لاہور (سپیشل رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے کوٹ لکھپت سے موبائل و نقدی چھیننے والے 2 ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے ۔ ڈی ایس پی کاشف خلیل میر کے مطابق ڈولفن سکواڈ کو 15پر اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جس پر ڈولفن ٹیم نمبر 64نے ملزمان کو گندہ نالا کوٹ لکھپت کے قریب راؤنڈ اپ کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایک ڈاکو نے گرفتاری سے بچنے کیلئے گندے نالے میں چھلانگ بھی لگادی لیکن ڈولفن اہلکاروں نے ڈاکو کو نالے سے نکال کر چھینی گئی 64ہزار نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تعاقب تیز رفتاری کی وجہ سے راہگیر عورتوں اور بچوں کو زخمی بھی کیا۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری شدہ ہے ۔ ڈولفن فورس کے مطابق دونون ملزمان عباس اور سجاد سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جنہیں قانونی کارروائی کے لئے کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کردیا گیا۔