2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

الیکشن کمیشن میرے حلقے کی دوبارہ گنتی کرائے : سعد رفیق

30-07-2018

لاہو( سٹاف رپورٹر، آ ئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے ہم سے پنجاب میں حکومت بنانے کا حق چھینا جا رہا ہے ، ملک میں بد اعتمادی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن کمیشن سے اپنے حلقے کے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ایاز صادق کا حلقہ کھولا گیا، ان کا حلقہ کیوں نہیں کھولا جا رہا ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا آر او اور الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے میرے حلقے میں ری کاؤنٹنگ کرائے ، بغیر حلقہ کھولے دوبارہ گنتی پر آنے والے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کریں گے ۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفراﷲ نے کہا ہے این اے 249 سے شہبازشریف 700 ووٹ سے ہارے ہیں، فارم 45 پر ان کا نام ہی نہیں لکھا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرا نے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے مزید کہا ہر حکومت کو اختیار ہے کہ وہ اپنے گورنر تعینات کرے ۔