Common frontend top

ڈاکٹر محمد فیصل علی


نئی حکومت کے لئے زرعی ترجیحات کا خاکہ(۲)


حکومت ِ پاکستان ہر سال ان پٹ سبسڈیز، جیسے کھاد، بیج وغیرہ کے لیے اہم فنڈز مختص کرتی ہے ۔جو قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے ایک غیر موثر پالیسی ثابت ہو رہے ہیں۔ ان فنڈز کا مقصد کم قیمتوں کو برقرار رکھنا ہے۔ تاہم، قیمتوں میں کمی پر سبسڈی کا اصل اثرات نا ہونے کے برابر ہیں ۔ بنیادی طور پریہ اس لیے غیر موثر رہتے ہیں کیونکہ یہ سبسڈیز ادائیگی کے طریقہ پر پر مبنی ہوتی ہیں، جو پہلے سے ہی نقدی کی کمی کے شکار چھوٹے کسانوں کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوتیں۔ اس ضمن
پیر 08 اپریل 2024ء مزید پڑھیے

نئی حکومت کے لئے زرعی ترجیحات کا خاکہ……(1)

اتوار 07 اپریل 2024ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
پاکستان میں زرعی شعبہ ہمیشہ سے ہی اپنی اہمیت کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہا ہے مگر مختلف کوششوں، متنوع اقدامات، اور زرعی انقلابات کے نعروں کے باوجود، اس شعبے کے گہرے مسائل کو سمجھنے کے لیے مخلصانہ کوششوں کا فقدان رہا۔یہی وجہ ہے کہ زرعی شعبہ کی صلاحیت سے مکمل استفادہ نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی مستقبل قریب میں کئے جانے کی اُمید ہے ۔اس شعبہ سے بھرپور استفادکے لیے اس کو درپیش پیچیدگیوں کی چھان بین بہت ضروری ہے۔اسی لئے ہم یہاں کچھ ایسی ترجیحات کا خاکہ پیش کر رہے ہیں جن پر توجہ سے
مزید پڑھیے


مقصدِ تخلیقِ زندگی کچھ اور ہے

اتوار 31 مارچ 2024ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
وہی ہے جس نے بھید وں بھری یہ کائنات تخلیق کی ۔یہ بھیدوں بھری کائنات جس میں اسرار در اسرار ہیں، غور کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں ، راز ہیں۔وہ راز، جو کسی ریاضت کیش پر کھلتے ہیں اور خلوص والوں پر۔ وہ ،جو رائی کے دانے کے برابر بھی خلوص دیکھ لیتا ہے، وہ ،کسی خالص کو بے مراد نہیں رکھتا۔ سو کسی راز تک پہنچنا ہے تو پورے خلوص کے ساتھ ریاضت کا دامن تھام لیجئے۔ جان لیجئے، یہ کائنات اور خدائے واحد و یکتا کا کلام ایک مسلسل دعوت ِ فکر و عمل ہے۔ وہ کہتا ہے
مزید پڑھیے


زکوٰۃ کی ادائیگی ، دو غلط فہمیاں اور حل

بدھ 27 مارچ 2024ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
ایک روز اس نظام کی بساط لپیٹ دی جائے گی یہ ناتمام کائنات اپنی تکمیل کو پہنچے گی۔یہ مضبوطی سے ایستادہ پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح اُڑتے پھریں گے۔ اُس روز کامیابی اور فلاح کی ضمانت صرف اُسی کے لیے ہے جواس کائنات کو تخلیق کرنے والے کے نظام پہ کھڑارہا۔ وہ نظام جو اس زمین وآسمان کے تنہا خالق نے نبی ِآخرالزماںﷺ کے ذریعے مکمل کردیا ہے۔ اب تا حشر زمانے کی فلاح اسی دین اور اسی نظام میں ہے۔ اب جس کو روشنی درکار ہے اُسے اسی چراغ سے اپنا راستہ متعین کرنا ہو گا۔ ایک بنیادی فلاحی
مزید پڑھیے


PIDEکا اصلاحاتی منشور

جمعه 26 جنوری 2024ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
معاشرے ، قومیں اور ادارے اجتماعی سوچ سے پروان چڑھتے ہیں ۔ایک ایسی اجتماعی سوچ جو معاشرے کو شدت سے درکار اصلاحات پر ایک بھرپور مکالمے اور مباحثے سے جنم لیتی ہے ۔ کو ئی دو ہفتے اُدھر اس ملک میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ اس ملک میں کسی سیاسی جماعت کے پاس، پاکستان کی بحرانی صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے ۔ ایک تو کسی کے پاس کوئی گہرا تجزیہ ، سوچ اور لائحہ عمل نہیں ہے دوسرا کسی جماعت کو اکیسویں صدی کے تقاضوں کا شعور نہیں
مزید پڑھیے



