2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ادریس حیدر خواجہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدرمنتخب

01-10-2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ادریس حیدر خواجہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدرمنتخب ہو گئے ۔ نئی منتخب باڈی نے نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ 30 نومبر سے لاہور میں کرانے کا اعلان کر دیا، ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس اگلے برس 15 فروری سے ہو گی۔لاہور میں پی او اے کے زیر اہتمام پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے اگلی چار سالہ مدت کے لئے انتخابات ہوئے جن میں ادریس حیدر خواجہ صدر، رائے اصغر سینئر نائب صدر،معظم خان سیکرٹری اور سعدیہ علوی بلامقابلہ خزانچی منتخب ہوگئیں۔بعد میں نو منتخب عہدیداروں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں سائیکلنگ کی ترقی اور فروغ کے لئے 30 نومبر سے پانچ دسمبر تک نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ لاہور کے ویلوڈرم میں کرائی جائے گی ۔