2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

اسلام آباد ہائیکورٹ : نوازشریف کی سزا کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

06-01-2019

اسلام آباد(صباح نیوز، این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلا نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر اعتراض دور کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوبارہ دائر کردی۔عدالت کی جانب سے درخواست پر اعتراضات ہونے کی وجہ سے وکلا ء نے درخواست واپس لے لی تھی ، درخواست نواز شریف کے وکیل منور اقبال دگل نے دائر کی۔درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اﷲ نے دورکنی بینچ تشکیل دے دیا،بنچ میں جسٹس عامر فاروق بھی شامل ہیں بنچ کل ریفرنس کی سماعت کرے گا۔