2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

آفریدی کا ریکارڈ شعیب کی گرفت میں

28-04-2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو مایہ ناز آل رانڈر شاہد خان آفریدی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع مل گیا ہے ۔ پنجاب کے کپتان شعیب ملک نے بلوچستان کیخلاف میں 25رنز سکور کیے ،36 سالہ آل رانڈر اب تک 376لسٹ اے مقابلوں میں 39.54کی اوسط سے 10834رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 16سنچریاں اور 68نصف سنچریاں شامل ہیں ، شعیب ملک کو اب شاہد آفریدی کے زیادہ لسٹ اے رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 48رنز درکار ہیں ،38سالہ مایہ ناز آل رانڈ ر نے 501لسٹ اے میچز میں10881رنز سکور کیے تھے ۔