاکستان میں زراعت کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ شعبہ چالیس فیصد سے زیادہ افرادی قوت کو ملازمت فراہم کرتا ہے اور ملکی پیداوار میں بھی نمایاں حصہ ڈالتا ہے۔ تاہم، اس شعبے کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں پانی کی کمی، موسمیاتی
مزید پڑھیے


مصنوعی ذہانت سے غلط معلومات میں اضافہ

بدھ 01 نومبر 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
دنیا بھر کی حکومتیں اور سیاسی کردار، قطع نظر اس سے کہ وہ جمہوری ممالک ہوں یا آمریت کے حامی دونوں میں، عوامی رائے کو اپنے حق میں ہموار کرنے کیلیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے لکھی گئی تحاریر اور اس کے ذریعے ہی بنائی گئی تصاویر، ویڈیوز اور آڈیوز کا سہارا لے رہے ہیں۔ دوسری طرف یہی کردارانٹرنیٹ پر موجود اپنے خلاف تنقیدی مواد کو خود بخود سنسر کرنے اور عوام تک پہنچنے سے روکنے کیلیے بھی اے آئی کا استعمال کر رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم فریڈم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک نئی رپورٹ
مزید پڑھیے


سیٹلائٹ انٹرنیٹ: انٹرنیٹ کا مستقبل

منگل 24 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
ٹیلی ویژن کو ہم نے ارتقا کے مختلف مرحلوں میں جس راستے پر چلتے دیکھا بظاہر لگتا ہے کہ انٹرنیٹ کے ارتقا کیلیے بھی اسی رستے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس وقت ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے کردار سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی طرف متوجہ دکھائی دیتے ہیں۔اس مہینے کے آغاز میں ایمیزون نے اپنے پہلے دو تجرباتی سیٹلائٹس خلا میں چھوڑے۔ اس سے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اور ایمیزون کے سی او جیف بیزوس میں وہ مقابلہ ایک درجے اور بڑھ گیا جو خلا میں تفریحی مشن بھیجنے کے معاملے میں جاری ہے۔ایمیزون سے پہلے اس کے
مزید پڑھیے


معاشی عدم مساوات

منگل 10 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
معاشرے کے دوسرے افراد کے ساتھ برابری کی خواہش ایسی ہے جو ہر انسان کی فطرت میں موجود ہے۔اسی خواہش کو پوری کرنے کیلیے ہم نے ماضی قریب میں روس اور فرانس میں انقلاب دیکھے۔ برابری کے بارے سرمایہ داروں کے مختلف مکاتب فکر کے مختلف نظریے ہیں۔ آج کے دور میں فری مارکیٹ کے حامی لوگ سمجھتے ہیں کہ برابری کی خواہش سراسر ایک منفی چیز ہے اور اس کا انجام صرف غربت میں اضافے کی شکل میں ہو سکتا ہے۔ اس نظریے کے حامل لوگوں کی رائے یہ ہے کہ دنیا کے وسائل محدود ہیں
مزید پڑھیے



سرمایہ دارانہ نظام کابینکنگ سسٹم

منگل 03 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
بینکوں کا نام سنتے ہی عام طور پر حرام و حلال اور جائز ونا جائز کی بحثیں شروع ہوتی ہیں، مگر اس بحث سے قطع نظر ان کی بنیادی چیزیں سمجھنا انتہائی اہم ہیں کیونکہ یہ سرمایہ دارانہ نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔بینکوں سے دوطرح کے لوگوں کا واسطہ رہتا ہے، ایک وہ جو اپنا پیسہ بینک میں جمع کرکے اس پر سود لیتے ہیں اور دوسرے وہ جوبینک سے قرضہ لے کر بینک کو سود دیتے ہیں۔ کسی بھی بینک کی بنیاد ڈالنے کیلیے ایک سرمایہ دار یا کچھ سرمایہ دار مل کراپنے پیسے کی سرمایہ کاری کرتے
مزید پڑھیے


