Common frontend top

شاہد رند


ناکام ریاست یا آپکی سیاست


پاکستان میں سیاست ہر دور میں تقسیم نظر آتی رہی ہے۔ اب انتخابات کے بعد حکومت اور اپوزیشن کی بھی تقسیم ہوچکی ہے۔ بظاہر دو بڑی جماعتیں ن لیگ اورپیپلزپارٹی، ق لیگ ایم کیو ایم ،بی اے پی اور استحکام پاکستان پارٹی کو ملا کرحکومت بنا رہی ہیں جبکہ اپوزیشن میں سنی اتحاد کونسل (حمایت یافتہ پی ٹی آئی) جے یو آئی ف، بلوچ و پشتون قوم پرست ہیں ۔حکومت اور اپوزیشن کی جماعتوں کو انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں۔ سیاسی روٹھنا اور منانا بھی چل رہا ہے۔ حال ہی میں حکومتی اتحاد کو لگا کہ حکومت
جمعه 01 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

شعور اور انتشار کا فرق

جمعرات 15 فروری 2024ء
شاہد رند
اس ملک میں شعور آچکا ہے یا انتشار پھیلایا جارہا ہے اور اس شعور اور انتشار کی جنگ میں میڈیا اور سوشل میڈیا کا کردار کیا ہے اور چند ذہن ساز دانشور مقبولیت کے دوام میں اس سب کو ہوا دیتے ہیں، اسکا اندازہ حال ہی میں ہونے والے انتخابات کے بعد آٹھ فروری کو سورج ڈھلتے ہی انتشار طلوع ہونے لگا کیا ،اس شعور اور انتشار کے مقابلے میں ہم ذمے دار صحافت کررہے تھے ،ان سوالوں کے جواب تلاش کرنا ضروری ہے تاکہ مستقبل کی صف بندی ہوسکے ۔آٹھ فروری کو ملک میں انتخابات کا انعقاد ہوا، جس
مزید پڑھیے


مقبول بیانیہ اور قانونی پیچیدگیاں

جمعه 02 فروری 2024ء
شاہد رند
بانی پی ٹی آئی کو دو علیحدہ مقدمات میں باالترتیب دس اور چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، ایک مقدمہ سائفر سازش کا ہے جبکہ دوسرا مقدمہ توشہ خانہ سے حاصل تحائف کو کم قیمت پر خریدنے کا ہے، ان دو مقدمات میں سائفر سازش کیس میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ شاہ محمودقریشی کو سزا سنائی گئی جبکہ توشہ خانہ ریفرنس میں سابق خاتون اول بشری بی بی کو انکے ہمراہ چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، سائفرکیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کو 10،10 سال قید بامشقت
مزید پڑھیے


دو رخی اور دوغلی سیاست

منگل 19 دسمبر 2023ء
شاہد رند
ملک کی سیاست میں کوئی نیا ہیجان بپا ہوتا ہے اسکے بپا ہونے میں چند ساعتیں لگتی ہیں تاہم اسکے نقصانات کے ازالے میں طویل وقت گزر جاتا ہے اسکے نتیجے میں اب یہ روایت بنتی جارہی ہے کہ جہاں کسی سیاسی قوت کے مفادات کو ٹھیس پہنچتی ہے وہ سیاسی قیادت یا قوت اپنی سیاسی انا کی تسکین کیلئے ریاست اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانا شروع کردیتی ہے چندبرسوں سے پاکستان تحریک انصاف اور اسکی قیادت حکومت کے خاتمے کا غصہ نکالنے کیلئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی اس جماعت نے دو
مزید پڑھیے


بلوچستان مسئلہ ہے یا چیلنج ؟؟؟؟

هفته 09 دسمبر 2023ء
شاہد رند
بلوچستان میں انتخابات کیساتھ ہی ایک بار پھر قومی سیاسی جماعتوں کو بلوچستان کے مسئلے کی یاد آئی ہے۔ ن لیگ ہو، پیپلزپارٹی ہو بلوچستان کی صورتحال کو مسئلے کے طور پر پیش کررہی ہیں کیونکہ دونوں جماعتوں کے اتحادی ہوں یا انکی قیادت انکی بقاء اسی میں ہے کہ وہ اسے ایک مسئلے کے طور پر پیش کریں جب تک بلوچستان کی صورتحال کو مسئلے کے طور پر پیش کرتے رہیں گے انکی دکان چلتی رہیگی لیکن بنیادی سوال یہ ہے کہ بلوچستان مسئلہ ہے یا چیلنج ہے؟ بنیادی طور پر بلوچستان کی صورتحال ریاست کیلئے مسئلہ
مزید پڑھیے



