Common frontend top

محمد حسین ہنرمل


افغان خواتین کاعلمی استحصال !!


افغانستان میں خواتین کی تعلیم ہنوز ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ اس معاملے کا حل نکالنے کے بجائے اتنا لیت و لعل سے کام لیا گیا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے طالبان کی اس ہچکچاہٹ پر جملے کسنے شروع کیے۔ اس حوالے سے ایک مختصر ویڈیو کلپ تو اتنی وائرل ہوئی کہ ہر کسی کو موجودہ افغان حکومت کا مذاق اڑانے کا موقع مل گیا۔ویڈیو میں ایک کامیڈین افغان شخص اپنے چنددوستوں کو خواتین کے لباس (بمع چادری کے) میں پیش کرکے ہاتھ کے اشارے سے ایک کو دائیں اور دوسرے کو بائیں طرف چلتا کرتاہے اورساتھ ساتھ حکم
اتوار 25 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

پروفیسرسیال کاکڑ کا ارتحال

منگل 05 جولائی 2022ء
محمد حسین ہنرمل
بزرگ ادیب وشاعر ولی محمد سیال کاکڑبھی ہم کو الوداع کہہ گئے، اناللہ وانا الیہ راجعون۔ تقسیم ہند سے بارہ سال قبل سرانان( ضلع پشین) میں آنکھ کھولنے والے پشتو ادبیات کے اس درویش صفت خادم زندگی کی کل چھیاسی بہاریں دیکھے کر امر ہوگئے۔سیال کاکڑ نے تعلیم کی ابتداء سرانان (پشین ) کے تعلیمی اداروں سے کی تاہم مزید تعلیم کے حصول کیلئے انہوں نے پشاور،فیصل آباد اور لاہور کے تعلیمی اداروں کارخ کیا۔ستر کی دہائی کے ابتدائی سال تھے کہ وہ فارغ التحصیل ہوئے اور درس وتدریس کے شعبے سے منسلک ہوگئے ۔ بطور استاد انہوں نے بلوچستان
مزید پڑھیے


افغان طالبان مزید لچک دکھائیں

اتوار 12 جون 2022ء
محمد حسین ہنرمل
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ افغان طالبان ماضی کے مقابلے میں کافی تبدیل ہوچکے ہیں ۔ چھبیس برس پہلے والے طالبان اسباب کے بجائے صرف غیبی امداد پر یقین رکھتے تھے جبکہ ان میں سے اکثریت کو اب یقین ہوچکاہے کہ امورِ مملکت کو وسائل اور عمل ہی کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے۔ ماضی کے طالبان مغربی طاقتوں سے سفارتی تعلقات اور لین دین کو حرام سمجھتے تھے، کابل کے موجودہ طالبان حکمران اب اپنے نمبرون حریف امریکہ سے بھی خود کو تسلیم کروانے اور لین دین کرنے کیلئے منت ترلے کررہے ہیں۔ طالبان کے پچھلے دور
مزید پڑھیے


خان پھر بھی خوش قسمت ہیں

اتوار 05 جون 2022ء
محمد حسین ہنرمل
میرا تو یہ خیال تھا کہ اقتدار سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ عمران خان اپنی پارٹی کے اندر کارکنوں کی محبتوںاور لاڈ سے سے محروم ہوکر رہے گا لیکن میرا یہ اندازہ غلط ثابت ہوا۔ سچی بات یہ ہے کہ ان کے چاہنے والے اب بھی ان سے مایوس نہیں ہوئے ہیں۔وہ خوش قسمت ہیں کہ لاکھوںکی تعداد میں لوگ اب بھی ان کی آواز پر لبیک کہہ کرپورے جوش وجذبے کے ساتھ سڑکوں پر نکل رہے ہیں ۔ اقتدار سے محرومی کے بعدانہوں نے پشاور ، کراچی اور لاہور میں کامیاب جلسے منعقد کیے جن میں عوام کا
مزید پڑھیے


گرینڈ پشتون جرگہ

اتوار 13 مارچ 2022ء
محمد حسین ہنرمل
محمود خان اچکزئی کا شمار ملک کے ان چند سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو جنون کی حد تک جمہوری اقدار اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ پارلیمنٹ کا فلور ہو، عوامی جلسہ ہو، پریس کانفرنس ہو یا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے انٹرویو ہو، غرض ہر فورم پر اچکزئی صاحب کا مطمحِ نظر ملک میں جمہوریت کی بحالی ، آئینی بالادستی اور برادر اقوام کے بیچ حقوق کا مساوی تقسیم رہا ہے۔ جمہوریت کے تحفظ اور پارلیمنٹ کی وقعت کی خاطر انہوں نے اپنے سیاسی حریفوں کو نہ صرف گلے لگائے بلکہ جمہوریت پنپنے کی خاطر ایک ورکر
مزید پڑھیے



