Common frontend top

اصغر خان عسکری


ہم کس سمت جارہے ہیں ؟


شیخ رشید کو جب وفاقی وزیر داخلہ بنایا گیا تو حکومت میں موجود تمام لوگوں کی رائے یہی تھی کہ ان کو یہ ذمہ داری حزب اختلاف کے گیارہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کو نکیل ڈالنے کے لئے دی گئی ہے ۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے بھی تصدیق کی کہ شیخ رشیدکو نئی ذمہ داری ہمیں ڈرانے کے لئے دی گئی ہے ۔ اخبارات ،رسائل اور جرائد میں لکھنے والے کالم نگاروں اور ٹی وی پروگرامات کے میزبانوں کی مشترکہ رائے بھی یہی ہے کہ شیخ رشید کونئی ذمہ داری حزب اختلاف کو قابو کرنے
منگل 22 دسمبر 2020ء مزید پڑھیے

’’ قومی مکالمہ اور آریاپار ‘‘

پیر 14 دسمبر 2020ء
اصغر خان عسکری
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جب والدہ کی وفات پر رہا ہوئے تو انھوں نے ملکی مسائل کے حل کے لئے تجویز پیش کی کہ قومی سطح پر مکالمے کی ضرورت ہے ۔ابھی شہاز شریف کے اس بیان کی خوشبو ماند بھی نہیں پڑی تھی کہ ان کی جماعت کی نائب صدراور تاحیات قائدنوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آریا پار کا نعرہ مستانہ بلند کیا ۔شہباز شریف سے جب قومی مکالمے کے خدوشال کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ جیل میںہونے کے باعث وہ اس قومی مکالمے کی تفصیل دینے سے قاصر
مزید پڑھیے


افغان امن عمل میں ایک اور اہم پیش رفت

منگل 08 دسمبر 2020ء
اصغر خان عسکری
باراک اوبامہ جب 2009ء میں امریکی صدر منتخب ہوئے تو اس وقت امریکا کو احساس ہوگیا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل کرناممکن نہیں اس لئے انھوں نے بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں شروع کردی تھیں لیکن فوجی اسٹیبلشمنٹ ان کے خلاف تھی ۔مئی 2011ء کو جب القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو قتل کیا گیا تو اس کے بعد باراک اوبامہ کسی حد تک پینٹاگان کو افغانستان کے مسئلے کو فوجی طاقت کی بجائے بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر راضی کرنے میں کامیاب ہوئے ۔اوبامہ انتظامیہ
مزید پڑھیے


مسئلہ کشمیر اور اوآئی سی کی متفقہ قرارداد

منگل 01 دسمبر 2020ء
اصغر خان عسکری
اسلامی تعاون تنظیم کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس نائیجرکے دارالحکومت نیامے میں 27 نومبر کو منعقد ہونا تھا۔اجلاس سے چند روز قبل جب ایجنڈا سامنے آیا تو اس میں سے مقبوضہ جموں وکشمیر کا مسئلہ غائب تھا۔اخبارات میں خبر پڑھنے کے بعد اسلامی تعاون تنظیم کی ویب سائٹ پر جاکر دیکھا تو واقعی ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کا ذکر ہی نہیں تھا ۔دل میں خیال آیا کہ یہ تو پاکستان کی بہت بڑی ناکامی ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہونے والا ہے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کا مسئلہ ان کے
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم کی قیادت اور قول و فعل کا تضاد !

جمعرات 26 نومبر 2020ء
اصغر خان عسکری
22 نومبر ، اتوار کا دن اور سخت سردی ۔ پشاور میں حزب اختلاف کے گیارہ جماعتی اتحاد پی ڈی ایم کا جلسہ ۔قائدین سٹیج پر تشریف فرماہیں۔سردار اختر مینگل خطاب کے لئے آئے ۔ آتے ہی انھوں نے اشارہ کیا کہ بلوچستان کوقابو کرنے کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) قائم کی گئی ۔جنھوں نے بلوچستان قابو کرنے کے لئے باپ قائم کی ان کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا اس لئے کہ یہ ان کے فرائض منصبی میں شامل نہیں ، لیکن ان کے لئے گنجائش پیدا کرنے اور ان کو اقتدار میں لانے والے سہولت کار پیپلز
مزید پڑھیے



