Common frontend top

آغرندیم سحر


وزیر اعظم کے نام ایک خط!


وہ نوجوان کئی روز سے کال کر رہا تھا۔میں نے عید کی چھٹیوں میں بلا لیا ۔اس کے ہاتھ ایک خط تھا ،چاہتا تھا کہ اسے کالم میں شائع کروں۔سو یہ خط پیش ہے: سلام و رحمت جنابِ وزیر اعظم! رحمتوں کی دعا کے ساتھ آپ سے چند گزارشات کروں گا،یہ گزارشات صرف میری نہیں بلکہ ان لاکھوں نوجوانوں کی ہیں جن کے ہاتھوں میں ڈگریاں بھی ہیں اور ٹیلنٹ بھی۔جنابِ عالی! یہ نوجوان جنھوں نے پاکستان کے لیے ہمیشہ کچھ بڑا کرنے کاسوچا،جنھوں نے اس دھرتی پر خواب دیکھے اور اس دھرتی کے لیے خواب دیکھے،جن کے ٹیلنٹ کا محور
هفته 13 اپریل 2024ء مزید پڑھیے

خدا سے تجارت کریں!

منگل 02 اپریل 2024ء
آغرندیم سحر
حضرت موسیٰ کوہِ طور پر خدا سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے،راستے میں مفلوک الحال شخص ملا جس کے مالی حالات انتہائی پریشان کن تھے،وہ ایک وقت کی روٹی بھی پیٹ بھر کر نہیں کھا سکتا تھا،موسیٰ ؑ کو دیکھاتو گزارش کی کہ اے اللہ کے پیغمبر! آپ تو خدا سے ملتے رہتے ہیں،اب جب ملیں تو خدائے لم یزل سے میری ایک گزارش پیش کیجیے گا کہ میرے حصے کا جتنا رزق ہے ،وہ اللہ ایک بار ہی مجھے دے دے تاکہ میں ایک دن ہی سہی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ پیٹ بھر کر کھا سکوں۔موسیٰ ؑ
مزید پڑھیے


سائنس دان ڈاکٹر ہنری لارسن کا قبول اسلام

جمعرات 21 مارچ 2024ء
آغرندیم سحر
ہارڈورڈ یونیورسٹی کے سینیئرپروفیسر اور اہم ترین مغربی سائنس دان ڈاکٹر ہنری لارسن نے یکم رمضان المبارک کو اسلام قبول کیا اور عمرے پر روانہ ہو گئے، ہنری ،اہم ترین امریکی یونیورسٹی ہارڈروڈ سے وابستہ ہیں،آپ موروثی نابینا پن کے علاج کے لیے اسٹیم سیل دوا کے موجد ہیں جسے حال ہی میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے تیسرے اور آخری مرحلے میں جانچ کے لیے منظور کر لیا گیا،اس کے بعد اسے عالمی سطح پر بھی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا ۔ڈاکٹر فرید پراچہ نے اس خبر کے بعد محترم احید حسن کی ایک بات نقل کی،جسے
مزید پڑھیے


رمضان،عوام اور راشن کی تقسیم!!

منگل 12 مارچ 2024ء
آغرندیم سحر
رمضان المبارک میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ سرکاری سطح پر بھی جاری ہے اور نجی سطح پر بھی،مختلف تنظیموں اور این جی اوز کی طرف سے غربت کی چکی میں پسے عوام کے لیے رمضان پیکج تقسیم ایک مثبت قدم ہے۔آج جب اس قوم پر غربت کے بادل انتہائی گہرے ہو چکے ہیں اور سیاست دان اپنی باریاں لینے اوراپنے بچوں کا سیاسی مستقبل محفوظ کرنے میں مصروف ہیں ،ایسے میں اس طرح کے اقدامات کی اشد ضرورت تھی۔رمضان پیکج جس کا حجم وزیر اعظم نے سات سے بڑھا کر بارہ ارب کر دیا ہے،اس کی ترسیل کسی خاص
مزید پڑھیے


حلقہ اربابِ ذوق اور چند گزارشات!

پیر 04 مارچ 2024ء
آغرندیم سحر
عام انتخابات اور سیاسی گہماگہمی اپنے اختتام کو پہنچی تو حلقہ اربابِ ذوق کے سالانہ انتخابات آ پہنچے،یہ انتخابات قومی انتخابات سے یکسر مختلف ہوتے ہیں،سیاسی انتخابات میں ووٹرز بک جاتے ہیں یا پھر ان کا قائد،یہاں ایسا نہیں ہوتا،یہ انتخابات انتہائی پرامن اور شفاف طریقے سے منعقد کیے جاتے ہیں جن میں امیدواروںکا اہم کردار ہوتا ہے۔اس الیکشن میں شفافیت برقرار رہتی ہے،شکست کھانے والا اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہے اور جیتنے والے کے گلے میں پھولوں کی مالا ڈالتا ہے۔حلقہ اربابِ ذوق لاہور ،موجودہ عہد میں قلم کاروں کا واحد اہم ترین پلیٹ فارم
مزید پڑھیے