لہُولہان پشاور

پیر 07 مارچ 2022ء
محمد حسین ہنرمل
پھولوں کی دھرتی پشاور کوظالموں نے ایک مرتبہ پھر لہولہاں کردیا۔پل میں ڈھیرساری لاشیں گریں۔مسجد کی دیواریں خوں آلود ہو گئیں اور ہرسو انسانی اعضاء بکھرگئے۔پشاور جب بھی بم دھماکوں سے لرز اٹھتاہے تو مجھے اس وادی کے مشہور شاعررحمت شاہ سائل یاد آتے ہیں، جنہوں نے کہا تھا؛ مادرتہ ٹول عمر د گلونو شار وئیلے دے کلہ می پیروزشے پہ بمونو پیشورہ! ستا تصویر می تل د زڑہ پہ وران کورکے ساتلے دے کلہ می پیروزو شے پہ بمونو پیشورہ! (میں نے تجھے ہر وقت پھولوں کا لہلہاتاشہر کہاہے ، میں نے تیری تصویر کو اپنے دلِ ویراں میں جگہ دی تھی ،
مزید پڑھیے


ذمہ دارصرف خودکشی کرنیوالاکیوں؟

اتوار 23 جنوری 2022ء
محمد حسین ہنرمل
زیدایک پچیس سالہ نوخیز نوجوان تھا ۔معمول کی طرح وہ اتوار کی رات کو بھی اپنے کمرے میں سونے کیلئے گئے۔ صبح کوجب گھر والوںنے اسے جگانے کیلئے دروازے پرمتعدد بار دستک دی تو درواز نہ کھولا گیا یوں آخر کار جب دروزازہ توڑاگیا تو زید کی نعش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھیـ‘‘ ۔بکر بھی ہمارے ہی معاشرے کا ایک پڑھا لکھا شخص تھا۔ایک دن ان کے کمرے سے گولیوں کی آواز آئی، جس پر، گھر والے فی الفور ان کمرے میں گئے ، دیکھا تو بکر عمر نے خود کو موت کی نیند سلا دیا تھا ــ‘‘۔ سترہ سالہ
مزید پڑھیے


افغان طالبا ن کہاں کھڑے ہیں؟

هفته 30 اکتوبر 2021ء
محمد حسین ہنرمل
سقوط کابل کو اڈھائی مہینے سے زیادہ عرصہ بیت چکا، لیکن طالبان کی قیادت میں بننے والی حکومت کی عالمی تنہائی بدستور موجود ہے۔مغربی دنیا تو کیا، پاکستان ،ایران ، تاجکستان اور ازبکستان جیسے ہمسایہ اسلامی ممالک نے بھی طالبان حکومت کو تاحال تسلیم نہیں کیاہے ۔ یوں سمجھیے کہ اس حوالے سے عالمی قوتیں دو بلاکوں میں تقسیم ہیں۔پہلاامریکی جبکہ دوسراچائنا پلس رشین بلاک ۔اول الذکر بلاک میں امریکہ کے علاوہ یورپی یونین اور برطانیہ جبکہ ثانی الذکر میں روس ، چین ، پاکستان ، ایران اوروسط ایشیائی ریاستیں شامل ہیں۔امریکی بلاک کا سرغنہ امریکہ بہادر ہے اورامریکہ جب
مزید پڑھیے


محسن انسانیت حضرت محمدﷺ

پیر 18 اکتوبر 2021ء
محمد حسین ہنرمل
دنیا جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں گری ہوئی تھی اورعقل و خردکے ہوتے ہوئے انسانیت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی تھی۔ روحانیت نام کی کوئی چیز باقی نہیں تھی۔ بالخصوص دنیائے عرب تو اس تھرڈ کلاس سوسائٹی کا منظر پیش کررہی تھی جہاں کمزوروں اور ناداروں کو انسان ک ہی نہیں سمجھا جاتا تھا ،ساری طاقت طاقتوروں کے پاس تھی۔جب تمام حدود سے تجاوز فخر اور شرف ٹھہرا اور خوئے ابلیسی انسانیت کی طرف منتقل ہونے لگی اورجب اشرف المخلوقات کا حسین لقب بھی انسان کے لئے نامناسب ٹھہرا تو رب کائنات کی حکیم ذات کو اس بیمار
مزید پڑھیے


افغانستان، داعش خراسان اور خطے کا مستقبل

اتوار 10 اکتوبر 2021ء
محمد حسین ہنرمل
جمعہ کو قندوزمیںہونے والا حملہ کابل پر طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد افغانستان میں دہشتگردی کا دوسرا بڑا واقع ہے۔ جس میں تازہ اطلاعات کے مطابق اب تک سو کے قریب افراد شہید اور200 زخمی ہوئے ہیں۔یہ حملہ قندوز میں اہل تشیع کی ایک عبادت گاہ پر اس وقت ہوا جب جمعہ کی نمازادا کی جا رہی تھی۔حملے کی تصاوانسانی دل ودماغ کو جھجھوڑ کر رکھ دینے والی ہیں، جس میںمسجد کی دیواریں انسانی لہو سے خون آلود اورشہداء کے اعضاء دور دور تک بکھرے پڑے دکھائی دیتے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری داعش کی مقامی شاخ آئی
مزید پڑھیے








اہم خبریں