گندم کا المیہ (4)

اتوار 03 دسمبر 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
ہمیں ترقی یافتہ دنیا سے سیکھنا ہوگا۔ ہمارے ہمسایہ روس، چین اور بھارت ایسے ممالک ہیںجوآج درآمدکنندگان سے برآمد کنندگان بن چکے ہیں ۔ ان میں سب سے زیادہ متاثر کن منصوبہ بندی روس کی ہے جس نے مارکیٹ پر مبنی منصوبہ (Market Oriented Model)اختیار کیا ۔روس آج سے تین دہائیاں قبل اپنی غذائی ضروریات پو ری کر نے کے لئے گندم درآمد کر رہا تھا جب صدر پوتن نے فیصلہ کیا کہ فوری طور پر اناج کی درآمدکے متبادل تلاش کئے جائیں اور جلد ہی یہ لائحہ عمل اناج کی برآمدت کے لئے پیداوار میں اضافہ کی طرف
مزید پڑھیے


گندم کا المیہ (3)

جمعه 01 دسمبر 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ حکومت امدادی قیمت کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہے ۔ امدادی قیمت کا بنیادی مقصدایک طرف کسانوں کی مدد جبکہ دوسری طرف صارفین کے لئے مناسب قیمت پر گندم کی فراہمی ہے ۔ہم مسلسل اس امر کا مشاہد ہ کر رہے ہیں کہ یہ دونوں مقاصد حاصل نہیں ہو رہے ۔فیصلے اس وقت اسی وقت بہترین ہوتے ہیں اگر وہ بروقت ہوں مگر گندم کی امدادی قیمت کے سلسلے میں گذشتہ تین برس تک مسلسل گندم کی امدادی قیمت کا اعلان مارچ میں کیا جاتا رہا، آپ یہیں سے فیصلہ سازوں
مزید پڑھیے


گندم کا المیہ…… (2)

جمعرات 30 نومبر 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
دوسرا اہم سوال یہ ہے کہ گندم کی قیمتوں کے اضافے کے پس منظر میںعالمی بازار کے رجحانات کس حد تک اثر انداز ہو رہے ہیں ۔یقینی بات ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں جن دوعوامل نے گندم کے عالمی بازار کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے ان میں سر فہرست موسمیاتی تبدیلی ہے جبکہ اس نتیجے میں متاثر ہونیوالی عالمی سپلائی چینز ۔ دوسرا عمل، روس اور یوکرائن کے درمیان ہونیوالی جنگ ہے جس نے انتہائی شدت سے عالمی بازار کو متاثر کیا۔ گزشتہ کچھ عرصے میں بلیک سی گرین ڈیل (Black Sea Grain Deal)کی وجہ سے اس
مزید پڑھیے


گندم کا المیہ

بدھ 29 نومبر 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
گندم پاکستان کے لئے ایک انتہائی اہم فصل ہے جس کا قومی آمدنی میں حصہ 1.9فیصد ہے جبکہ زراعت میں گندم کی قدرافزائی (Value Additon)کا حصہ 8.2فیصد ہے۔چونکہ ہم اپنی بنیادی خوراک کا قریب قریب ساٹھ سے ستر فیصد گندم سے حاصل کرتے ہیں چنانچہ ملک میں غذائی تحفظ کے ضمن میں اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گندم سے جڑے تمام مسائل ہماری معیشت اور عوام پر براہ راست اثرانداز ہوتے ہیں۔ حالیہ مردم شماری کے مطابق ہم چوبیس کروڑسے زائدافرادکا ملک بن چکے ہیں جس کی گندم کی ضروریات پوری کرنے کے
مزید پڑھیے


زرعی زمینوں کی تنظیمِ نو کی ضرورت

بدھ 20  ستمبر 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
زرعی زمینوں کا اشتمال یا جمع بندی ایک انتظامی عمل ہے جس کے ذریعے زمین کے چھوٹے ،چھوٹے انفرادی پلاٹوں یا زمینی ٹکڑوں کو ملا کر زیادہ بڑے ، موثرٹکڑوںاور منطقی شکل والی زمین میں بدل دیا جاتاہے ۔ اس طرح زرعی زمین زرعی پیداوار کو نمایاں طور پر افزودہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے جس کے ذریعے سے بکھری ہو ئی زمینوں کو درپیش مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے اور زرعی شعبے کی بھرپو ر صلاحیت سے استفادہ بھی کیا جا سکتاہے ۔ پاکستان کا زرعی منظرنامہ چھوٹی اور بکھری ہوئی زمینوں کا حامل ہے۔ زمین کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں