ایم ایس آفیسرز کا احتجاج 18ویں روز میں داخل ،سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کیا
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )صوبائی سروس سے وابستہ افسروں کا احتجاج آج جمعتہ المبارک کو 18ویں روز میں داخل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے مطالبات کے حق اور چیف سیکرٹری پنجاب کے روئیے کے خلاف میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں پی ایم ایس آفیسرز کا احتجاج جمعرات کو بھی جاری رہا۔ سول سیکرٹریٹ ، پی اینڈ ڈی، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، انٹی کرپشن، زراعت، خوراک، انڈسٹریز، خزانہ، ایس اینڈ جی اے ڈی میں بھی احتجاج کا سلسلہ گذشتہ 17روز سے مسلسل جاری ہے ۔چیف سیکرٹری پنجاب کے روئیے کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں پی ایم ایس آفیسرزبازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پی ایم ایس آفیسرز ایسویسی ایشن کے ذمہ داروں نے مستقبل کی پالیسی کے حوالے سے اجلاس بلانے کے لئے غور و خوض شروع کر دیا ہے ۔