2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

اُردن میں غار کو تراش کر تعمیر کیا گیا شاندارریسٹورنٹ

04-01-2019

عمان (ویب ڈیسک) اردن میں سالوں پرانے غار کو تراش کر بنایا گیا ہوٹل دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے ۔قدیم ترین غار کو تراش کر بنائے گئے اس ریسٹورنٹ میں کئی افراد شکم سیر ہو کر کھانا کھا سکتے ہیں۔ ماہر طبیعات ارضی ہیڈاڈین جارج کے منصوبے کے تحت بنائے گئے اس ریسٹورنٹ کی تعمیر کا مقصد لوگوں میں تاریخ کے بارے میں دلچسپی پیدا کرنا ہے ۔اس غار میں نہایت نفاست سے کرسیاں ٹیبل اور روشنی کا نتظام کیا گیا ہے ۔صرف یہی نہیں اس غار کی پتھر کی دیواریں نہ صرف تاریخ کی آئینہ دار ہیں بلکہ اس کے بارے میں تمام تفصیل بھی اس ہوٹل میں آنیوالوں کو معلوم ہو سکتی ہیں۔