اراضی ریکارڈ سنٹر عارفوالا کا اینٹی کرپشن کے خلاف احتجاج
عارفوالا (تحصیل رپورٹر) تحصیل فتح جنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ عبدالمجید کے ساتھ اینٹی کرپششن کے توہین آمیز رویہ کے خلاف اراضی ریکارڈ سنٹر عارفوالا ودیگر تحصیلوں کے دفاتر سمیت اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبات کے تسلیم ہونے تک قلم چھوڑہڑتال کی اور بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا احتجاج کا یہ سلسلہ مطالبات جن میں ملازمین کی محکمانہ انکوائری، سروس سٹریکچر وغیرہ کے تسلیم ہونے تک جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