الیکشن ڈیوٹی اور ظلم کی داستان

هفته 17 فروری 2024ء
آغرندیم سحر
آٹھ فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوئے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا،مسلم لیگ نواز دوسرے اور پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پہ رہیں،حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی متفقہ لائحہ عمل ترتیب دے رہی ہیں،تحریک انصاف زیرِعتاب ہونے کی وجہ سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے،ہاں اگر یہ آزاد امیدوار اپنا پارلیمانی گروپ بنا کر کوئی متفقہ امیدوار وزارتِ عظمیٰ کے لیے منتخب کر لیتے ہیں تو ممکن ہے یہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں لیکن اس کے لیے بھی انھیں نمبر پورے
مزید پڑھیے


اورینٹل کالج ایلومنائی میٹ اپ!

جمعه 02 فروری 2024ء
آغرندیم سحر
اورینٹل کالج لاہور کو قائم ہوئے تقریباً ڈیڑھ صدی کا زمانہ بیت گیا،اس طویل مدت میں مشرق کی اس عظیم دانش گا ہ نے تحقیق و تنقید اورتصنیف و تالیف کے میدان میں جو عظیم الشان روایت قائم کی اس کی اہمیت و افادیت برعظیم پاک و ہند کی تعلیمی تاریخ میں بڑی واضح اور نمایاں ہے۔اس روایت کی آبیاری میں کئی نام ور علماء اور محققین نے اپنا اپنا کردار ادا کیا،کئی نامور تلامذہ نے اس سرچشمہ علوم سے فیض یاب ہو کر ملکی و قومی زندگی میں کارہائے نمایاں سرانجام دیے ۔اس ادارے کو انجمن پنجاب کی توسیع
مزید پڑھیے


لولی لنگڑی جمہوریت نہیں چاہیے

جمعه 19 جنوری 2024ء
آغرندیم سحر
الیکشن سے چوبیس دن پہلے پاکستان کی سب سے مقبول اور اہم ترین پارٹی سے بلے کا نشان چھین لیا گیا،اس کے امیدواروں کو ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر سے اٹھایا گیا،پارٹی کے چیئرمین کے گھر چھاپہ مارنا اور اس کی بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ملک بھر سے ایک ہی پارٹی کے امیدواروں سے نہ صرف کاغذات نامزدگی چھینے گئے بلکہ انھیں ہراساں کیا گیا،پارٹی کے بانی چیئرمین سمیت درجنوں اہم قائدین کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے گئے،وجہ کوئی بھی ہو لیکن یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ صرف ایک شخص کو کامیاب کرنے کے لیے
مزید پڑھیے


محبت کا سفیر

جمعرات 28 دسمبر 2023ء
آغرندیم سحر
آوازکی دنیا میں عدیل برکی نے انتہائی کم وقت میں جو مقام حاصل کیا،اس تک پہنچنے کے لیے لوگ عمریں لگا دیتے ہیں۔عدیل برکی خوش قسمت ہیں کہ وہ ہمہ وقت اپنے مداحوں کی دعائوں میں رہتے ہیں،دوستوں میں پھول ،محبت اور مسکراہٹیں بانٹنے والے عدیل برکی اپنی آواز کی طرح تعلقات میں بھی منفرد ہیں،وہ خود بھی خاص اور خوبصورت ہیں اور ان سے جڑے ہوئے لو گ بھی خاص اور خوبصورت۔ عدیل بھائی سے محبت کرنے والوں کی فہرست ’’نیل کے ساحل سے لے کر تابخاکِ کاشغر‘‘تک پھیلی ہوئی ہے،آپ دنیا بھر میںپاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں،وہ قومیں
مزید پڑھیے


نقصان صرف وطن عزیز کا۔۔۔۔

پیر 18 دسمبر 2023ء
آغرندیم سحر
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر دو گھنٹے میں الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے ۔آٹھ فروری کو الیکشن ہو رہے ہیں۔ یہ الیکشن کس حد تک شفاف ہوں گے اور جمہوری عمل کو کتنا طاقت ور بنائیں گے، اس پر تاحال بحث جاری ہے۔نواز شریف کو جس تیزی سے انصاف ملا ،اس کی مثال پاکستان کی عدالتی تاریخ میں نہیں ملتی،وہ نواز شریف جو گزشتہ ساڑھے تین سال عدالتی نظام پر برہم رہے،ججوں اور جرنیلوں کو اپنا دشمن سمجھتے رہے،انھیں راتوں رات صادق او رامین قرار دے دیا گیا اور یہی نہیں بلکہ صرف اور صرف نواز
مزید پڑھیے








اہم خبریں