معاشی ترقی کے راز

منگل 26  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
عام طور پر معاشی ترقی کو کسی ملک کے قدرتی وسائل مثلاً تیل، گیس اور کوئلہ کی پیداوار پر منحصر سمجھا جاتا ہے، اگرچہ یہ ایک وجہ ضرور ہے مگر واحد نہیں۔ ماضی قریب میں ایسے بہت سے ممالک نے بھی ترقی کی جن کے پاس معدنیات کے ذخائر نہیں تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ وسائل جو بھی ہوں کسی طریقے سے ملکی پیداوار بڑھانے سے ہی معاشی ترقی ممکن ہے۔پیداوار بڑھانے سے ہمارے ذہن میں قدرتی وسائل کے بعد سستے مزدوروں کی دستیابی آتی ہے،مگر جاپان اور جنوبی کوریاجیسے ممالک کم آبادی اور مہنگے مزدوروں کے ساتھ بھی اپنی
مزید پڑھیے


یہ جی ڈی پی کیا ہے ؟

منگل 13 جون 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
ہم کسی اور معاشی اصطلاح سے واقف ہوں نہ ہوں مگر جی ڈی پی (گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ) کے نام سے ضرور واقف ہوتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ یہ پیداوار ماپنے کی کس طرح کی پیمائش ہے؟ایک لفظ میں کہا جائے تو جی ڈی پی سے مراد یہ ہے کہ ملک نے ایک مالی سال میں کتنا منافع کمایا۔ اس لیے اس میں کمائی جانے والی رقم سے اخراجات نکال کر صرف منافع کی رقم دکھائی جاتی ہے۔ آپ سوچ رہے ہونگے کہ اخراجات بھی کسی نہ کسی طرح ملکی کمائی میں شامل ہی ہوئے ہونگے، تو ان کو
مزید پڑھیے


معیشت کے کردار

منگل 06 جون 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
موجودہ دور میں جس طرح سرمایہ دار اشخاص کی بجائے تجارتی کمپنیاں بن گئیں،اسی طرح معیشت کے اصل کردار بھی اب فرد نہیں بلکہ ادارے ہیں۔یہ ادارے ایک خاص قسم کی ہم آہنگ ذہنیت رکھنے والے افراد کا مجموعہ ہوتے ہیں۔ سرمایہ دارانہ نظام میںکارپوریٹس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ پوری دنیا کی 10% چیزیں صرف 200 بڑی کمپنیاں بناتی ہیں اور یوںان کمپنیوں کے فیصلے دنیا کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں ، اس لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ایسے اداروںمیں فیصلے کیسے کیے جاتے ہیں۔ کسی بھی کمپنی کے مالک
مزید پڑھیے


سرمایہ دارانہ نظام اور اس کے مکاتب فکر

پیر 29 مئی 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
کسی ملک کا سیاسی نطام جو بھی ہو مگر آج کے دور میں اس کا معاشی نطام سرمایہ دارنہ (کیپٹلسٹ اکانومی) ہی ہے، فرق بس اتنا ہے کہ مختلف ملکوں میں سرمایہ دار مختلف ہیں۔ سرمایہ دارانہ نظام آسان لفظوں میں ایک ایسے معاشی نظام کو کہتے ہیں، جس میں سرمایہ دار (کیپٹلسٹ) اپنے استعمال کیلیے چیزیں بنانے کی بجائے خالصتاً منافع کمانے کیلیے چیزیں بناتا ہے۔ سوشلسٹ خیال کے حامل لوگ سمجھتے ہیں کہ عام لوگوں (پرائیویٹ کیپٹلسٹس) کی بجائے صرف سرکار کو سرمایہ دار ہونا چاہیے۔ تاکہ سرکار منافع کمائے اور پھر اس منافع کو مساوی طور پر
مزید پڑھیے








اہم خبریں