بلوچستان پر نظر کرم کیوں

جمعرات 30 نومبر 2023ء
شاہد رند
کو ئٹہ شہر کی ایک قوم پرست جماعت ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پردوبارہ دو نشستوں کیلئے میدان میں ہوگی اور امکان ہے کہ ان دونوں نشستوں پر وہ اچھے نتائج دے سکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں بڑی پارلیمانی جماعتوں میں وفاق پرست سیاست کرنے والی جماعتوں ن لیگ ،جے یو آئی ف ،پیپلزپارٹی، بی اے پی نظر آتی ہیں۔ اس کے بعد نیشنل پارٹی، پی کے میپ، بی این پی مینگل اور ایچ ڈی پی اور جے ڈبلیو پی ہوسکتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں بلوچستان میں ایک مخلوط حکومت بننے کے سوا کوئی دوسرا راستہ موجود
مزید پڑھیے


نواز، زرداری کیلئے بلوچستان کیوں اہم ہے ؟

بدھ 29 نومبر 2023ء
شاہد رند
پاکستان میں انتخابات آٹھ فروری کوہونگے یا نہیں یہ بحث ابھی اسلام آباد میں جاری ہے۔ ہر گزرتے دن اور رات میں چائے کے ڈھابوں کی نئی شکل کافی شاپس میں میرے جیسے چند افراد اس مباحثے میں مصروف ہیں جسکا واضح نتیجہ کسی کے پاس نہیں ہے تاہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی واضح ہدایت پر راقم اپنی معلومات تحریر کرنے سے قاصر ہے لیکن رواں ہفتے الیکشن کمیشن اگر چند گزارشات لیکر سپریم کورٹ جانے کی تیاری میں ہے۔ اب انتخابات جب کبھی بھی ہوں الیکشن شیدول کے اعلان سے قبل انتخابی میدان سج چکا ہے اسلام
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کا سوشل میڈیابیانیہ اور انتخابی حقائق

جمعه 27 اکتوبر 2023ء
شاہد رند
ڈیجیٹل ایج میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اگر سوشل میڈیا کی مقبولیت کا گراف چیک کیا جائے تو پاکستان تحریک انصاف کا کوئی ثانی نہیں ملے گا لیکن کیا یہ مقبولیت کا گراف حقیقی ہے یا پھر نہیں اس سوال کے جواب کی تلاش میں نکلنے سے قبل ایک حقیقت کو جاننے کی ضرورت ہے دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کا چیلنج پنجاب میں تھا جہاں اسے پنجاب کی اسوقت کی سب سے مقبول جماعت ن لیگ سے ٹکرانا تھا دو ہزار اٹھارہ میں پنجاب میں ن لیگ نے جن حالات میں الیکشن لڑا
مزید پڑھیے


بجٹ ، دفاع ، قبائلی علاقے اور بلوچستان

بدھ 15 جون 2022ء
شاہد رند
مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی وفاق او ر صوبوں میں اگلے سال کے بجٹ کو حتمی شکل دی جاری ہوتی ہے۔ پاکستان کی پارلیمانی جمہوریت میں جون کے مہینے میں سالانہ مالی اخراجات کا تخمینہ طے کیا جاتا ہے۔ بجٹ پیش ہوتے ہی آج تک یہی سنتے آئے ہیں کہ یہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا ۔ لیکن یہ جملہ حکومت کا دعویٰ ہوتا ہے حقائق اسکے بر عکس ہوتے ہیں گزشتہ تین ادوار میں ہر حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے کا دعوی کرتی رہی ہے تاہم ساتھ ساتھ ایک جملے کا اضافہ ضرور
مزید پڑھیے


بلوچستان کے روایت شکن آغا شکیل اور حق دو تحریک

پیر 06 جون 2022ء
شاہد رند
بلوچستان میں پچھلا ہفتہ سرپرائز سے بھر پور رہا ۔ قدوس بزنجو قسمت کے دھنی ٹھرے دو وزراء اعلٰی کو ایوان اقتدار سے نکالنے والے قدوس بزنجو کیخلاف جب تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو کمال مہارت سے پی ڈی ایم اور تحریک انصاف یعنی آگ اور پانی کے ملاپ سے قدوس بزنجو نے اپنی حکومت بچا لی۔ ابھی ایک دن ہی نہیں گزرا تھا بلوچستان میں بلدیاتی انتخاب کا میدان سجا اور ماحول بہت پرجوش رہا۔ سرکاری زرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ ٹرن آئوٹ ساٹھ فیصد سے زائد رہا غیر سرکاری تنظیم فافن کی رپورٹ میں اس چالیس
مزید پڑھیے








اہم خبریں