وزیر اعظم عمران خان کا دورہ افغانستان

اتوار 22 نومبر 2020ء
اصغر خان عسکری
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ کابل ہے ۔اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے ساتھ سعودی عرب میں مئی 2019 ء میں او آئی سی اجلاس کے دوران ملاقات کر چکے ہیں ،جبکہ اس ملاقات کے بعد صدر ڈاکٹر اشرف غنی جون 2019ء میں اسلام آباد کا دو روزہ دورہ بھی کر چکے ہیں جس میںاانہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کی تھیں۔وزیر اعظم عمران خان کا حا لیہ دورہ اہم اس لئے
مزید پڑھیے


بھارت کا انتہاپسندانہ اور دہشت گرد چہرہ

منگل 17 نومبر 2020ء
اصغر خان عسکری
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے پر یس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ بھارت ،پاکستان میں انتہاپسندی اور دہشت گر دی میں ملوث ہے ۔ انھوں نے ثبوتوں کے ساتھ تمام شواہد دنیا کے سامنے رکھے ۔اس حقیقت سے انکار نہیں کہ بھارت ،پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہا ہے ۔ وہاں دہشت گردوں کو اکھٹا کرکے ان کو تربیت اور اسلحہ دینے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کو فروغ دینے کے لئے استعما ل کیا جاتا ہے ۔بلوچستان، کراچی اور وفاق کے زیر انتظام
مزید پڑھیے


گلگت بلتستان انتخابات اور روایتی سیاسی منافقت

جمعرات 12 نومبر 2020ء
اصغر خان عسکری
گلگت بلتستان انتخابات میں چند ہی روز باقی ہیں ۔وفاق میں حکمران جماعت تحریک انصاف ، مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔تحریک انصاف کے وفاقی وزراء گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول زرداری بھی وہاں مقیم ہیں ۔گلگت بلتستان انتخابات میں تینوں بڑی سیاسی جماعتیں وہی روایتی سیاست کا اظہار کر رہی ہیں ،بلکہ یوں سمجھ لیں کہ وہاں کے عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہے ۔ وہاں کے عوام کو وعدوں سے لبھانے
مزید پڑھیے


جہانگیر ترین کی واپسی

پیر 09 نومبر 2020ء
اصغر خان عسکری
وزیراعظم عمران خان کے سابق قریبی ساتھی جہانگیر ترین کی وطن واپسی نے ملکی سیاست میں بھونچال پیدا کر دی ہے ۔جہانگیر ترین ،تحریک انصاف کی جارحانہ سیاست میں برداشت ، مفاہمت اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا استعارہ تھے ۔تحریک انصاف میں زیادہ تر الیکٹ ایبلز کوشامل کرنے کا کریڈٹ انہی کو جاتا ہے ۔گزشتہ انتخابات میں تحریک انصاف پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری جہانگیر ترین ہی نے کی تھی۔وزیر اعظم عمران خان کے زیادہ تر انتخابی اخراجات انھوں نے برداشت کئے تھے ۔سپریم کورٹ سے نااہلی کے باوجود وہ عمران خان کے قریب ہی رہے
مزید پڑھیے


پاک افغان تجارت کا مستقبل

منگل 03 نومبر 2020ء
اصغر خان عسکری
کورونا وائرس وبا کی وجہ سے افغانستان جانے والے گیارہ ہزار سے زائد کنٹینروں کی پاکستان میں پھنسے ہونے کی اطلاعات تھی ۔ قومی اسمبلی نے اس معاملے کا نوٹس لیا ۔سپیکر اسد قیصر نے پاکستان ۔ افغانستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے تحت چار پارلیمانی ٹاسک فورسز تشکیل دیں تاکہ متعلقہ سٹیک ہولڈر زکے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کیا جا سکے ۔ٹاسک فورسز نے 20 سے زائد اجلاس منعقد کئے ۔ بندرگا ہوں اور کراسنگ پوائنٹس کے متعدد دورے کئے تاکہ درپیش مسائل کا حل نکا لا جائے ۔مختلف وزارتوں کے درمیان بھر پور رابطے کی وجہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں