2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

الیکشن کمیشن ووٹوں کی خرید و فروخت کا نوٹس لے :سردارامجد

31-07-2018

چونیاں (تحصیل رپورٹر) این اے 139 اور پی پی 178 میں ووٹوں کی خریدو فروخت کا الیکشن کمشن فوری نوٹس لے ، ووٹر کے ضمیرخریدنے کے لیئے بلدیاتی نمائندوں اور مخصوص تیار کی گئی خواتین نے اہم کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماؤں سردار محمد امجد اور چودھری امیر علی صابر سابقہ ناظم یوسی گہلن نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے اس کو قومی فریضہ سمجھ کر استعمال کر نا چاہیئے تھا لیکن با اثر سیاسی لٹیرو ں نے ووٹوں کی خرید و فروخت کر کے گندی ریت ڈال دی ہے پیسوں کی تقسیم کرنے والے نام نہاد چودھریوں نے زیادہ تر غیر کاشت کاروں کو ٹارگٹ بنایا جہیز کے سامان کا لالچ اور ایک مخصوص پرس کی صورت میں 2ہزار سے لے کر 5ہزار تک نقدی دی جاتی رہی اور الیکشن سے ایک روز قبل فی ووٹ 30ہزار روپے تک بھی تقسیم کئے گئے جس کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں پی ٹی آئی راہنماؤں نے مذید کہا کہ الہ آباد، گہلن، سریسر، چھانگامانگا، چونیاں، تلونڈی اور گردونواح میں شریف ووٹر ز کا ضمیر خریدنے میں زیادہ کردار بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے چیئرمینز، وائس چیرمیز، کونسلرز اور مخصوص تیار کردہ خواتین نے ادا کیا۔