2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

الیکشن ملکی تاریخ کے شفاف انتخابات تھے :ضیاء اﷲ بخاری

31-07-2018

چونیاں (تحصیل رپورٹر) حالیہ انتخابات ملکی تاریخ کے شفاف ترین الیکشن تھے جن میں پاکستانی قوم نے اپنے حق رائے دہی کا آزادانہ استعمال کرکے حقیقی لیڈر شپ کو منتخب کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان علامہ سید ضیا اﷲ شاہ بخاری نے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا۔ انہوں نے چودھری پرویز الٰہی کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ق پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ کی طرح اہم کردار ادا کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ملکر حکومت سازی کرنا خوش آئند قدم ہے ۔عوام نے تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے اب کرپٹ سیاست دانوں کے خلاف کارروائی موثر انداز میں ہوگی۔جنہوں نے ملک و قوم کا پیسہ لوٹا ہے اور ملک کے ساتھ غداری کی ہے ان کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔چودھری الٰہی نے علامہ بخاری اور ان کی جماعت متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کا عام انتخابات میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